کہوٹہ شہر کے قریب ڈیرہ مشتاق شاہ کے مقام پرڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے نام سے ایک اور ایک بازارکا اضافہ ہو گیا ۔ عوام کو تمام سہولیات میسر ہونے لگی ۔اشیائے خورد نوش کی تمام چیزیں ،قابل ڈاکٹر کے زیر اہتمام حسن کلینک ،پوسٹ آفس ،ٹیلرنگ شاپ ،گیس سلنڈر ،پٹرول کی فراہمی سمیت دیگر تمام اشیاء ضرویات زندگی کی فراہمی ۔جلد ہی ایم ٹی ایم مشین بھی لگ جائے گئی ۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ جو ایک بہت پرانا اور قدیمی شہر ہے کہوٹہ شہر کو چھوڑ کر اس کی 11یونین کونسلیں ہیں جہاں سے لوگ اپنی ضروریا ت زندگی چیزیں خریدنیں شہر آتے ہیں مگر اب ہر یونین کونسل کا اپنااپنا ایک چھوٹے بازار بن چکے ہیں اسی طرع کہوٹہ شہر سے محلقہ یونین کونسل دکھالی میں ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے نام سے ایک بازار قائم ہو چکا ہے جہاں تمام اشیاء مل جاتی ہیں۔سب سے بڑھ کر تحصیل کہوٹہ کا سب سے بڑا ٹیکنکل کالج بھی ڈیرہ مشتاق شاہ بازار میں ہی ہے جہاں پاکستان بھر سے طالب علم اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوتے ہیں علاقے کی معروف سماجی شخصیت آغاسید مشتاق حسین شاہ کے مطابق بہت جلد اے ٹی ایم مشین کا انعقاد ہو جائے گا جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو مزید سہولیت ملے گی۔
Kahuta; Another town Dera Mushtaq Shah is slowly becoming a established bazaar along with Kahuta bazaar, all facilities currently are being provided at the bazaar.
محمد وسیم المعروف عدیل کی طرف سے پی ٹی آئی کےراجہ صغیر احمد کے اعزاز میں دعوت
محمد وسیم المعروف عدیل کی طرف سے پی ٹی آئی کےMPAراجہ صغیر احمد کے اعزاز میں دعوت ۔ ن لیگ کے رہنماء چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کی خصوصی شر کت ۔ گذشتہ روز وارڈ نمبر10کے رہائشی محمد وسیم المعروف عدیل کی طرف سے پی ٹی آئی کےMPAراجہ صغیر احمد کے اعزاز میں دعوت کا اہتمام کیا جس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر ، معروف ٹرانسپورٹر راجہ ثقلین آف ممیام ، جنرل کونسلر یوسی مٹور راجہ عباس پپو ،ماجد حسین ،ممبر پریس کلب کہوٹہ نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر افراد نے شر کت کی۔
اظہار تعزیت
ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کی ہمشیرہ اور وائس چیئرمین راجہ شیر بہادر کی خوشدامن کی وفات پر اظہار تعزیت ۔ معروف سیاسی وسماجی شخصیت چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمو د،پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء راجہ محمد شکیل کیانی ،بریسٹر ظفر اقبال چوہدری ، نوجوان سماجی و مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید آف لونہ راجگان ، پٹواری راجہ محمد فیصل آف ہنیسر راجگان ، پٹواری راجہ محمد خالدآف ہنیسر راجگان ،سید نجم الحسن نقوی آف ڈٖیرہ مشتاق شاہ،راجہ حامد زمان محلہ راجگان کہوٹہ،چوہدری فیصل ریاض نے گہرئے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہاراور مر حومہ کے لیے دعائے مغفرت کی ہے ۔