DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: 14-Year-Old Girl Zahra Drowns in Phalina Dam

کلرسیداں: پھلینہ ڈیم میں 14 سالہ بچی زہرا ڈوب کر جاں بحق

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28 ستمبر 2025):–کلرسیداں کے قریب پھلینہ ڈیم میں چودہ سالہ بچی زہرا ڈوب کر جاں بحق ہو گئی وہ ہفتہ کے روز گیارہ بجے دن اپنی والدہ کے ہمراہ پھلینہ ڈیم پر آئی تھی جہاں اس کی والدہ کپڑے دھونے میں مصروف ہو گئی اور بچی گہرے پانی میں ڈوب گئی اطلاع ملنے پر ریسکیو انچارج توصیف نصیر،اسسٹنٹ کمشنر شبانہ نذیر، ایس ایچ او راجہ عاقب رازق،چی آفیسر بلدیہ رفعت عباس پاشا موقع پر پہنچ گئے بعد ازاں راولپنڈی ریسکیو سے غوطہ خوروں کی ٹیم کو طلب کرنا پڑا جنہوں نے ڈیڈ باڈی کو ڈیم سے ڈھونڈ نکالا۔جاں بحق ہونے والی بچی ڈیم کنارے گاؤں اور ایم سی کلرسیداں کی وارڈ پھلینہ کی رھائشی تھی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 28, 2025): A 14-year-old girl, Zahra, tragically drowned in Phalina Dam near Kallar Syedan on Saturday. She had visited the dam around 11 a.m. with her mother, who was busy washing clothes when Zahra slipped into the deep water and drowned.

Upon receiving the information, Rescue In-Charge Tauseef Naseer, Assistant Commissioner Shabana Nazir, SHO Raja Aqib Raziq, and Chief Officer Municipal Committee Riffat Abbas Pasha reached the site. Later, a team of divers was called from Rawalpindi Rescue to recover the body from the dam.

The deceased girl was a resident of Phalina village, located near the dam and part of MC Kallar Syedan’s jurisdiction.

کلرسیداں: نااہل ٹریفک وارڈن عبداللہ کی غفلت سے شہر میں ٹریفک جام معمول بن گیا

Kallar Syedan: Incompetent Traffic Warden Abdullah’s Negligence Causes Daily Traffic Jams

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28 ستمبر 2025):–کلرسیداں شہر میں نااہل ناتجربہ کار ٹریفک وارڈن عبداللہ کی وجہ سے سارا دن ٹریفک جام رہتی ہے اور ٹریفک اہلکار موبائل ٹیلیفون میں مصروف رھتا ہے سارا سارا دن اندرون شہر چواروڈ پر ٹریفک جام رہتی ہے جبکہ وہاں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیئے عبداللہ نامی جس اہلکار کو تعنیات کیا گیا ہے وہ مقامی ہونے کے باعث گاڑیوں کی بلاتاخیر روانگی کی بجائے گپ شپ اور موبائل فون میں زیادہ مصروف رھتا یے وہ جس گاڑی جو چاہتا ہے عین سڑک پر پارک کروا کرکے دیگر گاڑیوں کے لیئے اذیتناک صورتحال پیدا کرتا ہے مقامی حلقوں نے ٹریفک وارڈن عبداللہ کی بلاتاخیر یہاں سے تبدیلی اور اسے ٹریفک قوانین کے بارے کسی کورس میں شامل کیا جائے تاکہ یہ اپنی زمہ داریاں پوری کر سکے۔

A peddler of a rickshaw driver committed indecent acts

بھٹہ فروش ریڑھی بان کی کمسن بچی سے نازیبا حرکات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28 ستمبر 2025):–بھٹہ فروش ریڑھی بان کی کمسن بچی سے نازیبا حرکات،بوسہ بھی لے لیا خاتون نے پولیس کو شکایت کی کہ اس کی سات سالہ بچی گلی میں ریڑھی بان سے بھٹہ (چھلی)لینے گئی تو ریڑھی بان نے اس سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے اس کا بوسہ بھی لے لیا بچی کی شکایت پر ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی گئی مگر وہ ریڑھی چھوڑ کر بھاگ گیا ملزم کا نام قاسم خان ولد لال سکنہ پشاور معلوم ہوا ہے کلرسیداں پولیس نے ملزم قاسم خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ادہر مقامی شہریوں نے واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری اور تمام غیر مقامی ریڑھی بانوں پر محلوں میں داخلے پر پابندی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan: PML-N Leader Muhammad Zubair Kayani’s Filling Station Inauguration Today

کلرسیداں: مسلم لیگ ن رہنما محمد زبیر کیانی کے کیانی فلنگ اسٹیشن کا افتتاح آج ہوگا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28 ستمبر 2025):–مسلم لیگ ن کے رہنما سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی کے کلر پنڈی روڈ پر واقع چوکپنڈوری میں کاروباری مرکز کیانی فلنگ اسٹیشن (اٹک پٹرولیم)کی افتتاحی تقریب آج بروز اتوار دن دو بجے منعقد ہو رہی ہے جس میں سجادہ نشین دربار نقشبندیہ مجددیہ موہرویہ کھاریاں پیر خواجہ محبوب الٰہی دعا کریں گے اس موقع پر سیاسی سماجی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

Kallar Syedan: PML-N Youth Wing’s Sardar Waseem Khan Meets MPA Raja Sagheer Ahmed

کلرسیداں: مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سردار وسیم خان کی ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے ملاقات

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 28 ستمبر 2025):–مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسیداں سٹی یے جنرل سیکرٹری سردار وسیم خان نے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا کی

Show More

Related Articles

Back to top button