DailyNewsKallar Syedan

Public concern over price increase in Choa, Doberan, Samot and Sir sooba shah bazaar’s

چوآ خالصہ ،سر صوبہ شاہ ،دوبیرن کلاں ،سموٹ شہروں میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا

 انتظامیہ کی عدم توجہی ،غفلت یا پھر نااہلی ،پرائس کنٹرول انتظامیہ کی کاوشیں رائیگاں دکاندار عوام کی کھال ادھیڑنے میں مصروف سرکاری پرائس لسٹ ردی کی ٹوکری میں ،عوام لٹنے انتظامیہ صرف دفتر تک محددو ہو کر رہ گئے تفصیلات کے مطابق چوآ خالصہ ،سر صوبہ شاہ ،دوبیرن کلاں ،سموٹ شہروں میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا دکاندار دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف سبزی ،فروٹ اور دیگر اشیا مہنگے داموں پر سر عام فروخت ہونے لگے دکاندار روایتی ہٹ دھرمی اور سینہ زوری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرکار کی جانب سے دئیے جانے والے نرخ اور پرائس لسٹ کو نظر انداز کر کے من مانیاں شروع کر دی پرائس لسٹ کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے جبکہ تحصیل کلرسیداں کی انتظامیہ صرف دفتر تک محدود ہو کر رہ گئے عوام ذلیل و خوار ہونے لگے اب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث اشیائے ضروریہ عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے انتظامیہ کی اس بے حسی کی وجہ سے عوامی حلقوں نے اس ضمن میں اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے 

یوسی چوآ خالصہ کی غیور عوام کو عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد

چوآ خالصہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تنویر قریشی ،ساجد بھٹی ،دانش بھٹی ،قمرال السلام ،اقدس بھٹی ،بلال بھٹی اور یونین کونسل سموٹ کے چیئرمین یونین کونسل سموٹ راجہ علی ا صغیر ، جنرل کونسلر ظفراقبال قریشی، یونین کونسل سموٹ کے وائس چیئرمین راجہ عرفان الحق ایڈووکیٹ،یونین کوننسل منیاندہ تحریک انصاف ک صدر حکیم مشتاق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام ورکرز ،سپورٹر زاور ووٹر بالخصوص یوسی چوآ خالصہ کی غیور عوام کو عمران خان کے وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اب پاکستان کی تقدیر بدلے گی اور اندھیروں کا خاتمہ ہو گا اور پوری دنیا میں ہمارا پیارا پاکستان اپنی مثال آ پ ہو گا

کلر سیداں ،چوآ خالصہ تا سرصوبہ شاہ روڈ کھنڈارت کی شکل اختیار کر گیا

سرصوبہ شاہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ) حبیب الرحمن قریشی۔۔۔۔۔60کی دہائی میں بننے والا کلر سیداں ،چوآ خالصہ تا سرصوبہ شاہ روڈ کھنڈارت کی شکل اختیار کر گیا مصروف ترین روڈ ہے شاہین چوک کلرسیداں سے سرصوبہ شاہ تک گڑھے ہی گھڑھے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تحصیل کلرسیداں کی چھ یونین کونسلز کو ئی ایک بھی بڑا ترقیاتی منصوبہ دے سکے گیس کے پائپ روڈ کے کناروں کی زینت بنے ہوئے ہیں صرف شریف برادران سے وفاداری کے گیت گاتے رہے

 

Show More

Related Articles

Back to top button