DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Corruption and Administrative Vacuum Paralyze Tehsil Kahuta

تحصیل کہوٹہ میں کرپشن اور انتظامی خلا، عوام شدید مشکلات کا شکار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2025)
تحصیل کہوٹہ میں کرپشن، لوٹ مار اور انتظامی نااہلی نے تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ کرپشن کے سنگین الزامات میں بدنام ہونے والے تحصیلدار وقاص کے تبادلے کو دو ہفتے سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، مگر افسوسناک امر یہ ہے کہ اب تک نہ نیا تحصیلدار تعینات کیا گیا اور نہ ہی نائب تحصیلدار کی کوئی موجودگی یقینی بنائی جا سکی۔عوامی حلقوں کے مطابق تحصیلدار وقاص نے کہوٹہ آتے ہی تحصیل آفس کو رشوت کا گڑھ بنا دیا۔ وقاص سے قبل فری رجسٹری کی مد میں 3500 روپے وصول کیے جاتے تھے، مگر وقاص نے آتے ہی یہ رقم 15000 روپے مقرر کر دی، جو کھلی اور بے خوف کرپشن کی واضح مثال ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر بھاری رشوت کے رجسٹری کرانا ناممکن بنا دیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق رجسٹریوں کے نام پر ہزاروں نہیں بلکہ دسیوں ہزار روپے وصول کیے گئے، جبکہ سرکاری قواعد و ضوابط کو جوتے کی نوک پر رکھا گیا۔ غریب اور متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، مگر کوئی پوچھنے والا نہ تھا۔تحصیلدار کے تبادلے کے بعد بھی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہو گئی ہے۔ نہ رجسٹریاں ہو رہی ہیں، نہ انتقالات اور نہ ہی دیگر بنیادی سرکاری امور۔ شہری صبح سے شام تک تحصیل آفس کے دھکے کھانے پر مجبور ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایماندار افسران تعینات کیے جائیں اور سابق تحصیلدار وقاص کے دور کی مکمل انکوائری کر کے لوٹی گئی رقم واپس نکالی جائے، بصورت دیگر عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے

Motor (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua — December 16, 2025) —
Corruption, mismanagement, and administrative failure in Tehsil Kahuta have crossed all limits, causing severe hardship for the public. More than two weeks have passed since the transfer of Tehsildar Waqas, who was disgraced by serious corruption allegations, yet no new Tehsildar has been appointed, nor has the presence of a Naib Tehsildar been ensured.

According to local residents, Tehsildar Waqas turned the Tehsil Office into a hub of bribery soon after his arrival in Kahuta. Prior to his posting, the official fee for “free registry” was Rs 3,500, which he allegedly increased to Rs 15,000 — a blatant example of unchecked corruption. Citizens claim that getting a property registry done without paying heavy bribes had become nearly impossible.

Sources revealed that not just thousands but tens of thousands of rupees were illegally collected in the name of registries, while official rules and regulations were completely ignored. The poor and middle-class citizens suffered the most, with no authority stepping in to address their grievances.

Even after the transfer of the Tehsildar, the situation has worsened instead of improving. Property registrations, mutations, and other essential government services remain suspended. Citizens are forced to visit the Tehsil Office from morning till evening without any relief, while the district administration continues to remain a silent spectator.

The public has strongly demanded the immediate appointment of honest and competent officers and a comprehensive inquiry into the tenure of former Tehsildar Waqas to recover the looted public money. Otherwise, they warned, the people will be left with no option but to take to the streets in protest.

کہوٹہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، دو دکانیں سیل، متعدد کو وارننگ

Crackdown Against Illegal Encroachments in Kahuta, Two Shops Sealed

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2025)
کہوٹہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن، دود کا نیں سیل،اسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے ایم او آر میونسپل کمیٹی کہوٹہ شیزا ظفر اور عملہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دو دکانیں سیل کر دی گئیں جبکہ متعدد دکانداروں کو سخت وارننگ جاری کی گئی کہ وہ اپنی دکانوں کی مقررہ حدود سے تجاوز نہ کریں۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے واضح احکامات کی روشنی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی راستوں اور فٹ پاتھوں پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور شہریوں کو آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کریں، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Illegal Occupation Vacated Within a Week Under the Punjab Property Protection Ordinance in Kahuta

کہوٹہ میں پنجاب پراپرٹی پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت کارروائی، ایک ہفتے میں ناجائز قبضہ واگزار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2025)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے پنجاب پراپرٹی پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر اندرکرایہ دار سے قبضہ واگزار کراکے مکان اصل مالکان کے حوالے کردیا۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں پنجاب پراپرٹی پروٹیکشن آرڈیننس کے تحت کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ و ممبر ڈسٹرکٹ ریزولوشن کمیٹی ایوشہ ظفر نے موضع بٹالہ میں درخواست گزار ساجد جنجوعہ کی درخواست پر قبضہ واگزار کراتے ہوئے زمین ان کے حوالے کر دی۔تفصیلات کے مطابق حلقہ پٹواری اور گرداور عامر حسین نے موقع پر سرکاری ہدایات کے مطابق کارروائی کی اور ناجائز قبضہ ختم کراتے ہوئے زمین واگزار کرائی۔ اس موقع پر متعلقہ عملہ بھی موجود تھا۔اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر کا کہنا تھا کہ ناجائز قبضہ جات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رکھا جائے گا اور شہریوں کے جائز حقوق کا ہر صورت تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کسی بھی ناجائز قبضے کی صورت میں متعلقہ فورم سے رجوع کریں تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

Son of Political Figure Hafeez Ahmed Aasi Ties the Knot, Federal Minister and Political Leadership Attend Walima

معروف سیاسی شخصیت حفیظ احمد آسی کے صاحبزادے جواد احمد بھٹی کی شادی، ولیمہ میں وفاقی وزیر و سیاسی قیادت کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16دسمبر2025)
معروف سیاسی شخصیت حفیظ احمد آسی کا صاحبزادہ نوجوان لیگی راہنما جواد احمد بھٹی رشتہ ازواج میں منسلک، دعوت ولیمہ میں وفاقی وزیر، ممبران اسمبلی، بلدیاتی نمائندگان سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق ہوتھلہ کے رہائشی مسلم لیگ ن کی سیاسی و سماجی شخصیت معروف سیاسی شخصیت حفیظ احمد آسی کا صاحبزادہ نوجوان لیگی راہنما جواد احمد بھٹی رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، راجہ خرم نواز چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ، راجہ قمر اسلام ایم این اے، سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص، سابق ڈپٹی مئیر اسلام آباد چوہدری رفعت جاوید، معان خصوصی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری چوہدری ناصر،سابق امیدوار سینٹ عمر مغل، راجہ مستنصر آف پھلگراں،سیکرٹری جنرل مسلم لیگ این اے 48 چیئرمین قاضی فیصل نعیم، سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہرامیدواربرائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق امیدوارچیئرمین کرال ملک جاوید اقبال، چیئرمین سید ظہیر حسین شاہ، چیئرمین مہتاب عباسی، کرال کی معروف سیاسی شخصیت وسیم جاوید بھٹی، پی ایس ٹو راجہ خرم نواز راجہ وسیم، ممبر نمبرادر ساجد، ممبر خواجہ بشیر احمد، کوآرڈینیٹر راجہ قمر اسلام ملک قیس قیوم،نمبرادر راجہ زرق خان کیانی، پی آر او راجہ جاوید اخلاص طیب بشیر قریشی، سابق وائس چیئرمین یوسی دکھالی حمید مغل، مرزا سبطین آف مغل، مرزا شجاعت آف مغل، ملک اظہر آف جاوا، فرزند ملک اشتیاق آف جاوا،چیئرمین زکوۃ کمیٹی لوہی بھیر ملک حفیظ آف لوہی بھیر اعوان، ملک حبیب لوہی بھیر اعوان، رفاقت قریشی آف ہوتھلہ، راجہ طالب صاحب آف علیوٹ، قاضی عاطف نعیم، چیئرمین کھنہ ملک وسیم ثنا، کوارڈینیٹر چوہدری کامران محبوب ترلائی، کوارڈینیٹر چوہدری وسیم ترلائی، کوارڈینیٹر چوہدری شہزاد نمبرادر، چوہدری غضنفر گجر آف گوہڑہ گوجراں، فرزندِ چوہدری ضیافت چوہدری حیدر علی، ثاقب قریشی، راجہ ہارون، ملک سعید چیئرمین زکوۃ کمیٹی کرال،راجہ زاہد آف کھنہ، سینئرلیگی راہنما افضال مغل، سینئرلیگی راہنما چوہدری فرید، چوہدری طارق آف کنگڑ، چوہدری گلسراج آف پنوال، راجہ امجد ایڈوکیٹ، چوہدری اشتیاق ایڈووکیٹ آف ترلائی، سابق ممبر باچا خان، عاطف داؤد قریشی گجرخان،قاضی فہد عارف، انو جانی دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button