روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) —زیر حراست شخص کی نشاندہی پر فرار افراد کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر گرفتار فرد کے ساتھیوں کی فائرنگ، فائرنگ سے زیر حراست شخص زخمی، فائرنگ کرنے والا ایک شخص بھی گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق زیر حراست شخص کی نشاندہی پر فرار افراد کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر گرفتار فرد کے ساتھیوں نے فائرنگ کی، فائرنگ سے زیر حراست شخص زخمی اور فائرنگ کرنے والے ایک شخص بھی گرفتارکر لیا گیا، ملزمان نے گزشتہ روز 15 کال پر رسپانڈ کرنے والی پولیس ٹیم پر چھریوں سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے تھے، چھریوں کے وار سے اے ایس آئی جبران شدید زخمی ہوئے تھے جو ہسپتال میں زیر علاج ہیں، فرار افراد میں سے ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کی نشاندہی پر دیگر افراد کی گرفتاری کے لئے ریڈ کیا گیا، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے، فرار اشخاص کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے، فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار، ڈی ایس پی کینٹ اور آراے بازار پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – May 18, 2025) — A police team came under fire during a raid to arrest suspects, based on the information provided by a detainee. The firing was carried out by the accomplices of the arrested individual. As a result, the detainee sustained injuries while one of the attackers was successfully apprehended.
According to details, the raid was launched after a man already in custody identified the hideout of suspects who had escaped after attacking a police team responding to a 15 emergency call the previous day. In that attack, ASI Jibran was critically injured by multiple knife wounds and is currently under treatment in the hospital.
During the follow-up raid, the suspects opened fire on the police team. Despite the attack, the police acted bravely and managed to arrest one of the shooters. Senior police officials arrived at the scene following the incident, and a search operation is ongoing to apprehend the remaining suspects.
CPO Syed Khalid Hamdani praised SP Potohar, DSP Cantt, and the RA Bazaar Police for their courageous response, stating that those who attack law enforcement or endanger citizens will not escape the grip of the law.
روات: قتل و ضرر کے مقدمے میں رسالت حسین کو عمر قید، 5 لاکھ ہرجانہ اور 1 لاکھ 30 ہزار روپے ضمان کی سزا
Rawat: Rasalat Hussain Sentenced to Life Imprisonment and Fines in Murder and Injury Case
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) —راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، قتل اور ضرر کے مقدمہ میں ملزم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی، ملزم رسالت حسین کو مجموعی طور پر عمر قید،5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 1 لاکھ 30 ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی گئی، ملزم کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ ضرر کے جرائم میں 1 لاکھ 30 ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قتل اور ضرر کے مقدمہ میں ملزم کو معزز عدالت نے سزا سنا دی، ملزم رسالت حسین کو مجموعی طور پر عمر قید،5 لاکھ روپے ہرجانہ اور 1 لاکھ 30 ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی گئی، ملزم کو قتل کے جرم میں عمر قید اور 5 لاکھ روپے ہرجانہ جبکہ ضرر کے جرائم میں 1 لاکھ 30 ہزار روپے ضمان کی سزا سنائی گئی،ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر خاتون سمیت 2 شہریوں پر ٹریکٹر چڑھا دیا تھا، دوران علاج معالجہ 1 شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا، واقعہ کا مقدمہ اکتوبر 2020 تھانہ گوجر خان میں درج کیا گیا تھا، ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، ملزم کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی۔
Rawat: Drug Dealer Sentenced to 9 Years in Prison and Fined Rs 80,000 Following Conviction
روات: منشیات کے مقدمے میں ملزم عمر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) —راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو سزا سنا دی، ملزم عمر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم کو سزا سنا دی، ملزم عمر کو 9 سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، ملزم سے 1480 گرام چرس برآمد ہونے پر جاتلی پولیس نے نومبر 2024 میں گرفتار کیا تھا، ٹھوس شواہد اور موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اورتفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Rawat: 28th Batch of ‘Friends of Police’ Internship Program Concludes at Rawalpindi Police Lines Headquarters
روات: راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 28 ویں بیچ کا کامیاب اختتام
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) —آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 28 ویں بیچ کا اختتام،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 28ویں بیچ کا اختتام،انٹرن شپ پروگرام میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی، دو ہفتے کے انٹرن شپ پروگرام میں سینئر پولیس افسران نے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے، انٹرن شپ پروگرام کے تحت طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اور عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی گئی، طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز،پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اور لیگل برانچ کا بھی دورہ کروایاگیا تاکہ وہ عملی طور پر پولیسنگ سے آگاہی حاصل کر سکیں، انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کوپولیس آگاہی مہم میں شامل کیا جائے گا، نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، منشیات کے تدارک، ٹریفک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے، تقریب کے اختتام پر ڈی ایس پی ایڈمن شاہدہ یاسمین نے فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شامل طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔
Rawat: Ratta Amral Police Arrest 5 for Gambling with Cards, Cash and Mobile Phones Recovered
روات: رتہ امرال پولیس کی کارروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 5 افراد گرفتار، نقدی اور موبائل برآمد
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) — رتہ امرال پولیس کی کارروائی، تاش پر جواء کھیلنے والے 05 افراد کو حراست میں لے لیا۔داؤ پر لگی رقم 07ہزار 600روپے، موبائل اور تاش کے پتے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 05 افراد کو حراست میں لے کر داؤ پر لگی رقم 07ہزار 600روپے، موبائل اور تاش کے پتے برآمد کر لیے، ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے، ملوث افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔
Rawat: Rawalpindi Police Arrest 4, Seize Nearly 5 Kg Hashish in Anti-Drug Operation
روات: راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائی، 4 گرفتار، تقریباً 5 کلو چرس برآمد
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) —راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کاروائیاں،04 افراد گرفتار،05 کلو کے قریب چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 04افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد سے 05کلو کے قریب چرس برآمد ہوئی، زیر حراست افراد کے خلاف کاروائیاں تھانہ وارث خان، صادق آباداور مندرہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں،ڈویثرنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Rawat: Rawalpindi Police Arrest 5 for Illegal Weapons Possession, Seize Arms and Ammunition
روات: راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی، 5 گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود برآمد
روات (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –18،مئی، 2025) — راولپنڈی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں، 05افرادکو حراست میں لے کر اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے 05 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں تھانہ نیوٹاؤن، گوجرخان، صدربیرونی، دھمیال اور کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔