Rawalpindi; Chief justice takes notice of Papin dam
چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے پاپین ڈیم کی تعمیر کے متعلق نوٹس لینے پر پاپین ڈیم کے مضافاتی علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
چک بیلی خان, چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے پاپین ڈیم کی تعمیر کے متعلق نوٹس لینے پر پاپین ڈیم کے مضافاتی علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ایک کیس کی سماعت کے دوران جناب چیف جسٹس آف پاکستان نے ددھوچہ اور پاپین ڈیم کے متعلق نوٹس لے کر حکومتِ پنجاب کو نوٹس جاری کر کے اس کی سماعت جمعرات کو رکھی ہ واضح ہو کہ پاپین ڈیم کے بارے میں کئی بار اعلانات ہو چکے ہیں سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان نے جلسۂ عام میں اس ڈیم کے لئے ڈھائی ارب روپے کا اعلان کیا تھاسابق وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈارنے بھی اپنی بجٹ تقریر میں رقم رکھنے کا اعلان کیالیکن اس رقم کا کیا بنا اس کا تاحال کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ یہ بات بالکل صاف ہے کہ پاپین ڈیم کے لئے مختص کی گئی جگہ پر ابھی تک ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی چک بیلی خان اور پاپین ڈیم کے مضافاتی علاقہ کے لوگوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کے نوٹس لینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ جناب چیف جسٹس صاحب اپنی نگرانی میں جلد اس ڈیم کی تعمیر شروع کروائیں گے
Rawalpindi; Chief justice of Pakistan has taken notice of current situation of lack of work taking place at Papin dam. The 200 megawatts Papin Dam project being constructed by the Water and Power Development Authority (WAPDA) in District Rawalpindi will be completed by 2018-19, but work had been stopped.
حلقہ پی پی10کے نو منتخب ایم پی چوہدری نثار علی خان جلد اس علاقے کا دورہ کرکے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے
حلقہ پی پی10کے نو منتخب ایم پی چوہدری نثار علی خان جلد اس علاقے کا دورہ کرکے حلقہ کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے جنا ب چوہدری نثارعلی خان نے دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی سیٹوں پر الیکشن لڑا تھا جس میں سے صرف ایک صوبائی نشست پر کامیابی حاصل کر سکے یہاں حیرت کی بات یہ ہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار علی خان مسلسل 33سال سے قومی اسمبلی کی نشست پر کامیابی حاصل کرتے آرہے ہیں اور ہر کامیابی پر شکریہ کی بجائے عوام سے کم ووٹ دینے کا شکوہ کرتے نظر آئے ہیں اس بار تین نشستیں ہارنے اور قومی سے صوبائی درجے پر تنزلی کے باوجود شکوہ کی بجائے شکریہ ادا کرنے آ رہے ہیں