DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Police Commended for Outstanding Performance as Robbery-Cum-Murder Accused Receive Death Penalty
پولیس تھانہ کہوٹہ کی شاندار کارکردگی،سی پی او راولپنڈی کی جانب سے افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16مئی2025)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی شاندار کارکردگی،ڈکیتی معہ قتل کے ملزمان کو گرفتاری کے بعد سزا ملنے پر سی پی او راولپنڈی کی طرف سے ایس ایچ تھانہ کہوٹہ اورملازمین کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام، تفصیل کے مطابق جون2023میں تھانہ کہوٹہ میں ڈکیتی معہ قتل کا مقدمہ درج ہو ا جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ نے ٹھوس ثبوتوں کے ساتھ 4ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا گذشتہ روز قبل معزز عدالت نے ان ملزمان کو مجمعوعی طور پر سزائے موت، عمر قید اور 11لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جس پر سید خالد ہمدانی CPO راولپنڈی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی، گذشتہ روز قبل سی پی آفس میں ایک تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے میں مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانے پر افسران کو شاباش دی اور تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام سے بھی نوازاسی پی او راولپنڈی نے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ سید ذکاء الحسن، سب انسپکٹر طاہر مسعود، ہیڈ کانسٹیبل سہیل کیانی، کانسٹیبل محمد قاسم اور کانسٹیبل محمد قدیر کو تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دیے سی پی او نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح اور ذمہ داری ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لاے جا رہے ہیں جبکہ سنگین مقدمات میں ملزمان کی سزایابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔




