DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police Accused of Harassment and Abuse of Authority at Bypass

کلرسیداں بائی پاس پر پولیس اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری کی تذلیل کا واقعہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16، دسمبر، 2025ء) –کلرسیداں بائی پاس پر پولیس موبائل وین میں تعینات اہلکار کی جانب سے اختیارات کے ناجائز استعمال اور شہری کی تذلیل کا سنگین واقعہ سامنے آیا ہے جس نے پولیس کے دعوؤں اور زمینی حقائق پر سوالیہ نشان اٹھا دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تقریباً 8 بج کر 45 منٹ پر تھانہ کلر سیداں پولیس کی موبائل وین نمبر 1196 RIG جس میں اسلم نامی پولیس اہلکار موجود تھا نے گیگا مال میں ملازمت کرنے والے ایک نوجوان کو جو رات کی ڈیوٹی ختم کر کے موٹر سائیکل پر گھر واپس جا رہا تھا کو روک لیا۔ اہلکار نے پہلے لائسنس، پھر شناختی کارڈ اور بعد ازاں موٹر سائیکل کی رجسٹریشن طلب کی تمام قانونی دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود صرف اس بنیاد پر بد کلامی کی کہ موٹر سائیکل والد کے نام پر تھی نوجوان کو سڑک کنارے تقریباً آدھا گھنٹہ ہراساں اور ذلیل کیا گیا۔ جب نوجوان نے اپنے والد کو صورتِ حال سے آگاہ کیا اور والد نے فون پر اہلکار سے بات کرنے کی کوشش کی تو اس نے بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بات کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ مجبوراً پولیس ہیلپ لائن 1787 پر شکایت درج کروائی گئی، جس کے فوراً بعد مذکورہ اہلکار نے تمام کاغذات واپس کر کے نوجوان کو جانے دیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کارروائی بلاجواز اور محض طاقت کے اظہار کے لیے کی جا رہی تھی۔متاثرہ شہری سید خرم ظہیر احمد گیلانی کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق ایک معزز سادات گھرانے سے ہے اور اس واقعے نے ان کی عزتِ نفس کو شدید مجروح کیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر ایک باعزت، قانون پر عمل کرنے والا شہری محفوظ نہیں تو عام آدمی کس دروازے پر جائے؟انہوں نے سی پی او راولپنڈی سے کلرسیداں موبائل پر موجود اہلکار کو فوری نوکری سے برخاست کرنے کا مطالبہ کیا ہے جو پنجاب پولیس کے نام پر بدنما دھبہ ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com— Ikram-ul-Haq Qureshi | December 16, 2025) —
A serious incident involving the alleged misuse of authority and humiliation of a citizen by a police official deployed in a police mobile van at Kallar Syedan Bypass has surfaced, raising questions over police claims and ground realities.

According to details, at around 8:45 pm last night, a police mobile van (No. 1196 RIG) of Kallar Syedan Police Station, with a police official identified as Aslam on duty, stopped a young man employed at Giga Mall who was returning home on his motorcycle after completing his night shift. The official initially demanded the driving license, followed by the national identity card and motorcycle registration documents.

Despite all documents being complete and valid, the police official allegedly used abusive language and harassed the young man solely on the grounds that the motorcycle was registered in his father’s name. The victim was reportedly kept on the roadside for nearly half an hour and subjected to humiliation.

When the young man informed his father about the situation and the father attempted to speak to the official over the phone, the officer allegedly refused to talk and behaved rudely. Left with no option, a complaint was lodged on the police helpline 1787. Immediately after the complaint was registered, the police official returned all documents and allowed the young man to leave, indicating that the action was unjustified and merely an exercise of power.

The affected citizen, Syed Khurram Zaheer Ahmed Gilani, stated that he belongs to a respectable Syed family and that the incident severely hurt his dignity and self-respect. He questioned where ordinary citizens should seek justice if law-abiding and respectable individuals are not treated fairly.

He has demanded that the City Police Officer (CPO) Rawalpindi take immediate action and dismiss the concerned police official, terming the incident a disgrace to the reputation of Punjab Police.

راجہ اسامہ سرور کے دورہ کلرسیداں پر کئی ماہ سے بند سوئی گیس کی سپلائی بحال

Gas Supply Restored in Kallar Syedan After Visit by Federal Parliamentary Secretary Raja Usama Sarwar

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16، دسمبر، 2025ء) –وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور کے دورہ کلرسیداں نے کئی ماہ سے بند سوئی گیس کی سپلائی بحال کردی سوئی ناردرن اسلام آباد کے حکام نے بھی سوئی گیس کی بحالی سے راجہ اسامہ سرور کو آگاہ کردیا تفصیلات کے مطابق راجہ اسامہ سرور گزشتہ روز کلرسیداں میں نیازبیکرز کے مالک حاجی صغیر احمد بھولا کی رہائشگاہ پر ان کے بھائی ادریس احمد کی تعزیت کے لیئے آئے تو مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوھدری اخلاق حسین اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی جبکہ ارشد محمود بھٹی کی رہائشگاہ پر سابق کونسلر عابد حسین زاھدی نے انہیں سوئی گیس کی عدم فراہمی پر شدید عوامی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ تقریبا چار ماہ سے کلرسیداں میں سوئی گیس مسلسل بند ہے صارفین ہر ماہ بھاری بھر کم بل ادا کرکے بھی نہ صرف سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں بلکہ وہ سوختہ لکڑیاں اور سیلنڈرز استعمال کرنے پر مجبور کر دیئے گئے وہ سیلنڈر بھی خرید کرتے ہیں اور سوختہ لکڑیاں بھی جلاتے ہیں جس پر راجہ اسامہ سرور نے جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس اسلام آباد سے رابطہ کرکے عوامی پریشانی اور اپنی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پریشر میں کمی بیشی الگ بات ہے مگر چار ماہ تک بااکل بھی سوئی گیس کا نہ ہونے ہرگز قابل قبول نہیں جس کے فوری بعد سوئی ناردرن گیس اسلام آباد کے حکام نے نہ صرف کلرسیداں میں سوئی گیس کی فراہمی فوری بحال کرکے راجہ اسامہ سرور کو مطلع کردیا بلکہ انہیں یہ بھی بتایا کہ اب سوئی گیس کا مسئلہ نوے سے پچانوے فیصد حل کردیا گیا روات کلر سیداں روڈ ایک ادارہ ہی جانب سے بھی کچھ رکاوٹ ہے اگر اسے دور کردیا جائے تو کلرسیداں کو ہر موسم میں بلاتعطل سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا یے جس کے بعد سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے سوئی گیس بحال ہے جس پر شہریوں نے راجہ اسامہ سرور کا شکریہ ادا کیا ہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری اخلاق حسین، شیخ حسن سرائیکی، عابد حسین زاھدی نے بھی گیس کی بحالی پر راجہ اسامہ سرور کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوھدری محسن نوید سیٹھی نے کلرسیداں میں کئی ماہ بعد سوئی گیس کی بحالی کے لیئے راجہ اسامہ سرور کی توجہ مبذول کروانے پر مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Out-of-Control School Bus Crashes into Wall in Kallar Syedan, Pedestrian Seriously Injured

کلرسیداں میں سکول بس بے قابو ہو کر دیوار سے جا ٹکرائی، ایک راہگیر شدید زخمی

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16، دسمبر، 2025ء) –کلرسیداں میں حساس ادارے کی سکول بس ٹائی راڈ کھل جانے کے باعث بے قابو ہو کر سکول کی دیوار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں پیدل چلنے والا جاوید نامی شخص گاڑی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس سے اسی سکول کے درجہ چہارم کے جاوید نامی ریٹائرڈ ملازم شدید زخمی ہو گئے اور سر پر چوٹیں آنے کی وجہ سے انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دیا گیا بس ڈرائیور نے فوری طور پر سکول انتظامیہ کو حادثے کے بارے میں اگاہ کیا جس کے بعد ادارے نے متبادل بس کا انتظام کر کے بچوں کو سکول پہنچایا تا ہم کسی بچے کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 16، دسمبر، 2025ء) –جماعت اسلامی کے رہنما چوھدری ابرار حسین،سابق کونسلر عابد حسین زاھدی،نوید اختر مغل،چوھدری توقیراسلم، اکرام الحق قریشی نے پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ سے ملاقات کی اور ان کے بھانجے کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button