کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 04مئی 2025)— پارلیمانی سیکرٹری برائے دفاعی پروڈکشن ممبر قومی اسمبلی اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند راجہ احمد صغیر نے کہوٹہ اور کلرسیداں کی طالبات کے لیئے خواتین یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یونیورسٹی اسٹیٹ آف دی آرٹ یونیورسٹی ہوگی اور اسی سال بنائی جائے گی۔ پوری قوم پاک فوج اور پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے بھارت نے اگر پاکستان کا پانی روکنے کی کوشش کی تو یہ اعلان جنگ ہو گا۔ ہماری افواج اور شہریوں نے شہادت و جنون ہے۔ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس کا منصوبہ کرنل(ر) مسعود عباسی کی زیر قیادت جلد مکمل ہو گا۔ عمران خان کے ناکام تجربہ سے پوری قوم کو نقصان بھگتنا پڑا۔ جس کی وجہ سے وہ تجربہ اپنے کرتوت اور کرپشن کی وجہ سے ایک سو نوے ملین کیس میں اڈیالہ جیل میں بیٹھا ہوا ہے۔ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی اسامہ سرور اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے فرزند راجہ احمد صغیر، سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ نعمان نصیر، قاضی اخلاق احمد، راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ نے کہوٹہ شہر میں میونسپل کمیٹی کہوٹہ کے فنڈز سے شروع ہونے والے منصوبوں کہوٹہ ٹنگی روڈ، چوڑائی 12فٹ لاگت 97لاکھ، کالج کالونی روڈ کے لیئے 65لاکھ کے فنڈز، کلر روڈ نالہ و پلی 88لاکھ، کہوٹہ کلب کی تنزاین و آرائش سمیت دیگر منصوبوں کے افتتاح کے بعد مرکزی آفس مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ
میں جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ راجہ یاسر فوکل پرسن ممبر قومی ا سمبلی، سابق چیئرمینوں میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، کرنل (ر) مسعود عباسی، راجہ ظفر قبال بگہاروی، راجہ فیاض، راجہ شوکت، سجاد ستی، اسد ستی، قاضی عبدالقیوم، ملک غلام مرتضیٰ، ذرین شاہ،ملک شوکت مہان،راجہ گلززاگلزاری، اشفاق عباسی، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی،صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ،راجہ افشار محبوب ایڈووکیٹ، سردار سلطان ایڈووکیٹ، راجہ احتشام انور، راجہ تیمور اختر، راجہ احسان خالد، راجہ حصام رضا، راجہ حبیب اکبر، راجہ سلمان اکبر، حاجی انور ستی، وحید ستی، حاجی سلیم سپل، سابق نائب ناظم کہوٹہ سٹی قاضی اخلاق احمد، راجہ نعمان نصیر، راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ سمیت تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلوں سے مسلم لیگ (ن) کے ورکروں،کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسامہ سرور اور راجہ احمد صغیر نے اپنے خطا ب میں تحریک انصاف کے قائد عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ عمران خا ن کی کرپشن کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔ میاں چہباز شریف اور مریم نواز کی قیادت میں پاکستا ن اور پنجاب ترقی کی شاہراہ کی جانب گامزن ہے۔ مقررین نے اپنے خطاب میں افواج پاکستا ن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ بھارت اپنے کمزوریاں چھپانے کے لیئے الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔
Kahuta (Pothwar.com – Imran Zamir, May 04, 2025) — Parliamentary Secretary for Defence Production and MNA Usama Sarwar, along with MPA Raja Sagheer Ahmed’s son, Raja Ahmed Sagheer, announced the establishment of a state-of-the-art women’s university for the students of Kahuta and Kallar Syedan. The university is expected to be built within this year.
Speaking at a large public gathering held at the central office of PML-N in Kahuta after inaugurating multiple development projects funded by the Kahuta Municipal Committee, the leaders reaffirmed national solidarity with the Pakistan Armed Forces. “The entire nation stands united with Pakistan and its military. If India attempts to block our water, it will be considered a declaration of war,” they stated, emphasizing the spirit of sacrifice and martyrdom in both the armed forces and the civilian population.
Development projects inaugurated include the Kahuta-Tangi Road (12 feet wide, costing PKR 9.7 million), College Colony Road (PKR 6.5 million), and the reconstruction of the Kallar Road culvert (PKR 8.8 million). Renovation work at the Kahuta Club was also initiated.
Raja Ahmed Sagheer strongly criticised former Prime Minister Imran Khan, blaming him for economic damage and corruption, referencing the £190 million case that has landed him in Adiala Jail. He asserted that under the leadership of Prime Minister Shehbaz Sharif and Maryam Nawaz, Pakistan and Punjab are once again on the path of development.
The gathering saw the participation of key PML-N figures, including Advocate Supreme Court Raja Yasir, former chairmen Major (R) Abdul Rauf Janjua and Colonel (R) Masood Abbasi, along with a large number of party workers and representatives from across Union Councils of Kahuta.
Speakers also paid glowing tribute to the Pakistan Army and accused India of shifting blame to cover its own internal failures.
کہوٹہ پنڈی روڈ کی سست روی پر عوامی ایکشن کمیٹی کا دس دن کا الٹی میٹم، دیگر عوامی مسائل پر بھی فوری اقدامات کا مطالبہ
Kahuta: Public Action Committee Gives 10-Day Ultimatum Over Delays in Kahuta-Rawalpindi Road Project and Other Civic Issues
کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، عمران ضمیر , 04مئی 2025)— کہوٹہ پنڈی روڈ کا کام انتہائی سست روی کا شکار ہونے پر عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ نے دس دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ متاثرین کہوٹہ بائی پاس کومعاوضہ کی ادائیگی سات سالوں سے نہ ہونے۔جبکہ سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کی عمارت مکمل ہونے کے باوجود ان ڈور گیمز کا بند ہو نا، تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ریڈیالوجسٹ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی سہولیات فوری فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ کہوٹہ کلب کی تزائین و آرائش، واٹر سپلائی سکیم کہوٹہ کو سولر سسٹم پر منتقل کر نا، شہریوں کو گندا اور مضر صحت پانی کی سپلائی، زنگ آلود پائپ لائنز جگہ جگہ سے زخمی ہیں۔ منتخب ممبران قومی و صوبائی اسمبلی میونسپل کمیٹی کہوٹہ اور شہریوں کے ٹیکس کے فنڈز پر سیاست کرنے کی بجائے اپنا صوابدیدی فنڈ کہوٹہ شہر پر خرچ کریں۔ کہوٹہ ٹنگی روڈ، کالج کالونی اور دیگر سٹرکوں و نالوں کے لیئے فنڈز فراہم کرنے پر شہری اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفرکے مشکور و ممنون ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کے اجلاس میں سرپرست اعلی ملک عبدالروف، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، صدرانجمن تاجران کہوٹہ راجہ خورشیدعالم،سینئر نائب صدر انجمن تاجران کہوٹہ ملک منیر اعوان، زرین اعوان، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ، راجہ عمران ضمیر صدر پریس کلب، سردار محمد مسعود، ملک طاہر، راجہ معراج اسلم، راجہ رومان سعید نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عوامی ایکشن کمیٹی کی گزشتہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں پنڈی کہوٹہ روڈ پر کام کی رفتار تیز کرنے، سپورٹس کمپلیکس کو جلد از جلد بحال کرنے، کہوٹہ کلب کی تزیئن و آرائش، واٹر سپلائی،سیوریج منصوبہ۔ ڈرائیونگ
لائسنس سنٹر کہوٹہ کی بحالی، سول ہسپتال کہوٹہ میں ریڈیالوجسٹ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشین کی فوری فراہمی، واٹر سپلائی کہوٹہ کو سولر سسٹم پر منتقل کرنا، واٹر سپلائی کی لائن کھدائی کے بعد گلیوں کو مرمت کرنا سمیت شہر بھر میں پانی، سٹریٹ لائٹس اور صفائی کا نظام بہتر کرنے سمیت کہوٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کچی گلیوں کو پختہ کرنے اور بائی پاس میں آنے والی زمینوں کے مالکان کو معاوضہ کی ادائیگی سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ محترمہ ایوشہ ظفر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے میونسپل کمیٹی کے فنڈز سے کہوٹہ شہر کی سڑکیں مرمت کرنے کا کام شروع کرایا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ کے ایم این اے اور ایم پی اے کو چاہئے کہ وہ ایم سی کے فنڈز پر سیاست کرنے کی بجائے پنجاب حکومت سے فنڈز لے کر آئیں،آخر میں سرپرست اعلی ملک عبدالروف نے اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومتی نمائندوں کو 10۔روز کا وقت دیتے ہیں کہ پنڈی کہوٹہ روڈ سمیت دیگر اہم مسائل کو حل نہ کیا گیا تو ایک مرتبہ پھر احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔
World Taekwondo Care Program Concludes: 700 Orphaned and Needy Children Empowered Through Martial Arts Training
ورلڈ تائیکوانڈو کیئر پروگرام اختتام پذیر، 700 یتیم و مستحق بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دے کر بااختیار بنایا گیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مئی2025)
پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن اور ورلڈ تائیکوانڈو فیڈریشن کے اشتراک سے”ورلڈ تائیکوانڈو کیئر پروگرام“ اختتام پذیر ہو گیا۔ سات سو یتیم اور مستحق بچوں کو مارشل آرٹس کی تربیت دے کر با اختیار بنایا گیا۔ صدر پاکستا ن تایکوانڈو فیڈریشن کر نل (ر) وسیم جنجوعہ کی کاوشوں سے چھپے ہوئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیئے شاندارپروگرام اکتوبر 2024 سے 30اپریل 2025تک جاری رہا۔ ورلڈ کیئر پروگرام میں ارم ماڈل سکول و کالج کہوٹہ کے ساڑھے چار سو بچوں نے حصہ لیا۔ اسلام آباد F-6-1ماڈل سکول سے 100بچوں جبکہ وارئیر کلب کلبرگ سے 150بچوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ اس پروگرام کا مقصد مختلف مقاما ت پر سات سو یتیم و مستحق بچو ں کو منظم تائیکوانڈو تربیت فراہم کرنا تھا۔ پروگرام کا مقصد بچوں میں نظم وضبط اور جسمانی فٹنس کو فروغ دینا تھا۔ اس موقع پر شاندار اختتامی پر وقا ر تقریب ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں منعقد ہو ئی۔ ترجمان پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن نے اس موقع پر بتایا کہ ہر بچے کو تجربہ کار کوچز سے پیش وارنہ تربیت فراہم کی گئی۔ جس سے نہ صرف وہ تائیکوانڈوکی بنیادی مہارتیں سیکھ سکے بلکہ ان میں احترام، ثابت قدمی اور خود کو بہتر بنانے کی لگن بھی پیداہوئی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیں ورلڈ تایئکوانڈو کی سر پرستی میں اتنا با مقصد پروگرام منعقد کرنے پر فخر ہے۔ کمزور طبقے کے بچوں کو با اختیار بنانے میں کھیل اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ یہ اقدام ورلڈ تائیکوانڈو کے عالمی سطح پر انسانی فلاح،امن اور شمولیت کے فروغ کے عزم کی ایک روشن مثال ہے۔
Kahuta: Private Butchers and Meat Shops Overcharging, Citizens Demand Action Against Illegal Pricing
کہوٹہ: نجی مال اور قصابوں کی جانب سے گوشت کی زائد قیمتوں پر فروخت، شہریوں کا انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مئی2025)
کہوٹہ کلب لائن کے قریب نجی مال اور کہوٹہ کے قصاب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے نجی مال سے چھوٹا گوشت 2400 اور بڑا گوشت 1450 روپے کلو فروخت ہونے لگا شہری کی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو درخواست سرکاری ریٹ چھوٹا گوشت 1800 روپے فی کلو جبکہ بڑا گوشت 1000 روپے فی کلو ہے گوشت دوکانداروں قصابوں کے مان مانے ریٹس کوئی پوچھنے والا نہیں جماعت اسلامی کے راہنما سردار مسعود نے تحریری درخواست میں موقف اپنایا کہ اگر کہوٹہ کے نجی مال میں چھوٹا گوشت 2400، بڑا گوشت 1450 کا فی کلو دیا جا رہا ہے جبکہ بازار میں قصاب بھی مہنگے دامون فروخت کر رہے ہیں انتظامیہ فوری ایکشن لے اور ریٹ لسٹ پر عمل در آمد کروائے وگرنہ شہریوں کے ساتھ ملکر مہنگائی ناجائز منافع خوری کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا جبکہ انھوں نے عوام علاقہ سے ریٹ سے زائد فروخت کرنے والے قصابوں مالز کے خلاف بائیکاٹ کرنے کی اپیل بھی کی۔
Raja Haroon Janjua’s Brother-in-Law and Raja Rashid Rafiq’s Father-in-Law, Raja Khurshid Janjua, Passes Away
راجہ ہارون جنجوعہ کے بہنوئی اور راجہ راشد رفیق کے سسر راجہ خورشید جنجوعہ انتقال کر گئے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مئی2025)
راجہ رضوان خورشید کے والد راجہ ہارون جنجوعہ کے بہنوئی اور راجہ راشد رفیق کے سسر راجہ خورشید جنجوعہ وفات پا گے ہیں مرحوم کی نمازے جنازہ آج مورخہ4مئی2025بروز اتوار صبح10 بجے ماکڑا راجگان میں ادا کیا جائے گا۔