Gujar Khan: Four Injured in Gunfire Exchange Between Two Groups in Ward Number Five
گوجرخان, وارڈ نمبر پانچ : دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، چار افراد زخمی
Admin Admin214 hours ago
گوجرخان (پوٹھوارڈاٹ کام – 26 اپریل 2025): گوجرخان کے وارڈ نمبر پانچ میں دو مخالف گروپوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی جو فائرنگ میں بدل گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان تنازعہ اچانک شدت اختیار کر گیا اور مسلح تصادم میں تبدیل ہو گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو (تحصیل ہیڈکوارٹر) اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں حالت تشویشناک ہونے کے باعث چاروں افراد کو مزید علاج کے لیے راولپنڈی ریفر کر دیا گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ گوجرخان کے ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ اسپتال پہنچے تاکہ زخمیوں کی حالت کا جائزہ لیا جا سکے اور اسپتال کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور فائرنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان پرانا ذاتی تنازعہ اس تصادم کی وجہ بنا۔
انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ علاقے میں امن و امان قائم رکھا جائے گا اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آتے ہی عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
Gujar Khan (Pothwar.com – April 26, 2025): A violent clash between two rival groups in Ward Number Five of Gujar Khan led to an exchange of gunfire, resulting in injuries to four individuals. According to initial reports, the confrontation escalated quickly, turning into an armed conflict that spread panic among the local residents.
The injured individuals were immediately shifted to the Tehsil Headquarters (THQ) Hospital, where they were provided with initial medical treatment. Due to the severity of their injuries, all four were later referred to a hospital in Rawalpindi for further care.
As the situation unfolded, the Station House Officer (SHO) of Gujar Khan Police Station, along with a heavy contingent of police, rushed to the hospital to assess the condition of the injured and ensure the security of the premises.
Police have initiated an investigation into the incident and efforts are underway to apprehend those responsible for the violence. The motive behind the clash is still under investigation, but initial findings suggest a longstanding personal dispute between the two groups.
Authorities have assured the public that law and order will be maintained, and any individuals found involved in the incident will be dealt with according to the law. Further updates will be shared as the investigation progresses.
مندرہ: 14 سالہ اقرا بی بی اور 9 سالہ بسما بی بی لاپتہ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کر دی
Two Young Girls, Aged 14 and 9, Reported Missing from Mandra Area – Police Launch Search Operation
مندرہ، گوجرخان (پوٹھوارڈاٹ کام – 26 اپریل 2025): مندرہ کے علاقے سے ایک افسوسناک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جہاں دو کم عمر بچیاں، اقرا بی بی (عمر 14 سال) اور بسما بی بی (عمر 9 سال)، پراسرار حالات میں لاپتہ ہو گئی ہیں۔ دونوں بچیوں کو آج اپنے گھر کے قریب آخری بار دیکھا گیا تھا، جس کے بعد ان کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔
بچیوں کی اچانک گمشدگی نے ان کے اہل خانہ اور علاقے بھر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق، دونوں بچیاں کسی کام سے گھر سے باہر گئیں تھیں مگر واپس نہ آئیں، جس کے بعد رشتہ داروں اور محلے داروں نے انہیں تلاش کرنے کی فوری کوششیں شروع کیں۔ کئی گھنٹوں کی ناکام تلاش کے بعد، واقعے کی اطلاع مندرہ پولیس کو دی گئی۔
مندرہ پولیس نے رپورٹ موصول ہوتے ہی فوری طور پر مقدمہ درج کیا اور بچیوں کی تلاش کے لیے بھرپور آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس ٹیمیں قریبی علاقوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہیں، مقامی لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں، اور ٹرانسپورٹ مراکز پر چھان بین کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متعلقہ اداروں اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹس سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے، جبکہ بچیوں کی تصاویر قریبی شہروں اور سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گمشدہ بچیوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی بھی معلومات ہوں تو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا ہنگامی ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
یہ واقعہ عوامی حلقوں میں شدید تشویش کا باعث بنا ہے، اور شہریوں نے بچوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات اور لاپتہ بچوں کے کیسز میں فوری ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔ اقرا اور بسما کے اہل خانہ نے عوام سے دعاؤں اور بچیوں کی بازیابی میں مدد کی اپیل کی ہے۔
تحقیقات جیسے جیسے آگے بڑھیں گی، مزید تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
Mandra, Gujar Khan (Pothwar.com – April 26, 2025): A distressing incident has been reported from the Mandra area where two young girls, identified as Iqra Bibi (aged 14) and Bisma Bibi (aged 9), have gone missing under mysterious circumstances. The girls were last seen near their home earlier today, after which their whereabouts remain unknown.
The sudden disappearance of the two minors has caused deep concern among their families and the local community. According to family sources, both girls had gone out but failed to return home, prompting immediate efforts by relatives and neighbours to locate them. However, after several hours of unsuccessful search, the matter was reported to Mandra Police.
Upon receiving the report, Mandra Police swiftly registered a case and have launched a full-scale search operation. Police teams are reviewing CCTV footage from nearby areas, questioning local residents, and checking transportation hubs for any potential leads. Authorities are also coordinating with child protection units and have circulated photos of the missing girls in nearby towns and on social media platforms.
Speaking to the media, a police spokesperson stated that all possible resources are being utilised to ensure the safe recovery of the missing girls. He urged the public to come forward with any relevant information that may assist in the investigation.
The incident has sparked concern among citizens, with many calling for increased safety measures and quicker response protocols for missing children. The families of Iqra and Bisma have appealed to the public for prayers and assistance in locating their daughters.
Further updates will be shared as the investigation progresses. Anyone with information is urged to contact the nearest police station or the emergency helpline immediately.
اسلام پورہ جبر، گوجرخان: خطہ پوٹھوہار کی نامور مرحوم سیاسی و سماجی شخصیات کی یاد میں جشن نیزہ بازی 2025 کا انعقاد
Jashn-e-Nezabazi 2025 Held in Memory of Renowned Late Political and Social Figures of Pothohar Region in Islam Pura Jabbar
جبر ,گوجرخان (پوٹھوارڈاٹ کام – 26 اپریل 2025): — اسلام پورہ جبر تحصیل گوجرخان میں خطہ پوٹھوہار کی نامور مرحوم سیاسی سماجی شخصیات کی یاد میں جشن نیزہ بازی 2025 کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی لارڈ نذیر احمد برطانیہ، کرنل طلحہ، عمر فاروق، چوہدری خضر حیات اے سی گوجرخان، لالہ چوہدری شوکت علی جٹ، چوہدری شفاعت علی جٹ، چوہدری ندیم خادم، راجہ وادی حسین سدھن، راجہ محمد اسحاق سدھن، چوہدری طاہر، صوفی محمد اشتیاق GMT، چوہدری طاہر،چوہدری محمد غظنفر اسلام، چوہدری طاہر اسلم چوہدری کوثر علی روپیال، راجہ محمد سہیل کیانی اکاؤنٹنٹ، حسیب ارسلا ن، راجہ شکیل انجم راجپوت، عبدالرحمان رضا، چوہدری ابرار جٹ، چوہدری نثار جٹ، ودیگر شریک ہوئے، جشن بہاراں نیزہ بازہ کا انعقاد سیاسی سماجی شخصیت چوہدری ظفر پگاڑا، لالہ چوہدری ٹھیکیدار ارشد، چوہدری ساجد صادق پہلوان، چوہدری محمد عرفان یوکے، چوہدری سلیمان، ٹھیکیدار ناصر، میاں محمد فارو ق قریشی، میاں محمد ارسلان قریشی، چوہدری عابد لطیف نے کیا تھا، جس میں خطہ پوٹھوہار کے نامور کلب نیزہ بازی میں شامل تھے، اس موقع پر لارڈ نذیر احمد برطانیہ نے کہا کہ میں اسلام پورہ جبر اپنے گھر پہلے بھی آتا تھا اور آ ج اس خوبصورت نیزہ بازی پروگرام میں شرکت کرنا میرے لئے باعث مسرت ہے اور خطہ پوٹھوہار سے محبت کے سبب میں اس جشن بہاراں کے پروگرام میں خصوصی طور پر شریک ہوا ہوں، اس شقافتی میلے میں پوٹھوہار کے اعلیٰ رنگ دیکھنے کو ملے میں تمام آرگنائزر ز کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، برطانیہ سے میرے دوست پاکسان آکر کھیل کے میدان آباد کرتے ہیں ان سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، چوہدری خضر حیات گورائیہ اے سی گوجرخان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں اور شاندار نیزہ بازی کے اعلیٰ انتظامات پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج پوٹھوہار کی ثقافت دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ہے، میرے دفتر کے دروازے سپورٹس کے حوالے سے عوام کے لئے ہر وقت کھلے ہیں کسی بھی کھیل کو پروموٹ کرنے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں، چوہدری ظفر پگاڑا اور ان کے ساتھیوں نے بہترین پروگرام منعقد کر کے اہل علاقہ کو شاندار تحفہ دیا ہے۔پروگرام کے آرگنائز رچوہدری ظفر پگاڑا نے اپنے خطاب میں کہا کہ جشن بہاراں نیزہ بازی کا آج کا پروگرا م اہل علاقہ کی عظیم شخصیات جو کسی نہ کسی طرح کھیل، ثقافت سیاسی و سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے آن ان مرحومین کی یاد میں یہ جشن نیزہ بازی میلہ منعقد کر کے ان مرحومین کو خرا ج تحسین پیش کرنا اور ان کو یاد کرنا تھا، ہمارے علاقہ کی یہ مرحو م شخصیات اپنے وقت کے میدان کے بادشاہ تھے، چوہدری ظفر پگاڑا نے مرحوم الحاج چوہدری محمد اسلم، جسٹس (ر) راجہ عبدالعزیز بھٹی، چوہدری نزابت علی جٹ، ٹھیکیدار فضل محمو د چوہدری، راجہ عبدالخالق سدھن، حاجی چوہدری محمد امین، راجہ محمد حنیف سدھن، ماسٹر راجہ محمد یعقوب سدھن، راجہ محمدآیازسدھن، چوہدری خادم حسین درکال، چوہدری ثالث حسین، چوہدری طاہر ملالہ، وسیم بٹ، حیدر زمان، خواجہ محمد رمضان، باوا مسعود، مرزا محبوب، بشارت علی شاری، نمبردار عبدالرزاق، نمبر دار مظہر حسین، حاجی چوہدری فضل کریم، چوہدری حمید عزیز، راجہ دانیال اقبال کال، حافظ ساجد، چوہدری قاسم اشتیاق، چوہدری محسن فاروق، میجر جاوید سرور چوہدری، محمد لطیف چوہدری، فرحت بھٹی، راجہ اورنگزیب، سید ذوالفقار حسین شاہ، حاجی محمد رمضان، ماموں محمد اصغر پولا، میاں محمد بشیر احمد، راجہ قیصر اخلاص کی فرداً فرداً مرحومین کی خدمات کا ذکر کر کے ان کی یاد تازہ کی اور مرحومین کو خراج تحسین پیش کرنے کے بعد ان کے لئے دعائے مغفرت کی گئی، پروگرام نیزہ بازی صوبیدار چوہدری محمد اشفاق، چوہدری وحید رشید، چوہدری طارق کرامت، باوا سید مرسلین شاہ، چوہدری ارشد امین، راجہ مطلوب سدھن، چوہدری عقیل امجد، چوہدری حمزہ قدیر نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپنا بھرپور کردار ادا کیا، یاد رہے یہ اسلام پورہ جبر کی تاریخ کا بہترین پروگرام تھا جسے علاقے کی عوام نے بے انتہاء پسند کیا اس موقع پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔