DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Press Club Meeting Held, Annual Cards Distributed and Commitment to Public Issues Reaffirmed
پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس، سالانہ کارڈ تقسیم اور عوامی مسائل کی ترجمانی کا عزم

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 22 ستمبر 2025) — پریس کلب کہوٹہ کا اجلاس صدر عمران ضمیر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کو سالانہ کارڈ تقسیم کیے گئے۔ بانیان پریس کلب، صوفی محمد ایوب اور راجہ گلشن ضمیر مرحوم کے مشن کو جاری رکھتے ہوئے، ممبران نے عوام کے مسائل اعلیٰ ایوانوں تک پہنچانے اور ان کے حل کے لیے جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔
سرپرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہان، صدر راجہ عمران ضمیر جنجوعہ اور جنرل سیکرٹری حاجی اصغر حسین کیانی نے عہدیداران و ممبران کو کارڈ تقسیم کیے، جو باقاعدہ درخواست وصولی اور حلف نامے کے بعد دیے گئے۔ ممبران نے سابقہ روایات کو برقرار رکھنے، ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے، اجتماعی مفادات اور علاقے کے مسائل اجاگر کرنے اور عوام کی آواز بننے کا عزم کیا۔
اجلاس میں تمام عہدیداران و ممبران شامل تھے جن میں سعید افضل چوہان، عمران ضمیر، اصغر حسین کیانی، راجہ شاہد اجمل، ارسلان کیانی ایڈووکیٹ، راجہ رومان سعید، ذوالفقار علی ستی، عاصم نذیر جنجوعہ، عثمان ضمیر، ندیم آزاد اور دیگر شامل تھے۔ تمام شرکاء نے پریس کلب کے پلیٹ فارم سے مخلصانہ خدمات انجام دینے کا اعادہ کیا۔

Kahuta (Pothwar.com — Imran Zamir | September 22, 2025):
A meeting of the Kahuta Press Club was held under the chairmanship of President Imran Zameer. During the meeting, annual membership cards were distributed among the office bearers and members. Continuing the mission of the club’s founders, the late Sufi Muhammad Ayub and Raja Gulshan Zamir, members pledged to highlight public issues at higher forums and work diligently for their resolution.
Senior Patron Saeed Afzal Chauhan, President Raja Imran Zameer Janjua, and General Secretary Haji Asghar Hussain Kiani handed out the cards following proper application procedures and oath-taking. Members vowed to uphold the club’s traditions, prioritise collective interests over personal gains, and serve as the voice of the people by addressing local issues.
Office bearers and members present included Saeed Afzal Chauhan, Imran Zamir, Asghar Hussain Kiani, Raja Shahid Ajmal, Arsalan Kiani Advocate, Raja Roman Saeed, Zulfiqar Ali Satti, Asim Nazir Janjua, Usman Zamir, Nadeem Azad, and others. All participants reaffirmed their commitment to providing sincere services through the Press Club platform.
کہوٹہ میں صفائی اور سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم، شہری شدید احتجاج
Kahuta Faces Filth and Darkness as Sanitation and Streetlight Systems Collapse
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 22 ستمبر 2025) — کہوٹہ شہر اور گردونواح میں صفائی اور سٹریٹ لائٹس کا نظام شدید درہم برہم ہو گیا ہے۔ پبلک واش رومز چھ ماہ سے بند ہیں اور گلیوں، محلوں اور نالیوں میں گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیل رہا ہے، جس سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
شہر کے متعدد علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی بندش کے باعث علاقے مکمل طور پر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں۔ شہریوں، تاجروں اور معززین علاقہ نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاڑ چوک، کوٹلی لنک روڈ، محلہ چہات، نئی آبادی اور دیگر علاقوں کے معززین نے بتایا کہ ہمارے محلوں میں صفائی کا عملہ گزشتہ دو ہفتوں سے نہیں آ رہا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کو شہر میں چند بااثر افراد کے گھروں تک محدود کر کے جان بوجھ کر خراب کیا جا رہا ہے۔ تقریباً تین سو کے قریب ورکروں کے باوجود عملہ مخصوص شخصیات کے گھروں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔
شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور دیگر ذمہ داران سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
Motorcycle Stolen Outside King Bakers in Kahuta, Citizens Urge Police Action
کہوٹہ: کنگ بیکرز کے باہر موٹر سائیکل چوری، شہریوں کی پولیس سے نوٹس کی اپیل
کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام — عمران ضمیر | 22 ستمبر 2025) — کہوٹہ شہر کے مشہور کاروباری مرکز کنگ بیکرز کے باہر ایک موٹر سائیکل چوری ہو گئی۔ واقعہ تھانہ کہوٹہ کے چند گز کے فاصلے پر پیش آیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات تقریباً دس بجے پیش آیا، اور چوری شدہ موٹر سائیکل نمبر CHL-451 ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں میں موٹر سائیکل چوری ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شہریوں نے کہوٹہ شہر اور گردونواح میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔
Raja Muhammad Javed Visits Ghulam Rabbani Qureshi Free Dialysis Kidney Center, Prays for Patients and Appeals for Donations
راجہ محمد جاوید نے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر کا دورہ کیا، مریضوں کی عیادت اور خیرات کی اپیل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2025)
حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ کا غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹرکہوٹہ کا دورہ مریضوں کی عیادت کی صحت یابی کے لیے دعا دی،بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر کا دورہ کیا، آصف ربانی قریشی کی اس کاوش کو شاند ار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی، اندرون اور بیرون ممالک مخیر حضرات سے صدقات عطیات غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤنڈیشن کودینے کی اپیل غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹرمیں نہ صرف کہوٹہ، ضلع راولپنڈی بلکہ کشمیر کے مستحق لوگ آتے ہیں۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز سابق امیدوار برائے چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں،حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد جاوید آف سکوٹ نے غلام ربانی قریشی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹرکہوٹہ کا دورہ مریضوں کی عیادت کی صحت یابی کے لیے دعا دی اس موقع پر انہوں نے آصف ربانی قریشی کی اس کاوش کو شاند ار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ(مرحوم) نے اپنے چالیس سالہ سیاسی دور میں ہمیشہ مظلوم اور پسے ہوئے لوگوں کی خدمت کی وہ بابائے بلدیات تھے جس طرح انھوں نے زندگی میں دکھی انسانیت کی خدمت کی اسی طرح انکے بیٹے چیئر مین غلام ربانی قریشی ویلفیئر فاؤ نڈیشن آصف ربانی قریشی نے جسطرح انسانیت کی خدمت کا بیڑہ اُٹھایا اسکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس موقع پر آصف ربانی قریشی نے اپنے خطاب میں کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے۔ میرے والد گردے کے مریض تھے۔ جسکی وجہ سے میں نے تہیہ کیا کہ ایسے مریضوں کا مفت علاج ہو گا۔ ڈائیلاسز سنٹر میں ماہر ڈاکٹر کے ساتھ درجنوں بستروں پرتحصیل کہوٹہ، کلر سیداں، آزا دکشمیر اور ملحقہ دیہاتوں سے آئے مریضوں نے علاج کرایا اور اسے آصف ربانی کا عظیم انقلابی کارنامہ قرار دیااس موقع پر سابق ممبر ایم سی کہوٹہ قاضی عبد القیوم،صوبیدار اسماعیل عباسی، جمشید رسول عباسی،مرزا ندیم (چاند بھائی) صحافی کبیر احمد جنجوعہ بھی موجود تھے۔
Skyrocketing Prices Hit Poor Hard, PTI Criticizes Government’s Failure
مہنگائی نے غریب عوام کا جینا مشکل کر دیا، حکومتی نااہلی پر پی ٹی آئی کی شدید تنقید
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،22ستمبر2025)
بے لگام مہنگائی نے سفید پوش طبقہ اور غریبوں کا کچومر نکال دیا ہے ایک تو مہنگائی ہے دوسرے خود ساختہ مہنگائی کرنے والے گراں فروش بھی دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹ رہے ہیں، حکومت کی طرف سے جاری کردہ پرائس لسٹیں بھی مذاق بن گئی ہیں حکومت اپنے جاری کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش اور اشیاء ضروریہ کی فراہمی میں مکمل نا کام دکھائی دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی معروف سیاسی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ نے اپنے بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ بجلی، گیس کے بلوں، ایل پی جی اور پٹرول کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہونے کے باعث حالات دن بدن مزید خراب ہور ہے ہیں اور عوام کی قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے حکومت بجلی، گیس، پٹرول اور اشیاء خور و نوش کی قیمتیں کم کرنے کے وعدہ کو نبھانے کی بجائے الٹا عوامی مشکلات میں روز بروز اضافہ کر رہی ہے حکمرانوں کی اس نا اہلی پر ہم قطعی خاموش نہیں رہیں گے عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کی خاطر آواز بلند کرنا تحریک انصاف کی جمہوری ذمہ داری ہے جس سے دستبردار نہیں ہوا جائے گا ہم عوام کے حقیقی ترجمان ہیں اور عوامی جذبات کی ترجمانی اور انکے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کی خاطر ہر پلیٹ فارم پر بھر پور آواز بلند کی جائے گی حکمرانوں کی جارحانہ کاروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکیں۔



