25 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan : Tragic Accident: 4.5-Year-Old Boy Killed by Accidental Gunshot

اتفاقیہ گولی چل جانے سے ساڑھے چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25 , اپریل، 2025) — اتفاقیہ گولی چل جانے سے ساڑھے چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دے کر نعش کو دفنانے کی اجازت دے دی۔ یہ واقعہ کلر سیداں کے قریب بیول روڈ پر پیش آیا جہاں اشتیاق بٹ کا ساڑھے چار سالہ پوتا ایان علی لوڈ پسٹل کیساتھ کھیل رہا تھا کہ اس دوران گولی چل گئی اسے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – April 25, 2025) — A tragic incident occurred near Bewal Road in Kallar Syedan, where a 4.5-year-old boy lost his life due to an accidental gunshot.

The child, Ayan Ali, grandson of Ishtiaq Butt, was reportedly playing with a loaded pistol when it discharged. He was immediately rushed to THQ Hospital Kallar Syedan, but unfortunately, he succumbed to his injuries.

Police have declared the incident accidental and granted permission for burial. The heartbreaking event has left the local community in deep sorrow.

کلر سیداں: پیر حبیب اللہ شاہ کی ماسٹر محمد شبیر کی دوسری برسی میں شرکت، پیر فخر نذیر کا اخوت و رواداری پر زور

Kallar Syedan: Pir Habibullah Shah Attends Second Death Anniversary of Master Muhammad Shabbir; Pir Fakhar Nazir Stresses Unity and Tolerance

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25 , اپریل، 2025) —پیر سجادہ نشین دربار عالیہ گھمکول شریف پیر حبیب اللہ شاہ نے پاکستان مسلم لیگ ن راس الخمسہ دوبئی کے صدر راجہ ثاقب محمود کے والد محترم ماسٹر محمد شبیر کی کلرسیداں میں منعقدہ دوسری سالانہ برسی میں شرکت کی اور دعا کی اس موقع پر پیر فخر نذیر قاسم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول پاک کی تعلیمات سے ہمیں اخوت رواداری تحمل مزاجی کا درس ملتا ہے۔صحابہ اکرام نے رسول پاک کی سیرت کو اپنا کر اخوت بھائی چارے کو فروغ دیا اور ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آئے ان کی زندگیاں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں ہمیں ریاکاری ترک کر کے ہر کام اللہ کی رضا کے لیئے کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ مرحوم ماسٹر محمد شبیر ایک اچھے مخلص ملنسار شخص تھے۔

News in brief;

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25 , اپریل، 2025) —پاکستان راہ حق پارٹی کے زیراہتمام آج بروز جمعہ دن ڈیڑھ بجے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے مرید چوک کلرسیداں سے مین چوک تک ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت حافظ محمد احسان و دیگر کریں گے۔

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25 , اپریل، 2025) —دہشتگرد ریاست اسرائیل کے خلاف نفرت اور بے زاری کے اظہار کے لیئے مین بازار کلرسیداں میں جماعت اسلامی کے رہنما چوہدری ابرار حسین اور مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر شیخ حسن سرائیکی نے اپنی دوکانوں کے باہر سڑک پر اسرائیلی پرچم لگا دیئے تاکہ سڑک پر سے گزرنے والے اسرائیلی پرچم یر سے گزر کر اس کے خلاف اپنی نفرت کا عملی مظاہرہ کریں اس موقع پر محمد فیاض کیانی،شیخ ندیم احمد،شیخ برھان علی و دیگر بھی موجود تھے

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –25 , اپریل، 2025) —مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس زیر صدارت چوہدری زین العابدین عباس منعقد ہوا جس میں چوہدری ضیارب منہاس، مشکور حسین، چوہدری نعیم بنارس، چوہدری طارق تاج،شیخ نزاکت حسین، وقاص جاوید، محمد صغیر،نعیم اشرف و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے 26 اپریل بروز ہفتہ کلرسیداں کے تمام بازار مارکیٹیں اور کاروباری ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا گیا اور اپیل کی گئی کہ ہر چھوٹا بڑا دوکاندار اپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے 26 اپریل کو شٹرڈاؤن ہڑتال کا حصہ بنیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button