DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Spiritual Milad-un-Nabi ﷺ Gathering Held at Darul Uloom Qadriya Jelania
مٹور: دارالعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں میلاد النبی ﷺ کی نورانی محفل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30ستمبر2025)
دارالعلوم قادریہ جیلانیہ جیوڑہ میں مہتہم ادارہ ہذاممتاز عالم دین مولانا ڈاکٹر آصف القادری کے زیر اہتمام میلاد النبیﷺکی نورانی محفل،خطیب اہلیسنت مفتی چمن زمان نے خصوصی خطاب کیا، ملک کے نامور علمائے کرام، ثناء خوان مصطفیﷺ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں اہلیان علاقہ کی شرکت، محفل میلاد کی صدارت معروف مذہبی و سماجی شخصیت پیر سید شہزاد شاہ گیلانی پرنسپل قادریہ جیلانہ،یونیو رسٹی،حسیناں شریف نے کی جبکہ محفل میلاد سے خصوصی خطاب ملک کے نامور عالم دین خطیب پاکستان خطیب اہلیسنت مفتی چمن زمان نے کیا جبکہ محفل پاک سے بڑھی تعداد میں مقامی علمائے کرام نے خطاب کیا اور ثناء خوان مصطفی ﷺ نے نبی پا کﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے،محفل میلاد میں سید ثقلین شاہ،سید کاظم شاہ،سید رضوان شاہ، مولانا افضل رضوی،حافظ غلام حسین قادری، علامہ سعید ضیاء، سابق وائس چیئرمین یوسی بیور سردار طاہر محمود، سردار محمد شاہ روم،راجہ محمدمنصور صادق،سردار محمد طیب زر،مسلم لیگ ن یوسی بیور کے صدر راجہ نذاکت حسین سمیت بڑھی تعداد میں اہلیان علاقہ سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر اپنے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ حضور ﷺ توحید اور ایمان کی روشنی لے کر آئے جس سے سارا عالم منور ہو گیا حضور ﷺکی سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہم سارے مسائل کا حل کر سکتے ہیں اور رحمت العالمین حضرت محمد ﷺ کی بعثت پوری انسانیت پوری انسانیت کے لئے رحمت اور بخشیں کا ذریعہ ہے عرب میں رونما ہو نے والے اس عظیم انقلاب کا راز آپﷺ کی تعلیمات ہی تھیں جس پر عمل کر کے اہل ایمان کے دل باہمی محبت کے جذبات سے لبریز ہو گئے حضورپاکﷺ کے دامن سے وابستہ ہیں وہ امن والے ہیں اور ان امن والوں کا ہی انتہا پسندی اور دہشت گردی سے دور دور تک کو ئی تعلق نہیں ہم حضور پاک ﷺ کا میلاد مناکے اللہ تعالیٰ کی تو حید کا اعلان کر تے ہیں آقاکریم ﷺ کی آمد سے ہی کل کائنات میں رونقیں اور بہاریں آئیں انیانیت پر اللہ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام یہ ہے کہ اس نے حضرت محمدﷺ کو ہماری رہنمائی کے لئے دنیا میں بھیجا آپ کی سیرت طیبہ تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے آپ ﷺ نے ہمیں ایک مکمل ضابطہ حیات دیا ہے جس کے مطابق زندگی گزارنے سے ہماری زندگی بھی بہتر ہو تی ہے اور آخرت بھی سنورجا تی ہے۔آخرمیں تمام عالم اسلام مقبوضہ کشمیر، فلسطین کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شرکاء محفل میں لنگر تقیم کیا گیا۔

Mator (Pothwar.com: Kabir Ahmed Janjua, September 30, 2025)
A grand and spiritually uplifting gathering of Milad-un-Nabi ﷺ was held at Darul Uloom Qadriya Jelania, Jiowrah, under the supervision of the esteemed scholar Dr. Asif al-Qadri.
The gathering was presided over by Pir Syed Shehzad Shah Gilani, Principal of Qadriya Jelania University, Husainan Sharif, while the keynote address was delivered by the distinguished scholar and Khatib-e-Ahl-e-Sunnat, Mufti Chaman Zaman.
Hundreds of participants, including notable scholars, Naat Khawans (reciters of devotional poetry), local residents, and prominent political and social figures of the area, attended the event. Among the distinguished attendees were Syed Saqlain Shah, Syed Kazim Shah, Syed Rizwan Shah, Maulana Afzal Rizvi, Hafiz Ghulam Hussain Qadri, Allama Saeed Zia, former Vice Chairman UC Bewar Sardar Tahir Mahmood, Sardar Muhammad Shah Room, Raja Muhammad Mansoor Sadiq, Sardar Muhammad Tayyab Zar, and Raja Nazakat Hussain, President of PML-N UC Bewar.
During the gathering, prominent scholars highlighted that the Holy Prophet Muhammad ﷺ came with the light of Tawheed and faith, illuminating the entire world. They emphasised that by following the Prophet’s ﷺ Seerah-e-Tayyibah (pure life and teachings), Muslims can find solutions to all challenges. They further noted that the blessed arrival of the Prophet ﷺ was a mercy for all humanity, bringing love, peace, and brotherhood among the faithful.
Naat Khawans paid heartfelt tribute by reciting verses in honor of the Prophet ﷺ, while scholars stressed that true followers of the Prophet ﷺ are the bearers of peace, completely detached from extremism and terrorism.
The scholars reminded the gathering that the Prophet ﷺ provided a complete code of life, which ensures both worldly success and salvation in the hereafter. They said: “By celebrating the Milad of the Prophet ﷺ, we proclaim the oneness of Allah and rejoice in the blessings that entered the world with his arrival.”
The event concluded with special collective prayers for the unity of the Muslim Ummah and for oppressed Muslims in Kashmir and Palestine. At the end, Langar (food distribution) was served to all participants.
کہوٹہ: ضلعی امیر ٹی ایل پی کرنل وسیم جنجوعہ کا دورہ، مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی، لواحقین و معززین علاقہ سے ملاقاتیں
Kahuta: TLP District Ameer Colonel Waseem Janjua Visits, Offers Condolences, Meets Community Leaders and Supporters
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30ستمبر2025)
ضلعی امیر ٹی ایل پی کرنل وسیم جنجوعہ کا دورہ کہوٹہ،مختلف مقامات پر حاضری،فوتگی والے گھروں میں حاضری مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی،لواحقین سے تعزیت کا اظہار،پارٹی کے تنظیمی صدور سے بھی ملاقاتیں،ووٹروں سپورٹروں اور معززین علاقہ سے ملاقاتیں،میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپﷺ کی محبت کے بغیر انسان خاک کے برابر بھی نہیں نبی کریمﷺ کی محبت سے ہم دونوں جہاں میں کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سب مہینے اللہ کے ہیں مگر ماہ ربیع الاول ہمارے لئے رحمتوں و برکتوں اور نعمتوں بھرا مہینہ ہے، اس مقدس مہینہ میں نبی پاک تمام جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے اور آپ کی دنیا میں آمد سے جہالت کے چھائے ہوئے تمام اندھیرے چھٹ کر رہ گئے، دنیا میں ہر طرف نور ہی نور برسنے لگا، جہالت کی گہری نیند سوئے ہوئے لوگوں میں جینے کا شعور بیدار ہو گیا انہوں نے مزید کہا کہ آپﷺ کی حیات مبارکہ کا ہر خوبصورت لمحہ تمام جہانوں کے انسانوں کیلئے ایک عملی نمونہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر دونوں جہاں کی کامیابیوں کو سمیٹا جا سکتا ہے، آپﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور آپﷺ کی محبت ہمارے ایمان کو ہر وقت تر و تازہ رکھتی ہے، اپنے نبی پاکﷺ کی محبت میں اپنا سب کچھ قربان کر سکتے ہیں کیونکہ آج ہم جو کچھ بھی ہیں ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے یہ سب آپﷺ کا صدقہ ہے اور اگر ہمارے دل میں آپ کی محبت نہیں تو ہم زمین پر پڑی خاک کے برابر بھی نہیں ہیں اور یہ ہمارے نبی پاکﷺ کی محبت ہی ہے۔
Kahuta: PTCL Internet Service Severely Disrupted, Frustrated Users Shift to Private Provider
کہوٹہ: پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس بری طرح متاثر، صارفین شدید مشکلات کا شکار، عوام پرائیویٹ کمپنیوں کی جانب راغب
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30ستمبر2025)
کہوٹہ شہر میں پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ سروس بری طرع متاثر ہوگئی، صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جہاں صارفین کو سست رفتار، مکمل ڈس کنکشن کا سامنا ہے، عوام علاقہ نے پی ٹی سی ایل کی سروس بند کرا کر پرائیویٹ کمپنیوں سے کینکشن لینا شروع کر دیے، محکمہ پی ٹی سی ایل کہوٹہ کے عملے کوبار بار اطلاع کر نے کے باوجودکوئی بھی عمل درآمد ناں ہو سکا مجبور عوام علاقہ نے پی ٹی سی ایل کی سروس بند کرا کر دیگر پرائیویٹ کمپنیوں کا سروس لگانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک ماہ سے کہوٹہ گریڈ اسٹیشن میں انٹرنیٹ (ڈی ایس ایل) کی سر وس بری طرع متاثر ہے24گھنٹوں میں 12گھنٹے ڈیسکنیٹ رہتا ہے جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے متعدد بار محکمے کے افراد کو آگا ہ کیا مگران کے کان تک جوں نہیں رینگتی صارفین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے۔
Graceful Wedding Ceremony of Patwari Khalid Aslam’s Daughter Attended by Political and Social Figures
معروف سماجی شخصیت پٹواری خالد اسلم کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقار تقریب، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،30ستمبر2025)
معروف سماجی شخصیت پٹواری خالد اسلم کی صاحبزادی، مجیب اللہ ستی ڈاکٹر مناء،عنائت اللہ ستی،فاران فاری کی بھتیجی اور ٹھیکیدار توصیف خالد ستی کی ہمشیرہ محترمہ کی رخصتی کی پروقار تقریب سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت، رخصتی کی تقریب اسلام آباد کے مقامی شادی ہال میں منعقدہوئی جس میں سابق وزیر اعظم پاکستا ن کے معاو ن خصوصی حافظ عثمان عباسی،سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، سابق چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق مرتضیٰ، سردار سلیم مری،مسلم لیگ ن کہوٹہ ایم سی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سابق ممبر ضلع کونسل راولپنڈی چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، ٹھیکیدار راجہ ریاض جنجوعہ،ڈی ایس پی سردار ذوالفقار احمد،سہیل کیانی (پنجا ب پولیس) طیب جہانگیر (پنجاب پولیس)، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر اقبال بگہاروی،صدر پوٹھوار ویلفیئرٹرسٹ تحصیل کہوٹہ ومعروف سیاسی شخصیت ملک منیر اعوان،عدیل افضل صدر پی ٹی آئی لیبر ونگ،ملک جہاندیب اعوان،ساجد ستی،نوید ستی،حفیظ آسی،راجہ اظہر علیوٹ،صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ملک زاہد مبین پریس کلب کہوٹہ،راجہ شاہد اجمل پریس کلب کہوٹہ، راجہ توقیر شبیر پریس کلب کہوٹہ،راجہ رومان سعید پریس کلب کہوٹہ،سابق کونسلر راجہ اظہر مامون،ملک محمد زبیر چھنی بازار،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔
Daughter of Renowned Trader Malik Muneeb Saqib Laid to Rest, Thousands, Including Political and Social Leader,s Attend Funeral
کہوٹہ: معروف تاجر ملک منیب ثاقب کی صاحبزادی سپردِ خاک، نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد اور سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت




