DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Punjab Group of College Students Shine in Rawalpindi Board Exams
پنجاب کالج کلر سیداں کی طالبات کی شاندار کامیابیاں، راولپنڈی بورڈ میں نمایاں پوزیشنز

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,ستمبر، 2025):—پرنسپل پنجاب گروپ آف کالجز کلرسیداں طارق حسین نے کہا ہے کہ ہمارا ارادہ ملک کی نظریاتی سرحدوں کے ساتھ ساتھ طلبہ کو جدید علوم سے روشناس کرا کے انہیں ملک کا مفید شہری بنانے کے لیئے کوشاں ہے ہم ادارے کو کاروبار نہیں مشن بنا کر چلا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

امتحانات میں کالج کی ہونہار طالبہ سدرہ شہزادی نے 1066 نمبرز حاصل کرکے راولپنڈی بورڈ آف کامرس میں ضلعی سطح پر تیسری پوزیشن حاصل کر لی جبکہ علینہ سفیر 1055 نمبروں کیساتھ تحصیل کلر سیداں میں سائنس گروپ میں پہلے نمبر پر رہیں۔اسی طرح پنجاب کالج کی ہونہار طالبات عروج فاطمہ 1027, غالیہ فاطمہ 1024, ثنا پروین 1022, لاریب ظہور 1019, علیزہ مجید 1013،علیشہ حسن 1001 نمبر حاصل کرتے ہوئے شاندار کامیابیاں سمیٹ لیں،طالبات کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں ان کے والدین نے بھی شرکت کی

جہاں ان کی آمد پر طالبات نے ان پر گلپاشی کی ،ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز چوہدری محمد شفیق، پرنسپل محمد طارق حسین اور اساتذہ نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف طالبات اور ان کے والدین کے لیے اعزاز کی بات ہے بلکہ پورے ادارے اور علاقے کے لیے فخر کا باعث ہے۔راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ سدرہ شہزادی کے والد اخمد نواز سکنہ چکڑالی بدھال نے کہا کہ میں نے ساری زندگی اپنے باپ کی بے پناہ خدمت کی جس کے صلہ میں اللہ نے آج مجھے خوشیوں سے نوازا ہے جبکہ عالینہ سفیر ممتاز ماہرِتعلیم پروفیسر محمد سفیر کی دختر ہیں جنہوں نے سائنس مضامین میں تحصیل کلرسیداں میں اول پوزیشن حاصل کی۔

اس سے قبل پروفیسر محمد سفیر کی بڑی بیٹی علیزہ سفیر بھی اسی کالج سے بورڈ میں اول پوزیشن حاصل کر چکی ہیں۔پروفیسر محمد سفیر نے ان کامیابیوں میں کالج کے ڈائریکٹر چوہدری محمد شفیق، پرنسپل محمد طارق حسین اور کالج کے تمام اساتذہ کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا
Kallar Syedan (Pothohar.com — Ikram-ul-Haq Qureshi | September 20, 2025): Principal of Punjab Group of Colleges, Kallar Syedan, Tariq Hussain, has said that the institution is not being run as a business but as a mission — a mission to safeguard the ideological frontiers of the country while equipping students with modern knowledge to make them responsible and useful citizens of Pakistan.
He expressed these views while addressing a ceremony held in honor of the students who secured top positions in the annual examinations conducted by the Board of Intermediate and Secondary Education Rawalpindi.
Among the high achievers, college student Sidra Shahzadi secured 1066 marks and attained third position in Commerce at the district level under the Rawalpindi Board. Similarly, Aleena Safeer, with 1055 marks, clinched first position in Science Group at the tehsil level (Kallar Syedan). Other distinguished students of Punjab College included Urooj Fatima (1027 marks), Ghalia Fatima (1024), Sana Parveen (1022), Lareeb Zahoor (1019), Aliza Majeed (1013), and Alisha Hassan (1001), all of whom achieved remarkable success.
Parents of the position-holders also attended the ceremony, where the students greeted them with flower petals. Director of Punjab Group of Colleges, Chaudhry Muhammad Shafiq, along with Principal Tariq Hussain and faculty members, praised the students’ achievements and extended their best wishes. They emphasized that such accomplishments are a matter of pride not only for the students and their families but also for the institution and the entire region.
Speaking on the occasion, Ahmad Nawaz, father of Sidra Shahzadi, said that his lifelong service to his father had brought him the blessings of Allah in the form of his daughter’s success. Meanwhile, Aleena Safeer, daughter of renowned educationist Professor Muhammad Safeer, secured the top position in science subjects at tehsil level. Earlier, her elder sister, Aliza Safeer, had also won first position in the board from the same college. Professor Safeer credited these successes to the dedication of the college director, principal, and the teaching staff.
The ceremony concluded with the cutting of a cake in celebration of the students’ achievements.
ڈی ایس پی شیخ محمد قاسم 35 سالہ شاندار سروس کے بعد ریٹائرڈ
DSP Sheikh Muhammad Qasim Retires After 35 Years of Distinguished Police Service

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,ستمبر، 2025):— ڈی ایس پی شیخ محمد قاسم 35 سال محکمہ پولیس میں مختلف حیثیتوں میں خدمات سرانجام دینے کے بعد سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔ وہ 4 اپریل 1990 کو بطور اے ایس آئی محکمہ پولیس میں بھرتی ہوئے اور اپنے پورے کیریئر میں ایمانداری، محنت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے مختلف عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔آر پی او راولپنڈی نے ڈی ایس پی شیخ محمد قاسم کی بہترین خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے انہیں خصوصی طور پر اپنے دفتر مدعو کیا، اس موقع پر ایس پی لیگل راولپنڈی ریجن عبد الفاروق اور اے ڈی آئی جی ملک نعیم بھی موجود تھے، ریجنل پولیس آفیسر بابر سرفراز الپا نے ڈی ایس پی شیخ قاسم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ بھی دی۔ آر پی او نے کہا کہ پولیس سروس کے دوران فرض شناسی اور دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے والے افسران نہ صرف اپنے محکمے کا نام روشن کرتے ہیں بلکہ آنے والے افسران کے لیے مشعلِ راہ بھی ثابت ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس ایسے افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گا جنہوں نے اپنی عملی زندگی کا ایک بڑا حصہ عوام کی خدمت اور امن و امان کے قیام کے لیے وقف کی۔
PML-N France Leader Sheikh Waseem Akram Vows Support for Sports Development in Kallar Syedan
مسلم لیگ ن فرانس کے شیخ وسیم اکرم کا کلر سیداں میں کھیلوں کی ترقی کے لیے تعاون کا اعلان
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,ستمبر، 2025):—پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ کراٹے کے بہت سے کھلاڑیوں نے قومی اور انٹر نیشنل سطع پر کلرسیداں کا نام روشن کیا میری طرف سے کھیلوں کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون دستیاب ہے انہوں نے کراٹے ماسٹر پرویز وکی کو کوششوں کی بھی تعریف کی،انہوں نے نمایاں کارکردگی کے حامل کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کیئے۔
Alkhidmat Foundation Announces Free IT Courses for Youth in Kallar Syedan
الخدمت فاؤنڈیشن کا کلر سیداں میں نوجوانوں کے لیے مفت آئی ٹی کورسز کا اعلان
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,ستمبر، 2025):—الخدمت فاؤنڈیشن نے اہلیان کلرسیداں کو بھی بنوقابل پروگرام سے استفادہ کرنے کی دعوت دی ہے شجاعت خالد نے جامعہ مسجد بلال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلرسیداں میں پہلی مرتبہ مفت آئ ٹی کورسز شروع کیے جا رہے ہیں جن میں پندرہ برس سے پینتیس برس تک کے لڑکوں اور لڑکیوں کو سو فیصد مفت تعلیم دی جائے گی۔نوجواں اپنے شہر میں دستیاب اس فری سہولت سے فایدہ اٹھانے کے لیئے اپنی مفت رجسٹریشن کروائیں۔
Raja Talal Khalil and Journalist Sheikh Shuja-ur-Rehman Return After Performing Umrah
راجہ طلال خلیل اور صحافی شیخ شجاع الرحمن عمرہ کی سعادت کے بعد وطن واپس
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,ستمبر، 2025):—نوجوان سیاسی رہنما راجہ طلال خلیل اور صحافی شیخ شجاع الرحمان عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے اسلام آباد ائیرپورٹ پر شیخ ساجد الرحمان و دیگر نے ان کا استقبال کیا اور مبارکباد دی
PTI MPA Ch. Javed Kausar and Ex-MPA Col. Shabbir Awan Condole with Ex-MPA Mehmood Shoukat Bhatti on Cousin’s Demise
پی ٹی آئی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور کرنل شبیر اعوان کی سابق ایم پی اے محمود شوکت بھٹی سے تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 20,ستمبر، 2025):—پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے چوکپنڈوری کے قریب سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی سے ملاقات کی اور ان کے پھوپھی زاد بھائی کی وفات پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا
Raja Arsalan Janjua, son of Numberdar Raja Altaf Janjua, passes away; funeral held in Guff Sangal attended by notable political and social figures
نمبردار راجہ الطاف جنجوعہ کے فرزند راجہ ارسلان جنجوعہ انتقال کر گئے، نمازِ جنازہ گف سنگال میں ادا کی گئی، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت






