DailyNewsKahuta

Three injured in a motorbike accident in Kahuta bazaar

کہوٹہ شہر میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ۔ تین نوجوان زخمی

کہوٹہ شہر میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ۔ تین نوجوان زخمی۔ایک شدید زخمی کو راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ تفصیل کے مطابق مین بازارالطاف فرنیچر کے قریب تیز رفتار تو موٹر سائیکل آپس میں بری ٹکرا گے جس کے نتیجے میں عامر محمود، محمد عثمان سکنہ جیوڑہ معمولی اورجبکہ محمد وسیم سکنہ منیند شریف شدید زخمی ہو گے ۔ محمد وسیم سکنہ منیند شریف کو ابتدائی طبعی امداد کے راولپنڈ ی ریفر کر دیا گیا۔

Kahuta; Three motorcyclist were seriously injured in a accident at Kahuta bazaar, The injured men were identified as Amir Mahmood, M Usman of Jiora and M Waseem of Muneend Shareef.

کہوٹہ کی عوام چوروں ڈاکوں کے نرغے میں۔ پولیس تھانہ کہوٹہ لمبی تان کر سو گی

کہوٹہ کی عوام چوروں ڈاکوں کے نرغے میں۔ پولیس تھانہ کہوٹہ لمبی تان کر سو گی ۔دی ریڈ سکول سسٹم میں سے چور ہزاروں روپے کے کمپیوٹر ،قیمتی سیکورٹی سسٹم اور دیگر سامان لے اڑے ۔ پولیس تھانہ کہوٹہ کے اہلکار نامزد چوروں سے رشوت لے کر چھوڑنے لگے ۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ محلہ پلنگڑی میں واقع دی ریڈ سکول سسٹم میں چند روز قبل چوری کی واردات ہوئی چور سکول کے تالے توڑ کر سکینر مشین ،کمپیوٹر اور سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ سمیت مختلف قیمتی سامان چرا کر لے گے سکول کے پرنسپل سردار مظہر نے تحریری درخواست پولیس تھانہ کہوٹہ کو دی مگر ایک ہفتہ گزرنے کو بھی تفشیشی افسر ناں تو موقع پر آیا اور ناں ہی کوئی کاروائی کی سردار مظہر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ جب میں تھانہ میں جاتا ہوں تو تفشیشی افسر مختلف حیلوں بہانے بنا کر ٹال دیتا ہے یاد رہے کہ کہوٹہ پلنگڑی کے ایک مخصوص ائیر یا میں دو ماہ میں مسجد اور
سکول سمیت 6وارداتیں ہو چکی ہیں جن کا کوئی بھی سوراغ ناں لگایا جاسکااور رواں میں بھی درجنوں چوریاں ہو چکی ہیں لیکن پولیس تھانہ کہوٹہ کوئی بھی کارکردگی ناں سکا سکی جس کی وجہ سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے عوامی حلقوں اور متاثرین نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ 

صداقت عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے

راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کیا جائے ۔چیئرمین تحریک انصاف اور نامزد وزیر اعظم پاکستان عمران خان حلقہ این اے 57کی عوام کے جذبات کو مد نظر رکھتے ہوئے نو منتخب ایم این اے پروفیسر صداقت عباسی کو وفاقی کابینہ میں شامل کر یں ۔انہوں نے کہا کہ صداقت علی عباسی کی پی ٹی آئی کے لیے صداقت علی عباسی کی بے شمار خدمات ہیں عمران خان کے بنیادی ساتھیوں میں سے ہیں کہوٹہ ، کلر سیداں ،کوٹلی ستیاں اور مر ی کے دور دراز دشوار گزار علاقو ں میں قائد تحریک انصاف عمران کا پیغام گھر گھر میں پہنچایا۔ان کامیابی سے پی ٹی آئی کے تمام کارکنان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں انہوں نے اس شخصیت کا مقابلہ کیا ہے جس کو ہرانا ایک بہت ہی ناممکن بات تھی ۔راجہ مجیب اللہ المعروف ڈاکٹر مناء نے حلقہ این اے 57کے تمام ووٹروں سپورٹروں کا بھی شکر یہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے اپنا قیمتی ووٹ پروفیسر صداقت عباسی کو دے کر کامیاب کیا اور حلقے کی عوام کو منشیوں مشدیوں سے جان چھڑائی ۔

نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کو مبارکباد دینے کا سلسلہ متواتر جاری

نو منتخب ایم پی اے راجہ صغیر احمد آف مٹور کو مبارکباد دینے کا سلسلہ متواتر جاری ۔جنرل کونسلر راجہ فیصل محمو د آف کلاہنہ راجگان کی طرف سے راجہ صغیر احمد کو مبارکباد ۔ تفصیل کے مطابق خادم اعلیٰ پی پی سات راجہ صغیر احمد آف مٹور کو حالیہ الیکشن میں شاندار کامیابی پر تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات جنرل کونسلر راجہ فیصل محمو د آف کلاہنہ راجگان، راجہ مظہر حسین آف دکھالی ، راجہ طارق سرور آف تھوہا خالصہ ، سابق نائب ناظم یوسی دکھالی راجہ نسیم اختر ، جنرل کونسلر یوسی دکھالی راجہ جلیل احمد آف لونہ نے دلی طور پرمبارکباد پیش کی ہے ۔ اس موقع پر جنرل کونسلر راجہ فیصل محمو د آف کلاہنہ راجگان نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجہ صغیر احمد کی کامیابی اللہ پاک کا کرم اور ان کی ان کی اپنی ذاتی محنت شامل ہے انہوں نے دس سال عوام سے ایک محبت کا رشتہ قائم کیا جس کا رزلٹ عوام نے ان کو 25جولائی کو دے دیا ہے اب کے ان کے کاندھوں پر ایک بہت بڑی زمہ داری آن پڑی ہے ان سے ہم درخواست کرتے ہیں وہ اپنی زمہ داروں کو احسن طریقے سے نبھاہیں اور اپنے ووٹروں کے ساتھ وہ عزت و محبت والا رشتہ قائم رکھیں تاکہ آئندہ ان کو کسی قسم کا مسلہ ناں ہو۔ 

 

Show More

Related Articles

Back to top button