DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Crackdown Against Land Mafia, Illegal Occupations Removed, Public Rejoices

کہوٹہ میں لینڈ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن، سرکاری زمین واگزار، عوام میں خوشی کی لہر

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 17 دسمبر 2025) —لینڈ مافیا اور قبضہ گروپوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ناجائز قبضے ختم کرا دیے گئے، جس پر عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات اور کمشنر و ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور گرداور عامر حسین نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے سرکاری ہدایات کے مطابق ناجائز قبضے ختم کروا کر زمین اصل مالکان کے حوالے کر دی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے کہا کہ ناجائز قبضہ جات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری رہے گا اور شہریوں کے جائز حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ناجائز قبضے کی صورت میں متعلقہ فورم سے رجوع کریں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

زمین واگزار ہونے پر اصل مالکان اور شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور گرداور عامر حسین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اقدام کو ایک انقلابی پروگرام قرار دیا۔

Kahuta ( Pothwar.com, Imran Zamir, December 17, 2025) —
A major operation was carried out against land mafia and illegal occupation groups in Kahuta, resulting in the removal of unlawful encroachments and spreading a wave of happiness among the public. Acting on the orders of Punjab Chief Minister Maryam Nawaz and the directives of the Rawalpindi Commissioner and Deputy Commissioner, Assistant Commissioner Kahuta Ayesha Zafar, along with Girdawar Aamir Hussain, conducted several operations and successfully retrieved illegally occupied land, handing it back to its rightful owners.

Speaking on the occasion, Assistant Commissioner Ayesha Zafar stated that a zero-tolerance policy against illegal encroachments will continue, and the legitimate rights of citizens will be protected at all costs. She urged the public to approach the relevant authorities in case of any illegal occupation so that timely legal action can be taken.

The rightful owners and local residents expressed their joy over the recovery of land. Citizens thanked Punjab Chief Minister Maryam Nawaz, Assistant Commissioner Kahuta Ayesha Zafar, and Girdawar Aamir Hussain, terming the operation a revolutionary step against land grabbing.

کہوٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری گرفتار

Kahuta Police Arrest Proclaimed Offender Wanted in Murder and Attempted Murder Case

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 17 دسمبر 2025) —کہوٹہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل، اقدامِ قتل اور ضرر کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیرِ حراست اشتہاری نے زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے ایک شہری کو قتل جبکہ اس کی اہلیہ سمیت دو خواتین کو شدید زخمی کر دیا تھا۔

ملزم رواں سال اپریل 2025 سے پولیس کو مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلیجنس ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے کامیاب کارروائی کے دوران اشتہاری کو گرفتار کیا۔

ایس پی صدر انعم شیر نے بتایا کہ گرفتار اشتہاری کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تحرک جاری ہے اور جلد انہیں بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ زیرِ حراست ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس کی اس کارروائی کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے اور شہریوں نے جرائم کے خاتمے کے لیے پولیس کی کاوشوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

Polio Vaccination Campaign Launched at Kahuta Tehsil Headquarters Hospital

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں پولیو مہم کا افتتاح

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 17 دسمبر 2025) — تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے کیا۔ افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی راجہ صغیر احمد، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر عمر، ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کہوٹہ ڈاکٹر ثمینہ خان بھٹی، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی، انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ، مسلم لیگی کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز اور شہر کو مختلف سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے، جہاں ہر سیکٹر میں یونین کونسل کی سطح پر الگ الگ انچارج مقرر کیے گئے ہیں اور پولیو عملے کی باقاعدہ ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحصیل کہوٹہ کی تمام یونین کونسلز بشمول بیور، نارہ، پنجاڑ، نڑھ، کھڈیوٹ، لہڑی، مواڑہ، دوبیرن خورد، ہوتھلہ، دکھالی اور کہوٹہ شہر کے شمالی ون اور جنوبی ٹو سمیت پورے تحصیل میں پولیو ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر انہیں اس موذی مرض سے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Assistant Commissioner Kahuta Takes Strong Action Against Encroachments and Poor Sanitation

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے شہر میں تجاوزات اور صفائی کے حوالے سے بھرپور کارروائی

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر، 17 دسمبر 2025) — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے شہر میں تجاوزات اور صفائی کے حوالے سے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے متعدد دکانیں سیل کر دیں۔ اس کارروائی میں صاف ستھرا پنجاب مہم، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (RWMC)، میونسپل کمیٹی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے اہلکار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

کارروائی کے دوران تجاوزات قائم کرنے اور صفائی کی ناقص صورتحال پر کئی تاجروں کو وارننگ بھی دی گئی جبکہ متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے واضح کیا کہ تجاوزات اور صفائی کے معاملات پر کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

انہوں نے تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر کی خوبصورتی اور بہتری کے لیے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور صفائی و تجاوزات کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ شہر کو صاف، منظم اور عوام کے لیے سہولت بخش بنانے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button