DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: President of Anjuman-e-Tajran Pakistan Kashif Chaudhry Meets Traders, Discusses Key Issues

کہوٹہ: انجمن تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری کی تاجروں سے ملاقات، مسائل پر تفصیلی گفتگو

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2025)
مرکزی صدر انجمن تاجران پاکستان کاشف چوہدری کی کہوٹہ آمد،مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ کے عہدیدارن سے ملاقات تاجران کے مسائل کے مختلف مسائل پر آپس میں تفصیلی گفتگوتفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل انجمن تاجران پاکستان کے صدر چوہدری کاشف کی کہوٹہ میں انجمن تاجران کہوٹہ کے عہدیداران صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم جنجوعہ،معروف سیاسی وسماجی شخصیت،صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ تحصیل کہوٹہ حاجی ملک منیر اعوان،حاجی ملک عبد الرؤف،ملک شوکت مہان، راجہ شاہداجمل،شیخ فارس،شیخ شکیل احمد،راجہ خورشید عالم سمیت دیگر عہدیدران موجود تھے انجمن تاجران پاکستان کے صدر چوہدری کاشف صاحب نے انجمن تاجران کہوٹہ کے عہدیداران و نمائندہ تاجروں سے خصوصی ملاقات کی۔اس ملاقات میں مقامی تاجروں کو درپیش مسائل، مارکیٹ کے حالات، اور کاروباری بہتری کے لیے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاچوہدری کاشف نے کہوٹہ کی تاجر برادری کے اتحاد، سرگرمی اور منظم انداز کو سراہا اور یقین دلایا کہ انجمن تاجران پاکستان ہر فورم پر ان کے مسائل اجاگر کرے گی۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua | September 25, 2025):
President of Anjuman-e-Tajran Pakistan, Kashif Chaudhry, visited Kahuta and held a detailed meeting with the office bearers of Anjuman-e-Tajran Kahuta. The meeting was attended by Raja Imtiaz Alam Janjua (President Anjuman-e-Tajran Kahuta), Haji Malik Munir Awan (President Pothohar Welfare Trust Kahuta), Haji Malik Abdul Rauf, Malik Shaukat Mahan, Raja Shahid Ajmal, Sheikh Faris, Sheikh Shakeel Ahmed, Raja Khurshid Alam, and other notable figures.

During the session, pressing issues faced by local traders, market conditions, and suggestions for improving business activities were thoroughly discussed. Kashif Chaudhry appreciated the unity, organisational strength, and active role of Kahuta’s business community. He assured the participants that Anjuman-e-Tajran Pakistan would highlight their concerns on all relevant forums to seek practical solutions.

کہوٹہ: آوارہ مویشیوں کا سڑکوں پر قبضہ، ٹریفک متاثر، حادثات میں اضافہ

Kahuta: Stray Cattle Occupy Roads, Disrupt Traffic and Cause Accidents

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2025)
کہوٹہ و گردونواح کی تمام سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کو مکمل قبضہ،سارا دن مویشی کہیں سڑکوں پر مٹرگشت کرتے دکھائی دیتے ہیں تو کہیں یہ عین سڑک کے بیچ محو استراحت ہوتے ہیں کئی ماہ سے یہ مویشی کی صرف ٹریفک کی آمدورفت میں مسلسل خلل کا سبب بن رہے ہیں بلکہ حادثات کا بھی موجب بن رہے ہیں اس سلسلے میں کہوٹہ میں قانون نام کی کوئی شے موجود ہی نہیں،ڈیرہ مشتاق شاہ روڈ،کہوٹہ سے چوکپنڈوری روڈ،کہوٹہ سے پنڈی روڈ،کہوٹہ سے کوٹلی کشمیر روڈ،کہوٹہ سے بیور روڈ،کہوٹہ سے پلندری،راولاکوٹ روڈ،کہوٹہ سے مٹور روڈ،چوکپنڈوری سے مٹور نارہ بیور ٹورازم ہائی وے تمام سڑکوں پر یہ آوارہ مویشی ہمہ وقت گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں مگر انتظامیہ اور زمہ دار ادارے اس صورتحال کا نوٹس لینے کو تیار نہیں تمام شاہراؤں پر مویشی دندناتے پھر رہے ہیں مگر قانون پر عمل کرنے والے تمام ادارے انتہائی غیرذمہ دارانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے کہا کہ قانون کی رو سے آوارہ مویشیوں کے مالکان کے خلاف کاروائی ہو سکتی ہے مویشی بھی ضبط کیئے جا سکتے ہیں بصورت دیگر عوام علاقہ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے۔

Kahuta: Prayer Ceremony Held for Late Tariq Satti; Political and Social Figures Offer Condolences

طارق ستی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل، سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،25ستمبر2025)
کہوٹہ کی معروف سیاسی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کے بہنوئی طارق ستی (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے دعائے قل کا اہتمام،سیاسی وسماجی شخصیات کا اظہار افسوس،راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ کے بہنوئی،عثمان طارق،احسان طارق، اور حسام طارق کے والد محترم طارق ستی (مرحوم) کی وفات پر سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی، سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان، سابق ایم پی اے میجر لطاسب ستی، کہوٹہ کی معروف سماجی و ہر دلعزیز شخصیت آفتاب علی ستی،سابق صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ خورشید احمد ستی،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، چیئرمین یونین کونسل دکھالی شوکت حسین،سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے گہرے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کی مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

Kahuta: Sanitary Food Inspector Missing in Action as Hotels Sell Unhygienic and Unhealthy Food

کہوٹہ: سینٹری فوڈ انسپکٹر غائب، ہوٹلوں میں ناقص صفائی اور مضر صحت کھانوں کی فروخت عروج پر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیرا حمد جنجوعہ،25ستمبر2025)
سینٹری فوڈ انسپکٹر کہوٹہ (مال پانی) لے آفس تک محدود،ہوٹل ملکان کو کھلی چھٹی دے دی،تحصیل کہوٹہ سے باہر لائن ہوٹلوں پر ناقص صفائی،گندے برتن ٹوٹی پھوٹی پالیاں، مضر صحت کھانوں کی فروخت مالکان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پیسے بٹورنے میں مصروف شہر کے مختلف ہوٹلوں پر ناقص صفائی اور مضر صحت کھانوں کی فروخت جاری، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ تفصیل کے مطابقکہوٹہ شہر کے باہر آزاد کشمیر روڈ اور پنڈی روڈ پر قائم ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور مضر صحت کھانوں کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے، متعدد ہوٹل مالکان معیار اور حفظان صحت کے اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے پیسے بٹورنے میں مصروف ہیں، ہوٹل میں کام کرنے والے گر سے لے کر ویٹرز تک ہر شخص کے ناخنوں میں میل، گندے کپڑے اور حفضان صحت کے اصولوں کے خلاف کام کر رہے ہیں جبکہ ان ہوٹلوں کی وجہ سے سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kahuta: Sale of Unhygienic and Contaminated Meat Raises Health Concerns Among Residents

کہوٹہ: ناقص اور جراثیم زدہ گوشت کی فروخت، شہریوں میں صحت کے مسائل کا خدشہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیرا حمد جنجوعہ،25ستمبر2025)
کہوٹہ شہراور گردو نواح میں محضر صحت گوشت کی فروخت جاری، بکرے، گائے اور مرغی کا گوشت پانی میں ڈبو کر سمارا دن کھلے عام فروخت کیا جاتا ہے، سارا دن مکھیاں کیڑے مکوڑے کھلے گوشت کو جراثیم زدہ کرتے ہیں، ناقص و غیر معیاری جراثیم شدہ گوشت شہری مجبوراً خرید کر اپنے گھروں میں لے جاتے ہیں پیٹ و جگر کی بیماریوں کا سبب بنتا ہے جبکہ چھوٹا گوشت22جبکہ بڑا گوشت12سومیں فروخت ہو رہا ہے،کہوٹہ انتظامیہ صرف اور صرف ماہ صیام میں اعلیٰ افسران کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے کارروائی کرتے ہیں ماہ رمضان گزرنے کے بعد متعلقہ ذمہ داران اپنی ذمہ داریاں بھول جاتے ہیں جس کی وجہ سے بااثر قصاب ناقص و غیر معیاری گوشت مہنگے داموں فروخت کرتے نظر آتے ہیں، شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ جن جگہوں پر گوشت فروخت کیا جاتا ہے وہیں پر شام ہوتے ہی کتے اور بلیاں دعوتیں۔ اڑاتے نظر آتے ہیں سارا دن پانی ملے گوشت کو فروخت کرتے ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنرراولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ اداروں کے ذمہ داران کو روزانہ کی بنیاد پر سلاٹر ہاؤس اور قصابوں کی دکانوں کا دورہ کرنے اور حفظان صحت کے اصولوں کے اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق گوشت فروخت کرنے کا پابند بنایا جائے۔

Kahuta: Police Recover Gold Stolen a Year Ago in Major Operation

کہوٹہ: ایک سال قبل چوری شدہ سونا پولیس کارروائی کے بعد برآمد

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 25 ستمبر 2025) — پولیس تھانہ کہوٹہ نے ایک سال قبل چوری ہونے والا سونا برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 12 اگست 2024 کو مدعی حمزہ بن طاہر، سکنہ راولپنڈی، نے تھانہ کہوٹہ میں درخواست دی تھی کہ وہ اپنی ہمشیرہ کے گھر کہوٹہ جانے کے لیے ایک انڈرائیو ایپ سے گاڑی منگوا رہا تھا، جسے مسمیٰ مشال الحسن ولد اکمل وحید، سکنہ سرگودھا، چلا رہا تھا۔

جب کہوٹہ پہنچے تو مدعی کی والدہ کا بیگ گاڑی میں رہ گیا، جس میں 11 تولے سونا، ایک سیٹ، چوڑیاں، انگوٹھی اور دیگر قیمتی اشیاء شامل تھیں۔ مسمیٰ مشال الحسن سے رابطہ کرنے کی کوشش پر نمبر بند ملا اور وہ غائب ہو گیا۔

اس پر پولیس نے مقدمہ نمبر 518/24 بجرم 380 درج کر کے کارروائی شروع کی۔ فرض شناس افسر اے ایس آئی ملک راشد اعوان نے ملزم مشال الحسن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے سونا اور نقدی برآمد کر لی۔

Kahuta: Assistant Commissioner Cracks Down on Dengue Larvae, Illegal Profits, and Encroachments; Shops Sealed

کہوٹہ: اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائی، ڈینگی لاروا برآمد، تجاوزات اور ناجائز منافع خوری پر دکانیں سیل

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 25 ستمبر 2025) — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے شہر میں چھاپے مار کر ڈینگی لاروا کی برآمدگی، ناجائز منافع خوری، گیس سلنڈر ریفلنگ اور تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ اس دوران سات دکانیں سیل کی گئیں اور 35,000 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوامی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور کسی سفارش یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لاؤں گی۔ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو نہ صرف بھاری جرمانے ہوں گے بلکہ ضرورت پڑنے پر قانونی کارروائی کے تحت جیل بھی جانا پڑے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button