DailyNewsKahuta

Kahuta city deprived of basic facilities

کہوٹہ شہر کے لاکھوں لوگ کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بھی بنیادی سہولیات سے محروم

کہوٹہ شہر کے لاکھوں لوگ کروڑوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرتی ہیں۔ لاڑی اڈہ ، مٹور روڈ ، کلر چوک دونوں بائی پاس کی حالت دیکھ کر رونا آتا ہے۔ کلر چوک میں محکمہ ہائی وے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے پلی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ بڑے بڑے ٹریلے و دیگر گاڑیوں کے گزرنے سے پلی ٹوٹ گئی ہے۔ اگر اس میں پری میکس ڈال کر کھڈے نہ بھرے گئے ۔تو چند روز بعد سڑک بند ہو جائے گی ۔سابق تحصیل ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ کے دور میں شروع ہونے والا 22کروڑ کا منصوبہ دس سال گزرنے کے باجود مکمل نہ ہوسکا ۔شہر کی 80فیصد آبادی پانی سے محروم ہے۔ چند ٹینکیاں بنا کر چند پائپ ڈالے گے ۔مگر دیگر علاقوں میں نہ پائپ لائن بچھائی گئی ۔اور نہ ہی کنکشن دیے گے ۔جبکہ شہر کی 80فیصد علاقہ سٹریٹ لائٹس سے محروم ہے۔ جسکی وجہ چوری ڈکیٹی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شہریوں ،عوام علاقہ نے چےئر مین نیب سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ تا آڑی سیداں سڑک کہوٹہ واٹر سپلائی و دیگر منصوبوں کی شفاف انکوائری کی جائے۔ کرپشن کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے۔ 

Kahuta; Despite paying Millions of rupees in Tax, The Kahuta city is deprived of basic facilities, you only need to see bus stop, Mator road and Kallar Chauk to see that basic facilities are not even provided.

Show More

Related Articles

Back to top button