DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Armed robbery committed near Bhadana

بھڈانہ کے قریب کَس میں گوجرخان بیول روڈ پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار ، ایک خاندان کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سے محروم کر دیا

 بھڈانہ کے قریب کَس میں گوجرخان بیول روڈ پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار ، ایک خاندان کو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات سے محروم کر دیا ، نقدی بھی لے اُڑے ، پولیس کی روایتی بے حسی ،افسران ایک دوسرے کو فون کرتے رہے ،عوام چوروں ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ، تفصیلات کے مطابق ہاؤسنگ سکیم نمبر 2 گوجرخان کے متاثرہ خاندان کی خاتون ماریہ رزاق دختر عبدالرزاق نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بمعہ فیملی شرقی گوجرخان کے علاقے روکھیاہ گئے تھے ، واپسی پر جب وہ بھڈانہ گوجرخان روڈ پر مطوعہ اور بھڈانہ کے درمیان کَس میں پہنچے تو سامنے ایک گاڑی کھڑی تھی جس نے روڈ بلاک کر رکھی تھی، ہماری گاڑی جونہی رُکی تو2مسلح افراد آگئے ،جنہوں نے گن پوائنٹ پر ان سے 10تولے سونے کے زیورات ، 40ہزار روپے نقدی اور 2موبائل فون چھین لئے، ماریہ رزاق نے میڈیا کو مزید بتایا کہ پولیس کو اس واقعے کی اطلاع دی مگر پولیس نے روایتی بے حسی کا مظاہرہ کیا ، اے ایس پی کو فون کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کو فون کریں، ایس ایچ او کو فون کیا گیا تو ان کا موقف تھا کہ موقع پر پولیس بھیجی ہے مگر وہاں کوئی نہ ہے، شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ گوجرخان اور گردونواح کی عوام ڈاکوؤں اور چوروں لٹیروں کے رحم وکرم پر ہیں، پولیس گزشتہ 3ماہ میں مسلسل ہونے والی ڈکیتیوں ، وارداتوں اور چوریوں میں کسی ڈکیت گروہ ، کسی چور کو گرفتار نہ کرسکی ہے، جو کہ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، شہریوں نے سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس تھانہ گوجرخان کا قبلہ درست کیاجائے اور چوروں ڈکیتوں کیخلاف مربوط حکمت عملی کے تحت کاروائیاں کی جائیں تاکہ عوام کے جان و مال محفوظ ہو سکیں۔

Gujar Khan; Maria Razaq along with her family were traveling from Rukhia, when the family car was forced to stop by two armed men at Bhadana Matoa Kass, the family were forced to hand over all cash and good to the armed men.

 

Show More

Related Articles

Back to top button