کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17 ستمبر 2025): ٹریفک وارڈن سہیل قمر نے مقدمہ درج کروایا کہ میں چوکپنڈوری میں ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران کہوٹہ موڑ کی طرف سے گاڑی مزدہ انتہائی تیز رفتاری سے آئی۔مزکورہ گاڑی کے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے رکنے کی بجاے گاڑی اور تیز کر دی اور جب مزکورہ گاڑی چھپر اسٹاپ کے قریب پہنچی تو گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کے بیریئر سے ٹکرائی جس سے گاڑی کی باڈی فریم سے الگ ہو کر سڑک کے درمیان جا گری جس سے ٹریفک بری طرح جام ہو گئی۔گاڑی کے ڈرائیور کا نام محمد سلیم سکنہ شکر گڑھ معلوم ہوا۔ گاڑی کو تھانہ کلر سیداں روانہ کر کے ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Kallar Syedan (Pothwar.com — Ikram ul Haq Qureshi | September 17, 2025)
Traffic Warden Sohail Qamar reported that while he was on duty at Chowk Pindori, a Mazda vehicle approached at very high speed from the Kahuta Mor side. Despite being signalled to stop, the driver accelerated further instead of slowing down.
As the vehicle reached near Chapper Stop, the driver lost control, and the speeding Mazda crashed into a roadside barrier. The impact was so severe that the body of the vehicle separated from its frame and fell onto the road, causing a massive traffic jam for hours.
The driver was identified as Muhammad Saleem, a resident of Shakargarh. The vehicle was shifted to Kallar Syedan Police Station, and a case has been registered against the driver.
کلر سیداں: تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے نوجوان سے موبائل فون چھین لیا، مزاحمت پر تشدد اور ہوائی فائرنگ
Kallar Syedan: Three Armed Motorcyclists Snatch Mobile, Assault Youth and Fire Shots During Escape
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17 ستمبر 2025): تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھین لیا اور مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔صفدر اقبال بیگ سکنہ لونی سلہال نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کا بیٹا مرزا عزیر صفدر اپنے کزن کے ہمراہ عشاء کی نماز سے فارغ ہو کر گھر واپس آ رہا تھا کہ اسی دوران تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کی نوک پر سب کچھ حوالے کرنے کو کہا۔ بیٹے نے مزاحمت کی تو ملزمان نے اسے تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گولی مار کر زخمی کرنے کی کوشش کی تا ہم خوش قسمتی سے اس کا بھائی اور کزن محفوظ رہے۔ ملزمان بعد ازاں ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
Kallar Syedan: Police Arrest Three Drug Peddlers, Seize 1.7 Kg of Hashish
کلر سیداں: پولیس کی کارروائی، تین منشیات فروش گرفتار، ایک کلو 700 گرام چرس برآمد
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17 ستمبر 2025): کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروشوں کے قبضے سے مجموعی طور پر ایک کلو 700 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس نے دوران گشت ملزم زبیر نعیم سکنہ رحمت آباد راولپنڈی کے قبضے سے 580 گرام،ظہیر سکنہ موہڑہ بھٹیاں گوجرخان کے قبضے سے 540 گرام جبکہ عبید الحق سکنہ میرگالہ منگرال کے قبضے سے 580 گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیئے۔
Kallar Syedan: PTI Youth Leader Raja Haroon Janjua Appointed Additional General Secretary of Insaf Youth Wing Rawalpindi
کلر سیداں: پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما راجہ ہارون جنجوعہ انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد
لر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم — اکرام الحق قریشی | 17 ستمبر 2025): پی ٹی آئی کلرسیداں کے نوجواں سرگرم رہنما راجہ ہارون جنجوعہ کو انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کا ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ان کا تعلق کلرسیداں کی یوسی گف سے ہے۔