DailyNewsKahuta

Teenager from Kahuta dies after suffering electric shock

کہوٹہ کا رہائشی 17سالہ نوجوان گوجرانوالہ میں کرنٹ لگنے سے جان بحق

کہوٹہ کا رہائشی 17سالہ نوجوان گوجرانوالہ میں کرنٹ لگنے سے جان بحق ۔ نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ۔ والدین پر غشی کے دورے ۔ تفصیل کے مطابق وارڈ نمبر 10گریڈ اسٹیشن کے رہائشی محمد فیاض کا 17سالہ بیٹا اور محمد ریاض کا بھتیجا احمد عید سے قبل اپنی ہمشیرہ کے گھر لاہور گیا ہوا تھا عید کے بعد وہ گوجرانوالہ کے مقام پر اپنی دوسری ہمشیرہ کے گھر بھی گیا اور وہاں موجود اپنے کزن کے ساتھ ان کی فیکرٹری میں گیا اور ان کی چھت پر چڑھ گیا اسی اثنا میں وہ چھت پر سے گلی میں جھانکا تو اس کا سر پاس سے گزرنے والے ہائی ولٹیج تاروں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں اسے بجلی کا شدید کر نٹ لگا جس کی وجہ سے وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملا ۔مرحوم کی نعش جب گھر پہنچی تو اس کے والدین اور عزیز و اقارب سمیت ہر ایک کی آنکھ اس کی ناگہانی موت پر آشکبار تھی ۔

Kahuta; Ahmed, 17, son of Mohammad Fayyaz of ward 10 grid station, Kahuta died from electric shock, while on eid holidays in Lahore.

وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کو مبارک باد , حافظ ملک سہیل اشرف

حافظ ملک سہیل اشرف سینئر رہنماء پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں پی ٹی آئی کی حکومت وفاق اور اکثریتی صوبوں میں بن گئی ہے ملک کی عوام کے لیے عمران خان ہی واحد امیدکی کرن ہیں ان خیالات اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت حافظ ملک سہیل اشرف سینئر رہنماء پی ٹی آئی حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں تحصیل کلر سیداں اور بلخصوص کلر سٹی میں موجود اپنے تمام ووٹروں ، سپورٹروں ، کارکنوں اور ورکروں کا شکریہ ادا کر تا ہوں جنہوں نے اپنا ووٹ پاکستان تحریک انصاف کو دیا ہے انہوں نے کہا پاکستان موجود ہ تمام درپیش مساہل سے عمران خان ہی نکال سکتے ہیں پانی ، بجلی ، مالی و معاشی مساہل انتہائی نازک موڑ پر ہیں اس لیے عمران خان اپنی دانشمند ٹیم کے ساتھ مل کر ملک کو مسائل سے نکالیں گے انہوں نے کہا کہ وزیرا عظم پاکستان عمران خان کے پہلے خطاب نے عوام کے دل جیت لیے ہیں عمران خان نے اسی ایجنڈے کے لیے22سال جدوجہد کی اور انشاا للہ اب وقت آگیا ہے کہ ان پر عمل در آمد کیا جائے اور ایک ایسے پاکستان کی بنیاد رکھی جائے جسکا خواب قائد اعظم ا ور علامہ اقبال نے دیا تھا اپوزیشن جماعتوں میں کھلبلی مچ گئی ہے کیونکہ اب ملکی دولت لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا تحریک انصاف وہ تمام وعدے پورے کرے گی جسکا اس نے الیکشن سے قبل وعدہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ایم این اے صداقت علی عباسی کے ساتھ مل کر علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے ایک پلان بنایا جائے گا صحت اور تعلیم اور صاف پانی کے لیے فوری قدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ قائد تحریک انصاف وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان ملک کی قوم کے ساتھ ہے اور اپنے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے انھوں نے وفاقی کابینہ کے تمام وزراء کو مبارک باد پیش کی ہے۔

یونیک ماڈل سکینڈری سکول کہوٹہ کے ہونہار طالب علم کا اعزاز

یونیک ماڈل سکینڈری سکول کہوٹہ کے ہونہار طالب علم کا اعزاز ۔ راولپنڈی بورڈ میں 9Thکے حالیہ امتحان میں یونیک ماڈل سکول کے ہونہار طالبعلم واصف خالدنے بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی جبکہ اپنے سکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پرواصف خالد نے کہا کہ میری کامیابی کے پیچھے جہاں میرے والدین کی دعاوں کا نتیجہ ہے وہاں پر ہی میرے سکول کے اساتذہ کی محنتوں کا نتیجہ ہے بلخصوص سکول ہذا کے پرنسپل سر رفاقت جنجوعہ کی کوششیں کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ان کی شب و روز محنتوں اور علم دوست پالیسوں کی وجہ سے سکول ہذا کے طلبہ وطالب کی علمی سر گرمیوں پر مثبت اثرات مر تب ہو رہے ہیں ۔

ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ہمشیرہ اور وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت

یم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ہمشیرہ اور وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت ۔راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ہمشیرہ محترمہ گذشتہ روز قبل وفات پا گیں تھیں ان کی وفات پرممبر قومی اسمبلی رہنماء پی ٹی آئی صداقت علی عباسی، سینئر رہنماء پا کستان تحریک انصاف راجہ طارق محمود مر تضیٰ ،کرنل (ر)ظفرعلی عباسی ،راجہ تسلیم اختر ،راجہ عاطف ایڈوکیٹ، سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ پرویزاقبال نے ان کی رہائش گاہ مٹور جا کرراجہ صغیر احمد آف مٹور سے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہاراور مر حومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button