DailyNewsGujarKhan

RWMC Gujar Khan praised for their efforts in cleaning up Gujar Khan during eid festival

اہل گوجرخان نے آر ڈبلیو ایم سی گوجرخان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش

آر ڈبلیو ایم سی گوجرخان کے انچارج ماجد اسحق بلدیہ گوجرخان کے آفیسر چاند مبین جنرل سپروائزر حافظ فہد حسین ملک ثاقب علی شکیل انجم نے شہر بھر میں اپنی نگرانی میں صفائی کرائی قربانی کے جانوروں کی آلائشوں اور انتڑیوں وغیرہ کو گلی محلوں سے بروقت اٹھا کر ٹھکانے لگایا اوربدبو سے بچنے کیلئے چونے کا چھڑکاؤ کیا اہل گوجرخان نے ان کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا

اگر ربِ کریم نے آپ کو دولت وصحت عطا کی ہے تو حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں, خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی

متحدہ علماء المشائخ سپریم کونسل آف پاکستان تحصیل گوجرخان کے نائب صدر،دربارِ عالیہ گنگانوالہ شریف کے خلیفہ اعظم خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک کی عبادت کے لئے حج بیت اللہ فرض ہے جس شخص کو وہاں تک پہنچنے کی استطاعت ہو جو حاجی سوار ہو کر حج کرتا ہے اس کی سواری کے ہر قدم پر ستر نیکیاں لکھی جاتی ہیں اور جو حج پیدل کرتا ہے اس کے ہر قدم پر سات سو نیکیاں حرم کی نیکیوں میں سے لکھی جاتی ہیں اللہ پاک کا جس قدر بھی شکر ہے کہ اللہ پاک نے حج کے ذریعے ہمیں دو طرح کی عبادت کے موقعے فراہم کئے ہیں ادائیگی حج کے لئے اللہ پاک کی راہ میں مال خرچ کرنا پڑتا ہے اور دورانِ حج جس قدر مشقت دیگر کسی عبادت میں نہیں اُٹھانی پڑتی بہت ہی کریم رحیم ہے ہمارا رب جوہماری دارین کی فلاح چھوٹی چھوٹی قربانیوں کے بدلے عطا فرما دیتا ہے صدقِ دل سے توبہ کرنے بعد اپنے اقرباء سے معافی طلب کرنی چاہیے اور خود بھی لوگوں کی غلطیوں کو معاف کر کے سفرِ حج پر روانہ ہونا چاہیے مزید خلیفہ محمد مسکین چشتی شبیری مدنی نے کہ اگر ربِ کریم نے آپ کو دولت وصحت عطا کی ہے تو حج کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں ۔جو شخص اخلاص کے ساتھ حج یا عمرہ کرتا ہے وہ گویا کہ اللہ پاک کے دریائے رحمت میں غوطہ لگاتا ہے جس کے نتیجے میں وہ گناہوں کے گندے اثرات سے پاک صاف ہو جاتا ہے اور اس کے علاوہ دنیامیں بھی اس پر اللہ پاک کا یہ فضل ہوتا ہے کہ فقرو محتاجی اور پریشان حالی سے اس کو نجات مل جاتی ہے خوشخالی اوراطمینان قلب کی دولت نصیب ہو جاتی ہے ۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button