حکومت کے ایڈہاک ازم کے خاتمے کے کھوکھلے دعویٰ محکمہ تعلیم میں سینئرمعلمات کی ایڈہاک تقرری پرجونےئروپرائمری معلمات میں بے چینی پریشانی جونےئرمعلمات کی ترقیابی کے بجائے ایڈہاک سینئرمعلمات بھرتی کی جارہی ہیں حق تلفی پرجونےئرمعلمات نے احتجاج کے لیے سرجوڑلیے عدالت سے رجوع کرنے کے لیے بھی صلاح ومشورے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) آزادکشمیرکی حکومت نے محکمہ تعلیم سے ایڈہاک ازم کاخاتمہ کرنے کااعلان کیاجوصرف اعلان تک محدودرہا۔محکمہ تعلیم میں معلمین ومعلمات کی ایڈہاک تقرریوں کاعمل جاری وساری ہے۔محکمہ تعلیم میں پرائمری ،جونےئر، سینئراساتذہ کرام کی ترقیابی کاکوٹہ موجودہے ۔چندماہ قبل محکمہ تعلیم نے سینئرمعلمین کی ایڈہاک تقرریاں عمل میں لائیں ۔اب محکمہ تعلیم میں سینئرمعلمات کی ایڈہاک تقرریا ں عمل میں لاجارہی ہیں ۔ سینئرمعلمات کی ایڈہاک تقرری پرجونےئروپرائمری معلمات میں بے چینی پائی جاتی ہے کیونکہ سینئرمعلمات کی براہ راست ایڈہاک تقرری ترقیابی کی منتظرجونےئرمعلمات کی حق تلفی ہے ۔ سینئرمعلمات کی براہ راست ایڈہاک تقرری سراسرناانصافی ہے ۔جونےئرمعلمات نے سینئرمعلمات کی براہ راست ایڈہاک تقرری رکوانے کے لیے احتجاج کی دھمکی دی ہے جبکہ عدالت سے بھی رجوع کرنے کے لیے صلاح مشورے کیے جارہے ہیں ۔معلمات کامطالبہ کیاکہ سینئرمعلمات کی براہ راست ایڈہاک تقرری کے بجائے جونےئرمعلمات کوترقیاب کیاجائے
ہیلتھ کمیٹی چکسواری کااجلاس31اگست بروزجمعۃ المبارک بوقت اڑھائی بجے پبلک لائبریری چکسواری میں منعقدہوگا
ہیلتھ کمیٹی چکسواری کااجلاس31اگست بروزجمعۃ المبارک بوقت اڑھائی بجے پبلک لائبریری چکسواری میں منعقدہوگا۔اجلاس کی صدارت ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے صدرچودھری عبدالغنی کریں گے ۔ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے جنرل سیکرٹری حاجی تاسب حسین چودھری نے کہاکہ عہدیداران واراکین ہیلتھ کمیٹی چکسواری کے اجلاس میں بروقت شرکت کریں ۔اجلاس میںآرایچ سی چکسواری کی بہتری مسائل کے حل اوردیگراہم معاملات امورپرمشاورت ہوگی
صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے اساتذہ کاایک تعزیتی اجلاس
صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالافیض پورشریف کے اساتذہ کاایک تعزیتی اجلاس زیرصدارت خالدمحمودصدرمعلم منعقدہوا اجلاس میں راجہ محمدبشیر کی وفات پرسوگوار خاندان کے ساتھ دلی اظہارتعزیت کیاگیامرحوم کے لئے دعائے مغفرت اورلواحقین کے لئے صبرجمیل کی دعاکی گئی اجلاس میں چودھری خورشیداحمد،راجہ محمدافسر ذاکرحسین ، ارشدمحمودعدنان قیصر اللہ دتہ بسمل حاجی چودھری محمدیاسین راجہ آفتاب کیانی چودھری محمدمجید محمدآصف محمداسرار ا لحق محمدعمرچودھری عبدالغنی چودھری بشارت حسین چودھری محمدامجدمحمدشکیل چودھری ظہیراحمدقاضی خالدمحمودپرویزاخترمحمدآصف حسین تبسم شاہداوربابرخان سٹاف ممبران نے شرکت کی ۔
صدارتی الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرینگے,راجہ محمد زمان
پا کستان پیپلز پارٹی آ زاد کشمیر کے بانی ممبر سینٹرل ایگز یکٹو راجہ محمد زمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ایک کھلی کتاب کی طرح ہے جس کے قائدین نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ہمیشہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے نقش قدم پر چل کر پاکستانی قوم کی ایک امید بن چکے ہیں انہو ں نے کہاکہ چودھری اعتزاز حسن پارٹی کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں ان کو پارٹی نے صدرکے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے صدارتی الیکشن میں واضح کامیابی حاصل کرینگے۔
یوم نیلہ بٹ تحریک آ زادی کشمیر کا وہ نقطہ آغاز ہے
آل جمو ں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ چودھری فضل داد خا ن نے کہاکہ یوم نیلہ بٹ تحریک آ زادی کشمیر کا وہ نقطہ آغاز ہے جس کو مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خا ن نے ڈوگرہ حکومت کے خلاف اعلان جہاد کرکے یہ آزاد کشمیر کا رقبہ حاصل کیا تھا جس کی آزاد فضاؤں میں ہم سانس لے رہے ہیں ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا اس موقع پرچودھری ممتاز علی خا ن بھی موجود تھے انہو ں نے کہاکہ آزاد کی قدر وہی قومیں جانتی ہیں جو ظلم وجبر کے سائے میں زندگی گزار رہی ہیں مسلم کانفر نس کے قائدین نے اس چھوٹے سے خطے کو آ زاد کروا کر تاریخی کارنامہ سر انجام دیا ہے ۔