DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Elderly Taxi Driver Deceived by Young Couple

کلرسیداں کے نوجوان مرد و خاتون نے بزرگ ٹیکسی ڈرائیور کو کرایہ دیے بغیر دھوکہ دے دیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 18,ستمبر، 2025):—کلرسیداں کے نوجوان مرد و خاتون کی ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری سے نوسربازی،کلرسیداں کے نوجواں مرد اور خاتون نے شام کے وقت بکرا منڈی راولپنڈی سے کلرسیداں کے لیے چار ہزار کرایہ میں مہران ٹیسکی 6512 بک کی راستے میں پٹرول کی ضرورت پڑی تو مسافر جوڑے نے کہا کہ وہ کرایہ کلرسیداں پہنچ کر ادا کریں گے تو ڈرائیور نے اپنی جیب میں موجود ایک ہزار روپے سے پٹرول ڈلوایا کلرسیداں بازار سے مسافروں کا ایک ساتھی بھی سوار ہوا جب ٹیکسی اتفاق ٹاؤن کلرسیداں نزد پنجاب کالج پہنچی تو پٹرول ختم ہونے کی وجہ سے رک گئی اور گاڑی میں سوار مرد خاتون مسافر گاڑی لوگ بغیر کسی ادائیگی کے یہ کہ کر اتر گئے اور اندھیرے میں غائب ہو گئے بزرگ ڈرائیور مقصود احمد پریشانی کے عالم میں کچھ دور تک ان کے پیچھے کرایہ مانگنے بھاگا مگر وہ رات کی تاریکی میں غائب ہو گئے جس کے بعد ڈرائیور مقصود احمد خود فٹ پاتھ پر بیٹھ گیا کافی دیر وہ کسی مسیحا کی انتظار میں بیٹھا رھا مگر کلرسیداں کا جوڑا پلٹ کر نہ لوٹا اس صورتحال کی اطلاع سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے انچارج سجاد حسین قریشی کو ملی تو انہوں نے ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر بلال اشرف کو موقع پر بھیجا اس دوران مقامی نوجوان قاسم رضا نے معمر ڈرائیور کی مالی مدد کی تو ٹریفک اہلکار سب انسپکٹر بلال اشرف نے نہ صرف اپنی جیب سے گاڑی میں پٹرول ڈلوایا بلکہ ٹیکسی میں چند مسافر بھی بٹھا کر گاڑی کو راولپنڈی روانہ کیا اس طرح کلرسیداں کے شہری قاسم رضا اور ٹریفک پولیس کی مدد سے نوسربازی کا شکار بزرگ ٹیکسی ڈرائیور راولپنڈی واپس تو پہنچ گیا مگر وہ کلرسیداں کے جوڑے کی نوسربازی کو کبھی بھلا نہ پائے گا جو صرف چار ہزار کی خاطر پورے کلرسیداں کی بدنامی کا موجب بھی بنا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | September 18, 2025):
An elderly taxi driver from Abbottabad was deceived by a young man and woman in Kallar Syedan, leaving him stranded without fare or fuel.

According to details, the young couple hired a Mehran taxi (registration TES-6512) from Bakra Mandi Rawalpindi to Kallar Syedan for a fare of Rs. 4,000. On the way, the vehicle needed fuel, but the passengers assured the driver they would pay the full fare upon reaching Kallar Syedan. Trusting them, the driver, Maqsood Ahmed, paid Rs. 1,000 from his own pocket for petrol.

Upon reaching Kallar Syedan, another accomplice of the couple joined the ride. However, when the taxi stopped near Punjab College in Ittifaq Town due to fuel shortage, the passengers got off, pretended they would return, and disappeared into the darkness without paying any fare.

The distressed elderly driver chased them briefly but failed to catch them. Left helpless, he sat on the roadside waiting for assistance. Upon receiving the report, City Traffic Police In-charge Sajjad Hussain Qureshi dispatched Sub-Inspector Bilal Ashraf to the scene.

Meanwhile, a local resident, Qasim Raza, financially helped the elderly driver. Sub-Inspector Bilal Ashraf also contributed by paying for petrol from his own pocket and even arranged passengers for the return trip to Rawalpindi.

Thanks to the generosity of Kallar Syedan citizens and the traffic police, Maqsood Ahmed was finally able to return to Rawalpindi. However, the deceit by the couple not only caused him personal distress but also tarnished the reputation of the town over a mere sum of Rs. 4,000.

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں معذوری بورڈ کا اجلاس، 61 کیسز میں سے 46 افراد معذور قرار

Disability Board Reviews 61 Cases at THQ Hospital Kallar Syedan; 46 Declared Eligible for Government Facilities

www.pothwar.com/ THQ Hospital, Kallar Syedan

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 18,ستمبر، 2025):—تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں منعقدہ معذوری بورڈ کے اجلاس میں درخواست گزاروں کی معذوری سے متعلق رپورٹس اور شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ماہرین، میڈیکل افسران اور متعلقہ کمیٹی ارکان شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران کل 61 درخواستیں بورڈ کے سامنے پیش کی گئیں۔ ان میں سے 46 افراد کو طبی بنیادوں پر معذور قرار دے کر متعلقہ سرکاری سہولیات کا اہل قرار دیا گیا۔ مزید 5 کیسز کو تفصیلی معائنہ اور اعلیٰ سطحی طبی جانچ کے لیے ریفر کر دیا گیا۔ اس کے برعکس 9 افراد کو معذوری کے زمرے میں شامل نہ کیا گیا۔

Water Bill Payments Become a Constant Problem for Citizens in Kallar Syedan

کلر سیداں میں واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی شہریوں کے لئے مستقل درد سر بن گئی

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 18,ستمبر، 2025):—کلر سیداں میں واٹر سپلائی بلوں کی ادائیگی صارفین کے لیئے مستقل درد سر بن گئی۔بنک کے ذریعے بل جمع کروانے پر صارفین کو 503 روپے کی رقم ادا کرنا لازم ہے جبکہ ایزی پیسہ سے بل جمع کرانے پر یہ رقم بڑھ کر 521 روپے تک جا پہنچتی ہے۔ دوسری جانب ریٹیلر شاپس پر ادائیگی کی سہولت سرے سے موجود ہی نہیں جس کی وجہ سے عوام کو بار بار بنک یا ایزی پیسہ مراکز کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بل کی ادائیگی صرف ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے ہی ممکن ہے، تاہم اس سہولت کے لیے شہریوں کو مزید 21روپے اضافی چارجز بھی برداشت کرنے پڑ رہے ہیں

Kallar Syedan Police Detain Three Illegal Afghan Residents, Transferred to Rawalpindi for Repatriation

کلر سیداں پولیس نے تین غیر قانونی افغانی باشندوں کو حراست میں لے کر راولپنڈی منتقل کردیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 18,ستمبر، 2025):—کلرسیداں پولیس نے سرچنگ کے دوران غیر قانونی مقیم تین افغانیوں کو حراست میں لے کر افغانستان منتقلی کے لیئے راولپنڈی مرکز منتقل کردیا ہے جن طور خان،بسمہ اللہ خاں، متین خاں ساکنان جلال آباد افغانستان شامل ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button