DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: New Monthly Tax Imposed Under “Clean Punjab” in Kahuta, Citizens Express Strong Reaction

کہوٹہ میں ’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ کے تحت گھروں اور دکانوں پر نیا ماہانہ ٹیکس نافذ، عوام کا شدید ردعمل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2025)
صاف ستھرا پنجاب کا رزلٹ آنا شروع ہو گیا،عوام کو گھر گھر پروانہ (ماہانہ بل) ملنا شروع ہو گیا، کہوٹہ شہر اور دیہی علاقوں میں فی گھر ماہانہ ٹیکس وصول کرنا شروع ہو گیا،5 مرلے کے مکان پر 3 سو روپے ٹیکس، 5 مرلے سے زائد پر 6 سو جبکہ کمرشل ایک ہزار روپے کے بل موصول ہونا شروع ہو گے، تفصیل کے مطابق صاف ستھرا پنجاب حکومت پنجاب کا ایک منصوبہ تھا جس کے تحت پنجاب بھر کی تمام تحصیلوں میں جامع صفائی مہم جاری ہے اس سلسلے میں انتظامیہ نے عوام کو ہدایات جاری کیں تھیں کہ کچرا مقررہ جگہ پر ڈالیں، اور کسی بھی صفائی کے مسئلے کے لیے ہیلپ لائن 1139 یا ستھرا پنجاب ایپ کا استعمال کریں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کا عمل تو جاری ہو گیا تھا مگر اب کچھ ماہ گزرنے کے بعد حکومت نے عوام سے صاف ستھرا پنجاب کی مد میں (ماہانہ بل) وصول کر نا شروع کر دیا کہوٹہ شہر اور گر د ونواح کے دیہاتوں میں عوام کے نام باقاعدہ طور پربل آنا شروع ہو گے ہیں 5 مرلے کے مکان پر 3 سو روپے ٹیکس، 5 مرلے سے زائد پر 6 سو جبکہ کمرشل ایک ہزار روپے کے بل موصول ہونا شروع ہو گئے، عوام کا صفائی کے ناقص انتظامات اور عوام پر پنجاب حکومت کی طرف سے نیا ٹیکس لگانے کے خلاف شدید ردعمل آنا شروع ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت سب کچھ عوام سے وصول کر رہی ہے تو ہمیں اپنی طرف کیا سہولت دے رہے ہیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – September 21, 2025):
The results of the “Clean Punjab” program have begun to surface as households in Kahuta city and surrounding rural areas have started receiving monthly bills. Under this scheme, the government has introduced a sanitation tax: Rs. 300 for houses up to 5 marlas, Rs. 600 for houses above 5 marlas, and Rs. 1,000 for commercial units.

According to details, the “Clean Punjab” project was launched by the Punjab government to carry out a comprehensive cleanliness drive across all tehsils of the province. Citizens were earlier instructed to dispose of waste at designated spots and to use helpline 1139 or the “Suthra Punjab” mobile application for sanitation-related issues.

While the cleanliness campaign has been underway for several months, the government has now started collecting monthly charges from the public under this initiative. Bills have begun reaching households in Kahuta and nearby villages, sparking strong public reaction.

Many citizens have criticised both the poor management of the sanitation system and the imposition of this new tax, questioning what facilities the government is actually providing in return when all costs are being shifted onto the people.

کہوٹہ کے معروف ٹرانسپورٹر راجہ اورنگزیب عرف راجہ زیبا سپرد خاک، نمازِ جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت

Renowned Kahuta Transporter Raja Aurangzeb, known as Raja Zeba, was laid to Rest; Hundreds attended the Funeral

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2025)
کہوٹہ کے معروف ٹرانسپورٹر راجہ اور نگزیب المعروف راجہ زیبا سپرد خاک،نمازے جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ نے شرکت کی،تفصیل کے مطابق محلہ راجگان کہوٹہ والے راجہ عدیل، راجہ نبیل اور راجہ عقیل کے والد، راجہ نسیم آفتاب(مرحوم)راجہ ارشد(مرحوم) اور راجہ پرویز آف U.K کے بھائی ٹرانسپورٹر راجہ اور نگزیب المعروف راجہ زیبا وفات پاگئے ان کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبز واری بادشاہ ؒ کے قبرستان میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں دربار عالیہ بگہارشریف کے صاحبزادہ عمیر ہاشم نے پڑھائی نمازے جنازہ میں تحصیل کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت، پاکستان مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راجہ طارق عظیم، نوجوان قیادت راجہ عرفان سرور امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور،حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شجاع جنجوعہ آف ممیام، کونسلر راجہ عباس پپو بگلہ راجگان،راجہ نثار جنجوعہ آف مٹور، راجہ عمران اللہ مٹور، راجہ ضیاء اللہ مٹور، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر بگہاروی،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،حاجی ملک عبدالروف،قاضی عبد القیوم،صدر پریس کلب کہوٹہ(رجسٹرڈ)راجہ عمران ضمیر،صدر پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ عنائت اللہ ستی، صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ،صدر پوٹھوہا ر ویلفیئر ٹرسٹ معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،ٹھیکیدار طالب حسین،شیخ خالد محمود، کونسلر راجہ حسنین جنجوعہ یوسی کھڈیوٹ،مسعود بھٹی ٹھنڈا پانی، راجہ عبدالوہاب جنجوعہ،زین ملک مسلم لیگ ن،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Kahuta: Proclaimed Offender in Financial Fraud Case, Zulqarnain Haider, Arrested and Sent to Adiala Jail

کہوٹہ: لین دین میں غبن کیس کا اشتہاری ملزم ذوالقرنین حیدر گرفتار، عدالت نے اڈیالہ جیل بھیج دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2025)
لین دین میں غبن کیس میں نامزد اشتیاری ملزم گرفتار، پولیس نے ذوالقرنین حیدر کو عدالت میں پیش کیاعدالت نے ملزم کو اڈیالہ جیل بھیج دیا، ملزم مقدمہ میں 2024 سے اشتہاری تھا، تفصیل کے مطابق سائل زوہیب نصیر ولد نصیر احمد ساکن گلبرگ گرین اسلام آبادنے درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میرے مسمی ذوالقرنین حیدر ولد راجہ جھانگیر اقبال سے دیرینہ تعلقات ہے جس نے مجھ سے مختلف اوقات میں (10 لاکھ 10 لاکھ روپے) کل رقم مبلغ 20 لاکھ روپے بموجودگی (1) عاصم علی کاظمی (۲) عامر نصیر لئے اور ذوالقرنین حیدر نے کہ وہ یہ رقم جلد ادا کریگا لیکن رقم واپس نہ کر رہا تھا۔ اسی دوران ہمارے درمیان بموجودگی گواہان جرگہ طے ہوا اور اس نے ایک چیک دیا مگر وہ بھی مقررہ تاریخ پر ڈس آنر ہو گیا جس میں نے اس سے دوبارہ رابطہ کیاتو میرے رابطہ کرنے پر اب مجھے دھمکیاں دینے لگا جس پر پولیس تھانہ چکلالہ نے زیر دفعہ 489ٖٖFکے تحت مقدمہ درج لیا تھا اور ملز م کی گرفتاری کے چھاپے مارے مگر ملز م بھاگ گیا جسے گذشتہ روز قبل تھانہ چکلالہ پولیس نے گرفتار کر کے عدالت میں پیش جسے عدالت نے اڈیالہ بھیج دیا۔

Kahuta’s Pride: Professor Yasir Riaz Qadri Earns PhD in English from NUST Islamabad

کہوٹہ کا اعزاز: پروفیسر یاسر ریاض قادری نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے انگلش میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2025)
معروف قانون دان،قائم مقام صدر راولپنڈی بار ایسوسی ایشن وسابق صدر کہوٹہ بار ایسوی ایشن خاور ریاض قادری کے بھائی پروفیسر یاسر ریاض قادری نے نمل یونیورسٹی اسلام آباد سے پی ایچ ڈی (انگلش) کی ڈگری حاصل کر لی،تحصیل کہوٹہ کے لیے بڑا اعزاز پروفیسر یاسر ریاض قادری نے انگریزی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بین الاقوامی یونیورسٹی نمل اسلام آباد سے حاصل کر لی یاد رہے کہ تحصیل کہوٹہ میں اس سے قبل انگریزی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری کسی نے حاصل نہیں کی خاور ریاض قادری ایڈووکیٹ کے بھائی پروفیسر یاسر ریاض قادری کو پی ایچ ڈی (انگلش) کی ڈگری حاصل کرنے پرسرپرست اعلیٰ پریس کلب کہوٹہ سعید افضل چوہا ن، صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی،نائب صدر راجہ شاہد اجمل،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر احمد جنجوعہ اور لیگل ایڈوائزیر نوجوان قانون دان ارسلان اصغر کیانی نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Islamabad Police Crack Down on Infamous Land-Grabbing Gang: Ringleader Zahid Khan Escapes, Faheem Khan and Nazim Mehmood Arrested

اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، مشہور قبضہ گروپ شکنجے میں: سرغنہ زاہد خان فرار، فہیم خان و ناظم محمود گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21ستمبر2025)
اسلام آباد پویس ان ایکشن، مشہور زمانہ قبضہ گروپ شکنجہ میں آگیا سرغنہ زاہد خان فرار: فہیم خان’ ناظم محمود آف تمیر احاطہ عدالت سے گرفتار ایس پی سواں سرکل کی طرف سے مفرور کی گرفتاری کے لیے ٹیم کی تشکیل تفصیل کے مطابق اسلام آباد پویس کی بڑی کارروائی، مشہور زمانہ زاہد خان قبضہ گروپ آہنی شکنجہ میں آگیا۔ فہیم خان’ ناظم محمود آف تمیر احاطہ عدالت سے گرفتار جبکہ سرغنہ زاہد خان عدالت سے فرار ہوگیا۔پولیس سٹیشن کرپا کے مقدمہ 263/25 زیر 506-7 زیر دفعہ 452/354/382 درج ہوا۔ ٹھنڈا پانی تحصیل کہوٹہ کی رہائشی عریشہ عروج اسکے بھائیوں ربنان امجد اور حمزہ فاروق اور آشنا زاہد اسلام المعروف ذاہد خان اس کے ساتھیوں کے ساتھ سابق شوہرکے گھر میں داخل ہوئی مسلح افراد نے سابقہ خاوند کو قتل کی دھمکیاں دیں،گھر میں توڑ پھوڑ کی او ر 20 تولہ سونا لے گئے اسلام آباد پولیس شفاف تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوشاں ہے۔ آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر ایس پی سواں سرکل خرم اشرف نے مفرور ملزم زاہد اسلام عرف زاہد خان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی۔ زاہد خان تھانہ دھمیال (پنجاب) میں مقدمہ 384/25 میں بھی اشتہاری ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button