DailyNewsGujarKhanHeadline

Tehsil Gujar Khan should be represented at Provincial cabinet

تحصیل گوجرخان کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے

آبادی اور رقبے کے لحاظ سے پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل گوجرخان کو صوبائی کابینہ میں نمائندگی دی جائے تاکہ گوجرخان کی محرومیوں اور پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے حالیہ الیکشن میں اہل گوجرخان نے تحریک انصاف کے دو صوبائی امیدواروں چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ اور چوہدری ساجد محمود کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جو کہ تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد ہے ان خیالات کااظہار تحریک انصاف کے رہنما راجہ الطاف حسین نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گوجرخان کی عوام نے تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دے کر دونوں صوبائی سیٹیں جیت کر ثابت کر دیا ہے کہ گوجرخان اب تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور یہاں کے عوام ملک میں تبدیلی کے سفر میں چیئرمین عمران خان کے شانہ بشانہ ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں گوجرخان کی عوام کو نظرانداز کیا گیا اور یہاں کی عوام کے مسائل حل نہ ہوئے جس سے تحصیل کی محرومیوں اور مسائل میں اضافہ ہوا اب دونوں صوبائی نشستوں پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہو کر اسمبلی میں پہنچے ہیں ہم تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ صوبائی کابینہ میں تحصیل گوجرخان کو نمائندگی دی جائے تاکہ گوجرخان کی محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے اورتحصیل گوجرخان کی نمائندگی بھی صوبائی کابینہ میں ہو سکے

Gujar Khan; Raja Iltaf Hussain has demanded that Tehsil Gujar Khan largest union council and with largest number of public should be represented at provincial cabinet, with large number of votes going to PTI candidates Ch Javed Kausar and Ch Sajid Mahmood.

اندھیری نگر چوپٹ راج ، گوجرخان میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری

اندھیری نگر چوپٹ راج ، گوجرخان میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائمز کا سلسلہ جاری، پولیس تھانہ گوجرخان کے اہلکار مال بناؤ مہم میں مصروف شہر جرائم پیشہ عناصر کے سپرد گزشتہ رات بھی بھڈانہ کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر نصف درج سے زائد گاڑیوں کے مسافروں کو گن پوائنٹ پر لوٹ کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی سے محروم کر دیا بروقت اطلاع کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی جبکہ متاثرہ افراد رات گئے تک پرچہ کے اندراج کیلئے تھانہ گوجرخان میں دھکے کھاتے رہے پولیس ابھی تک کسی واردات کا سراغ نہیں لگا سکی جبکہ سرشام اور علی الصبح موٹرسائیکل سوار گینگ بھی شہر کی مختلف سڑکوں پر شہریوں کو اپنی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں لٹنے والے مزید خواری کی وجہ سے تھانہ کا رخ نہیں کرتے شہر بھر میں قائم قماربازی اور منشیات فروشی کے اڈوں کیخلاف بھی کارروائی نہ کرنا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے شہری حلقوں نے اعلیٰ احکام سے صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

مین بازار گوجرخان میں اتحاد تاجر یونین کا قیام

مین بازار گوجرخان میں اتحاد تاجر یونین کا قیام، انتظامیہ کی کارکردگی سے مایوس ہو کر قد م اٹھایا ہے تاجر برادری کے مسائل کیلئے ہر فورم پر جائیں گے ان خیالات کااظہار یونین کے صدر مرزا ندیم اسلم اور چیف آرگنائزر آکاش رضا نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مین بازار شہر کے مرکزی کاروباری حب کا مقام حاصل ہے لیکن انتظامیہ کی ملی بھگت سے تجاوزات کی بھرمارہو چکی ہے جس سے مین بازار کی کاروباری برادری بے حد پریشان ہے تاجر برادری کے مسائل کے حل کیلئے آئندہ چنددنوں میں لائحہ عمل طے کیا جائے گا

میاں محمد نوازشریف مسلم لیگیوں کے دل کی دھڑکن ہے

میاں محمد نوازشریف مسلم لیگیوں کے دل کی دھڑکن ہے یوتھ ونگ کے کارکن اڈیالہ جیل میں اپنے قائد سے ملنے کیلئے بے تاب ہیں اڈیالہ جیل انتظامیہ اتنی سختیاں نہ کرے یہ بات خواجہ جہانگیر سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ یوتھ ونگ نے اپنے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز یوتھ ونگ کے کارکنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل اپنے قائد سے ملاقات کیلئے گئے لیکن اڈیالہ جیل کے گیٹ سے اندر جانے نہیں دیا گیاجو کہ ستم ظریفی کی انتہا ہے اتنی سختیاں نہ کی جائے کارکنوں کو اپنے قائد سے ملنے کی اجازت ہونی چاہیے خواجہ جہانگیر نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف آج بھی عوام کے دلوں پر راج کررہے ہیں جیلیں اور قید سے ہم گھبرانے والے نہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں ہم اپنے قائد کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے 

 

Show More

Related Articles

Back to top button