Kallar Syedan: Massive Pro-Army Convention Held in Dhamali
کلر سیداں: دھمالی میں افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا بڑا کنونشن منعقد
Ikram Ul Haq Qureshi1 minute ago
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –04،مئی، 2025) —کلر سیداں کے نوجوان معروف مسلم لیگی رہنما راجہ طلال خلیل کے ڈیرہ دھمالی میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کنونشن، مسلم لیگی ارکان اسمبلی راجہ اسامہ سرور،راجہ صغیر احمد سمیت کلرسیداں کہوٹہ کے سابق بلدیاتی چیئرمینوں کونسلروں مسلم لیگ ن،مسلم لیگ لیبر ونگ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ،مسلم لیگ ن کسان ونگ سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد میں بھرپور شرکت،تقریب میں سابق بلدیاتی چیئرمینوں راجہ پرویز اختر قادری، چوہدری صداقت حسین، چوہدری شفقت محمود، چوہدری ضیارب منہاس، مناظر اقبال جنجوعہ، ظفرعباس مغل، عبد الحمید مغل، راجہ شوکت حسین دکھالی، راجہ عامر مظہر، راجہ ظفر اقبال بگھاروی،راجہ ممتاز حسین، چوہدری شاہد گجر،راجہ عرفان سرور، شیخ ساجد الرحمان، محمد ظریف راجا،راجہ جاوید اشرف، چوہدری فیصل حفیظ،حاجی اخلاق حسین، راجہ ظفر محمود،صوبیدار غلام ربانی،چوہدری زین العابدین، شاہد جمیل عباسی، شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم، چوہدری عابد اللہ سیٹھی، چوہدری کاشف محمود، جنید بھٹی،راجہ کامران عابد،ملک زبیر احمد، صوبیدار ظفراقبال،عابد زاہدی،راجہ طارق بٹاہڑی، پرویز اختر منہاس، ٹھیکیدار لطیف بھٹی، حاجی ریاست حسین، چوہدری کامران عزیز، راجہ اسرار ایڈووکیٹ، چوہدری توقیر اسلم، مسعود احمد بھٹی،سائیں امجد علی،چوہدری ابرار گجر،نمبردار اسد عزیز، جبران صفدر کیانی،آصف نذیر بٹ،عثمان یوسفزئی، چوہدری نعیم اکمل، چوہدری نعیم بنارس،شیخ شعور قدوس،شیخ سلیمان شمسی نمبردار عصمت اللہ و دیگر نے بھی شرکت کی۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوم بھارتی دھمکیوں سے ہرگز خوفزدہ نہیں ملک کا ہر محب وطن شہری اس مشکل وقت میں اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑا ہے یہ وقت صرف سبز ہلالی قومی پرچم کو سربلند کرنے کا ہے ہم بھارت کو پانی بند کرنے نہیں دیں گے بھارت کو شاید اندازہ نہیں کہ ہم تو اس سمیت تمام دشمنوں کی دھشتگردی کا گزشتہ تیس برسوں سے مقابلہ کر رہے ہیں ہمارے ہزاروں فوجیوں اور قانون نافذ کرنے والے لوگوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے بھارتی عزائم ناکام بنائے ہیں بھارت یا دہشتگردی سے جنگ ہمارا کوئی نیا تجربہ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان ہر وقت شہادت کے لیئے تیار رہتا ہے ہمارا مقابلہ ان لوگوں سے ہے جو شہادت کے لیئے تیار ہی نہیں انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ شوشل میڈیا پر پھیل جائیں اپنی مسلح افواج کے موقف کو بھرپور انداز میں پیش کریں انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بلال یامین ستی سے مل کر مری کوٹلی ستیاں میں بہت ترقیاتی کام کرائے ہیں کچھ پر کام جاری ہے اس بار اپنی پوری اے ڈی پی راجہ صغیر احمد سے مل کر کلرسیداں اور کہوٹہ کے مسائل کے حل کے لیئے وقف کروں گا سو کلومیٹر سڑکوں کی تعمیر کریں گے تمام مسائل تیزی سے حل کریں گے۔ رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں مزدور آدمی ہوں عوام کی خدمت مجھے ورثے میں ملی ہے جس کی بدولت عوام نے مجھے مسلسل تین بار رکن اسمبلی منتخب کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا مسلم لیگ نے ہی ایٹمی دھماکے کیئے مسلم لیگ ہی ایٹم بم چلائے گی کسی کو اس بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے ملکی سالیمت سب سے اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ اج کا پاکستان 1971 کے پاکستان سے یکسر مختلف ہے ہم بھارت کو صفحہ ہستی سے نیست و نابود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں ہماری افواج کا سپہ سالار حافظ قرآن ہے ملک کا دفاع اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے قوم اطمینان کی نیند سوئے مایوس نہیں کریں گے۔مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالغفار نے کہا کہ راجہ طلال خلیل نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیئے کنونشن کا انعقاد کر کے عوام علاقہ کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔سابق سٹی ناظم شیخ حسن ریاض نے کہا کہ ابھی کل کی بات ہے اس وقت کا وزیراعظم ملک کے جلد دیوالیہ ہونے کی باتیں کرتا تھا مگر مسلم لیگ ن کے وزیراعظم شہباز شریف نے ساتھیوں کی دن رات محنت کی بدولت نہ صرف ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا بلکہ اس کی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر ڈال دیا پوری قوم ملکی معیشت میں مضبوطی پر مطمئن ہے مگر ہماری یہ کامیابی بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی بھارت ہمیں مت ڈرائے جنگ ہوئی تو بھارت کو شکست فاش ہو گی۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ جس میاں نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا دھماکے کیئے اسی کا بھائی شہباز شریف اج ملک کا وزیراعظم یے بھارت پاکستان پر حملے کی جرآت نہیں کرے گا ملک کا دفاع عظیم سپہ سالار حافظ سید عاصم منیر کے ہاتھوں میں ہے،عابد زاہدی نے کہا کہ قوم 9 مئی اور 28 مئی والوں میں فرق محسوس کرتی ہے 28 مئی والوں نے ایٹمی دھماکوں کے ذریعے ملک کو پہلا اسلامی ایٹمی ملک بنایا،تقریب کے میزبان راجہ طلال خلیل نے کہا کہ بھارت مت بھولے کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ راجہ اسامہ سرور اور راجہ صغیر احمد نے جتنے ترقیاتی کام شروع کروا رکھے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیںں ملتی۔اس موقع پر راجہ ثقلین احمد اور عبدالوحید جنجوعہ کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی،
Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi, May 4, 2025) — A large convention in support of the Pakistan Armed Forces was held at Dera Dhamali, organised by prominent young PML-N leader Raja Talal Khalil. The event saw overwhelming participation from political figures, local chairmen, councillors, and representatives from the PML-N, its Youth Wing, Labour Wing, and Farmers Wing across Kallar Syedan and Kahuta.
Federal Parliamentary Secretary Raja Usama Sarwar addressed the crowd, stating that the nation stands united against Indian threats and will not be intimidated. “This is a time to raise the green crescent flag high. Pakistanis are battle-hardened and have faced terrorism for decades. Thousands of our soldiers have laid down their lives to defeat India’s nefarious designs,” he asserted.
Punjab MPA Raja Sagheer Ahmed declared that Pakistan’s sovereignty is the top priority. “The Muslim League created Pakistan, conducted the nuclear tests, and will protect the nation with full strength,” he said. “Today’s Pakistan is vastly different from that of 1971, and we are fully capable of defending it.”
President of PML-N Kallar Syedan, Chaudhry Abdul Ghaffar, praised Raja Talal Khalil for organizing the event to express solidarity with the military. Former City Nazim Sheikh Hassan Riaz credited PM Shehbaz Sharif for stabilizing the country’s economy and preventing bankruptcy despite earlier warnings. Raja Nadeem Ahmed emphasized that the military is in capable hands under General Hafiz Syed Asim Munir.
Abid Zaidi contrasted the patriotic spirit of May 28 with the controversial events of May 9, highlighting the former as a symbol of national pride. The convention also included prayers for the late Raja Saqlain Ahmed and Abdul Waheed Janjua.
کلر سیداں: شادی شدہ خاتون پراسرار طور پر لاپتہ، زیورات بھی ساتھ لے گئی
Kallar Syedan: Married Woman Mysteriously Goes Missing, Reportedly Took Jewelry Along
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –04،مئی، 2025) —ایک شہری نے مقدمہ درج کروایا کہ میری 28 سالہ بھابھی جس کا خاوند سعودی عرب میں مقیم ہے۔گزشتہ روز گھر سے بغیر بتائے باہر نکلی اور کافی دیر گزرنے کے بعد گھر والوں کو اسے ادھر ادھر تلاش کیا مگر اس کا کچھ پتہ نہ چل سکا۔محلے میں جانچ پڑتال کے بعد ایک عورت سے معلوم ہوا کہ میری بھابھی اپنے بچے کو سکول سے لینے گئی ہے۔بچہ دن کو چھٹی کے بعد اکیلا ہی گھر واپس آ گیا لیکن بھابھی واپس آئی نہ ہی اس کا ابھی تک پتہ چل سکا۔گھر میں سامان چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ جاتے ہوئے اپنے ملکیتی زیورات ساتھ لے گئی ہے۔۔ڈیڑھ مال قبل میری بھابھی اپنے شوہر سے لڑ جھگڑ کر میکے چلی گئی تھی اور وہاں رہائش پذیر تھی وہاں سے بھی وہ اپنی خالہ کو بتائے بغیر چلی گئی جس پر اس عورت کے گھر والوں نے اسے ہمارے ہاں بھیج دیا تھا مگر واپس آ گئی اور دو ہفتے بعد وہ گھر سے غائب ہو گئی ہے۔
Kallar Syedan: New SHO Syed Sibtain Al-Hasnain Meets Pir Haq Khateeb Ali Hussain, Seeks Prayers
کلر سیداں: نئے ایس ایچ او سید سبطین الحسین کی آستانہ کلر سیداں میں پیر حق خطیب علی حسین بادشاہ سے ملاقات، کامیابی کی دعا حاصل کی
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –04،مئی، 2025) —کلرسیداں کے نئے ایس ایچ او سید سبطین الحسنین نے آستانہ کلرسیداں میں پیر حق خطیب علی حسین بادشاہ سے ملاقات کی اور انہیں پھول پیش کیئے حق خطیب علی حسین نے سید سبطین الحسنین کی کامیابی کے لیئے دعا کی۔