Third in a row price increase on LPG cylinders in past four days
ایل پی جی سیلنڈرز کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ چار دنوں میں تین بار قیمتوں میں اضافہ
ایل پی جی سیلنڈرز کے نرخوں میں ہوشربا اضافہ چار دنوں میں تین بار قیمتوں میں اضافہ کر کے نرخوں میں سو فیصد سے بھی زائد اضافہ کر دیاگیا۔8 سو روپے کا گھریلو سیلنڈر 17سو سے زائد رقم میں دستیاب ہے اور اس میں مزید اضافہ کا قوی امکان ہے ۔ایل پی جی کے نرخوں میں اضافے سے گھریلو صارفین پر بجلی گری ہے اور سو فیصد اضافے نے ان کی کمر توڑ دی ہے ۔اسی طرح رکشوں کے کرایوں میں بھی غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے لوگوں کو توقع تھی کہ نئی حکومت عام افراد کو ریلیف مہیا کرے گی مگر حالیہ چند ایام میں ایل پی جی کے نرخوں میں سو فیصد سے زائد اضافے نے متوسط طبقے کے لیے بے پناہ مشکلات پیدا کر دی ہے تنخواہ دار طبقہ اس اضافے پر سراپا احتجاج ہے ۔
Kallar Syedan; LPG cylinders price has been increased 3 times in past four days, The gas cylinder which cost 800rps will now cost incredible 1700 rps.
آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں اور چوآخالصہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ
آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں اور چوآخالصہ میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کلر سیداں سٹی فیڈرمیں 8گھنٹے دیگر تمام فیڈرز پر 10گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔فورس لوڈ شیڈنگ اس شیڈول کے علاوہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موجودہ حکومت کی وزارت توانائی کی جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس وقت بجلی کی پیداوار مانگ سے زیاد ہ ہے مگر اس کے باوجود آئیسکو سب ڈویژنز کلر سیداں اور چوآخالصہ میں آٹھ سے دس گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کر دیاگیا۔فورس لوڈ شیڈنگ اس کے علاوہ ہے گزشتہ شب چوآخالصہ سب ڈویژن کے درجنوں دیہات میں گھنٹوں بجلی بند رہی بجلی کی اضافی پیداوار کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کرنا سمجھ سے بالا ہے۔
مسافر گاڑیوں نے سیکرٹری آ ر ٹی اے کے فرائض سنبھال لئیے
مسافر گاڑیوں نے سیکرٹری آ ر ٹی اے کے فرائض سنبھال لئیے اور کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا۔گزشتہ ماہ حکومت نے پٹرول کے نرخوں میں اضافے کی صورت میں کرایوں میں اضافہ کیا تھا مگر کسی بھی روڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کرائے نامے میں ردو بدل نہ کیا تو کلر سیداں کے ٹرانسپورٹروں نے از خود تمام روٹس پر کرایوں میں کئی گنا زائد اضافہ کر لیا ہے اور اس ساری صورتحال میں ٹرانسپورٹ اتھارٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ۔اس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے اس صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
سب ڈویژن چوآ خالصہ کے سالانہ انتخابات مکمل
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین (سی بی اے) سب ڈویژن چوآ خالصہ کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے۔ شاہد محمود ستی کو چےئرمین،آصف خان،وائس چےئرمین،راجہ اخلاق ساقی،سینئر وائس چےئرمین،عالمگیر پراچہ کو سیکرٹری جبکہ طاہر محمود کو جوائنٹ سیکرٹری کے عہدہ پر منتخب کر لیا گیا ہے۔
محکمہ مال کے گرداور چوہدری محمد اشفاق کی ترقی
محکمہ مال کے گرداور چوہدری محمد اشفاق کی ترقی ، نائب تحصیلدار بنا دئیے گئے ۔چوہدری محمد اشفاق کا تعلق کلر سیداں کے گاؤں نلہ مسلماناں سے ہے کل پاکستان انجمن پٹواریان کے مرکزی صدر صوفی محمد بشیر خان ،تحصیل کلر سیداں کے صدر چوہدری جمیل اختر نے چوہدری محمد اشفاق کو ترقی پر مبارکباد دی ہے ۔
اسلام آباد کے ڈی ایس پی راجہ محمد عقاب کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد کے ڈی ایس پی راجہ محمد عقاب کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ آج بروز جمعرات صبح دس بجے ڈھوک اسلم چوہان جسوالہ میں ادا کی جائے گی ۔
چوہدری محمد شفیع انتقال کر گئے ،نماز جنازہ نوتھیہ میں اد اکی گئی
پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے نائب صدر نمبردار محمد افضل کے بہنوئی چوہدری محمد شفیع انتقال کر گئے ،نماز جنازہ نوتھیہ میں اد اکی گئی جس میں محمد اعجاز بٹ، چیئر مین طارق یاسین کیانی، محمد رفاقت، چوہدری یاسمین ، کیپٹن محمد فاروق، راجہ خوشحال خان، راجہ غلام قنبر اور دیگر نے شرکت کی۔
Picture of the day