DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Stray Dog Attack Kills Seven Goats of Poor Man in Kahuta Area

کہوٹہ کے علاقے نڑھ میں آوارہ کتوں کا حملہ، غریب شخص کی سات بکریاں ہلاک

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،18دسمبر2025)
کہوٹہ کے علاقہ نڑھ میں آوارہ کتوں کا حملہ، غریب شخص کی لاکھوں روپے مالیت کی سات بکریاں مار دی،مذکورہ شخص کا زریعہ معاش یہی بکریاں تھیں، یو نین کو نسل نڑھ کے گاؤں جمعیتر شریف میں آوارہ کتوں کے حملے کے نتیجے میں ایک غریب شخص کی سات بکریاں ہلاک ہو گئیں، جن کی مالیت تقریباً ساڑھے تین لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔ بکریوں کی ہلاکت سے متاثرہ شخص شدید مالی مشکلات سے دوچار ہو گیا ہے، کیونکہ یہ بکریاں اس کی پورے سال کی محنت کا نتیجہ تھیں۔ متاثرہ شخص نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی فوری تلفی کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوس ناک واقعات سے بچا جا سکے۔ دوسری جانب اہلیان علاقہ نے پنجاب حکومت اور تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ یونین کونسل نڑھ اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر قابو پانے کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں، تاکہ شہریوں اور ان کے مال مویشیوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

Mator (Pothwar.com — Kabir Ahmed Janjua | December 18, 2025):
In a tragic incident in the Kahuta area of Nadh, stray dogs attacked and killed seven goats belonging to a poor man, causing him severe financial loss.

The incident occurred in Jamiat Sharif village of Union Council Nadh, where a pack of stray dogs attacked the goats during the night. According to local sources, the goats were the only source of livelihood for the affected man. The estimated value of the killed goats is reported to be around PKR 350,000.

The loss has left the affected individual in deep financial distress, as the goats were the result of his year-long hard work. He has appealed to the Assistant Commissioner Kahuta to take immediate and practical steps to control the growing menace of stray dogs in the area to prevent such unfortunate incidents in the future.

Meanwhile, residents of the area have also urged the Punjab Government and Tehsil administration to form special teams to control the increasing population of stray dogs in Union Council Nadh and surrounding areas. They stressed that urgent measures are needed to protect the lives and property of citizens, as well as their livestock, from further attacks.

کہوٹہ میں منتخب ممبران اسمبلی چاپلوسوں کے نرغے میں، عوام بنیادی سہولیات سے محروم

Public Suffer as Elected Representatives Surrounded by Flatterers in Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، کبیر احمد جنجوعہ،18دسمبر2025)
منتخب ممبران اسمبلی (جی حضوری) کرنے والے چاپلوسوں کے نرغے میں،عوام مسائل کا شکار،محلہ گرڈ اسٹیشن،دھپری، بلوہا،ادوالہ،محلہ آڑہ میں ٹوٹی پھوٹی گلیاں، گیس پانی سے محروم عوام کی زندگی عذاب بن گئی، ممبران اسمبلی نے (چند پیارے) رکھے ہوئے ہیں جو ہر جگہ ویسکوٹ پہن کر پہنچ جاتے ہیں،سارا دن ٹک ٹاک بنا کر اپنی اپنی آئی ڈی پر اپ لوڈ کرتے ہیں اور سارا دن ان پر آنے والے لائک اور کمنٹ دیکھ کر خوش ہوتے رہتے ہیں، مسلم لیگ ن کے ممبران اسمبلی کی کارکر دگی سوالہ نشان بن کر رہ چکی ہے،اندروں شہر کہوٹہ کے محلہ گرڈ اسٹیشن، محلہ آڑہ، بلوہا، دھپری،ادوالہ کی تمام گلیاں ٹوٹی پھوٹی ہوئی ہیں نہ پانی ہے نہ گیس نہ ہی سٹریٹ لائٹس ہے جبکہ فیس بکیے لیڈر سارا سارا دن اپنے لیڈروں کی جعلی تعریفیں کرتے رہتے ہیں (شاہ سے شاہ کے وفادار) بنے ہوئے ہیں جھوٹی تعریفوں کے پل باندھے رہتے ہیں عوامی حلقوں نے ممبران اسمبلی کو بذریعہ میڈیا مشورہ دیا ہے کہ وہ ان چاپلوسوں سے بچیں اگر سیاست کرنی ہے تو ٹک ٹاکروں سے بچ کر رہتے ہوئے حقیقی مخلص کارکنان اورعوام سے حقیقی رابطہ رکھیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button