DailyNewsGujarKhan

RWMC developed a strategy to maintain a cleanliness system on the occasion of Eid ul Adha.

گوجرخان عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے آر ڈبلیو ایم سی نے حکمت عملی تیار کرلی

گوجرخان عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے آر ڈبلیو ایم سی نے حکمت عملی تیار کرلی قربانی کے جانوروں کی آلائشیں وغیرہ اٹھانے کیلئے شہر بھر میں ٹیمیں رات گئے تک کام کریں گی اور اوجھڑیاں ڈالنے کیلئے تمام وارڈ میں بڑے بڑے پلاسٹک کے بیگ بھی گھروں میں تقسیم کئے جائیں گے اور شہر بھر میں پینافلیکس بھی لگائے جائیں گے جہاں پر آر ڈبلیو ایم سی کے اہلکاروں کے فون نمبر بھی درج ہونگے اسسٹنٹ منیجر ماجد اسحاق نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آلائشوں کو پلاٹوں میں پھینکنے کی بجائے ہمارے دیے گئے نمبر پر رابطہ کریں یا بیگز میں ڈال کر گھروں کے باہر رکھ دیں عملہ صفائی خود اٹھا کر لے جائے گا انتڑیاں وغیرہ نالوں میں نہ پھینکیں عید الاضحی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھا جائے

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان محب وطن رہنما ہیں

تحریک انصاف گوجرخان کے رہنما راجہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ ملک کی باگ ڈور عمران خان جیسی محب وطن قیادت کے ہاتھ میں آچکی ہے اب ملک مسائل کی دلدل سے نکل کر تعمیر وترقی کی منازل طے کرے گاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان محب وطن رہنما ہیں جو پاکستان کو حقیقی فلاحی جمہوری ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں موجودہ انتخابات میں عوام نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور ملک کو کرپشن سے پاک کر کے دکھائیں گے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی عوام کے حقیقی مسائل حل کر کے دکھائے گی اب ملک سے تھانہ کچہری کی سیاست اور ظلم وانصافی کا خاتمہ ہوگا عوام کو ان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر پہنچائے جائیں گے بہت جلد عوام ملک میں مثبت تبدیلی دیکھیں گے انہوں نے کہا کہ اب کرپٹ عناصر اور ملکی دولت لوٹنے والوں کی سیاست کا باب ہمیشہ کیلئے بند ہو چکا ہے کرپٹ عناصر اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں تحریک انصاف ہی عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کرے گی اور اپنی خدمت کی سیاست سے ثابت کرے گی کہ تحریک انصاف ہی عوام کے مسائل حل کرنے والی واحد ہے جس کا مقابلہ کرنا اب کسی دوسری سیاست جماعت کے بس کی بات نہیں رہی

گوجرخان سانپ کے ڈسنے سے گیارہ سالہ بچی جاں بحق

گوجرخان سانپ کے ڈسنے سے گیارہ سالہ بچی جاں بحق، اطلاعات کے مطابق نواحی قصبہ کوہل میں گیارہ سالہ مناہل کو ایک زہریلے سانپ نے ڈس لیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن زہر جسم میں پھیل جانے سے وہ انتقال کر گئی

Show More

Related Articles

Back to top button