مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2025) ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی انجمن تاجران کہوٹہ کی قیادت میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے شٹر ڈاؤن ہڑتال و احتجاجی ریلی کا انعقاد ریلی گھڑی چوک سے ہوتی ہوئی کلر چوک کہوٹہ میں پہنچی بڑی تعداد میں تاجروں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء صحافیوں معززین علاقہ کی شرکت اسرائیلی مصنوعات کے مکمل بائیکات کا اعلان فلسطین کے حق میں شدید نعرے بازی احتجاجی مظاہرہ میں انجمن تاجران کہوٹہ کے عہدیداران و ممبران جماعت اسلامی، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ ن سمیت دیگر تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں وکلاء صحافیوں نے شرکت کی دوران خطاب مقررین نے اسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اقوام متحدہ انسانی حقوق کی تنظمیوں کو نسل کشی کی روک تھام کے لیے فلفور اقدامات کا مطالبہ کیا جبکہ پاکستانی حکام اور اداروں کو فرنٹ لائن آکر اسرائیلی بربریت کی مذمت کرنے اور امت مسلمہ کو یکجاں ہو کر اس حوالے سے اہم اقامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا اس موقع پر اسرائیلی مصنوعات کو فروخت اور خریدنے کا مکمل بائیکاٹ کی قرداد پیش کی جسکو منظور کیا گیا جبکہ انجمن تاجران کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا یاد رہے ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی جبکہ احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں کہوٹہ کے غیور عوام شریک تھے بچوں بڑوں نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔
Kahuta (Pothohar.com, Kabir Ahmed Janjua, April 27, 2025): Following the national trend, a complete shutter-down strike and a protest rally were organised in Kahuta under the leadership of Anjuman Tajran Kahuta to express solidarity with Palestine. The rally started from Ghari Chowk and concluded at Kallar Chowk, Kahuta, witnessing participation from a large number of traders, political, social, and religious figures, lawyers, journalists, and local dignitaries.
During the demonstration, a complete boycott of Israeli products was announced, and slogans were raised fervently in support of Palestine. Office bearers and members of Anjuman Tajran Kahuta, along with representatives from Jamaat-e-Islami, Pakistan Tehreek-e-Insaf, Pakistan Muslim League-Nawaz, and various other political and religious parties, lawyers, and journalists actively participated.
Speakers at the event strongly condemned Israeli brutality in their speeches and called on the United Nations and human rights organisations to immediately intervene to stop the ongoing genocide. They also urged Pakistani authorities and institutions to take a frontline role in condemning Israeli actions and called for Muslim unity to take significant steps against the aggression.
A resolution was passed to enforce a complete boycott of the sale and purchase of Israeli products, which was unanimously approved by participants. Anjuman Tajran’s efforts in organising the strike and rally were widely appreciated.
It is noteworthy that, like the rest of the country, Kahuta observed a complete shutter-down strike, and the rally saw an impressive turnout of the people of Kahuta. Many children and elders were seen carrying banners expressing solidarity with Palestine.
کہوٹہ میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان، عوام مہنگائی کی چکی میں پسنے لگے، پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی غیر فعالیت پر سوالیہ نشان
Storm of Artificial Inflation Hits Kahuta, Public Crushed Under Rising Prices, Inactive Price Control Committees Under Question
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2025) کہوٹہ میں خود ساختہ مہنگائی کا طوفان برپا متعلقہ انتظامیہ کی غفلت یا لا پرواہی؟ دکانداروں نے عوام کے چھکے چھڑا رکھے ہیں ریٹ لسٹیں نمائشی پروگرام تک محدود عوام مہنگائی کی چکی میں پیسنے لگے،گوشت، پھل سبزیاں اور گوشت مقررہ ریٹ سے زیادہ فروخت ہو رہے ہیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں غیر فعال ہونے کے باعث گراں فروشوں کو کھلی چھٹی مل گئی،ڈی سی راولپنڈی سے عوامی مطالبہ ہے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال کی جائیں اور گراں فروشوں کے خلاف غیر جانبدار کاروائی عملمیں لائی جائے، تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ میں عوام خود ساختہ مہنگائی کی چکی میں پیسنے لگے کہوٹہ کے مضافاتی علاقوں میں دکانداروں نے پھل سبزیوں کے اپنے اپنے ریٹ مقرر کر رکھے ہیں جبکہ قصاب عوام کو ناقص مضر صحت غیر تصدیق شدہ اور مہنگا گوشت فروخت کر رہے ہیں جبکہ متعدد دکانداروں نے ریٹ لسٹ تک آویزاں نہیں کی ہوتی عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرراولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے پر اس کنٹرول کمیٹی کو فعال کرتے ہوئے تحصیل بھر میں گراں فروشوں کے خلاف غیر جانبدار کاروائیاں عمل میں لائی جائیں۔
Wedding Ceremony of Ch. Tariq Saeed’s Daughter Attended by Political, Social Figures and Journalists
چوہدری طارق سعید کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقار تقریب، سیاسی، سماجی شخصیات اور صحافیوں کی بڑی تعداد میں شرکت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27اپریل2025) چوہدری طارق سعید کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقار تقریب،بڑھی تعداد میں سیاسی،سماجی شخصیات اور صحافی برداری کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز دوبیرن کلاں والے سابق چیرمین زکوہ کمیٹی دوبیرن کلاں حاجی سید محمد سعید (مرحوم)کی پوتی، چوہدری طارق سعید کی صاحبزادی اور پریس کلب چوآ خالصہ کے سینیئر نائب صدر منیر چشتی کی پوتی چوہدری آیان کی ہمشیرہ اور فہیم الحسن یو کے اور نعیم الحسن کی بھانجی کی شادی سابق کسٹوڈین آزاد کشمیر راجہ یاسین قیصر کے بھیجے اور راجہ محمد اقبال کے صاحبزادے راجہ فخر ایمان کے ساتھ بخیر و خوبی سر انجام پائی۔رخصتی کی تقریب کلر سیداں کے ایک نجی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء سابق امیدوار برائے ایم پی اے،سابق ناظم و چیئرمین راجہ ندیم احمد، ایم پی اے راجہ صغیراحمد کے فرزند بیرسٹر راجہ احمد صغیر، پریس کلب کلر سیداں کے شیخ قمر الااسلام، اکرام الحق قریشی، ملک یاسر، عابد زاہدی، ملک یاسر، کامران عزیز، عزیز پاشا، چوہدری ارشد، پرویز وکی پریس کلب چوآ خالصہ کے مقصود بھٹی،راجہ انوارالحق، سید مبارک نقوی،توقیر احمد،ساجد محمود راجہ،راجہ شیراز غضنفر،خان یعقوب خان، خان شبیر خان، خان حمزہ خان، چوہدری توقیراسلم، ظفر اقبال ظفری، گلفرازکیانی،چوہدری آصف نورانی،بٹ برادران،محمد منیب،کاشف سعید،ثاقب سعید،ماسٹر شریف،ماسٹر صدیق خان،شہزاد،شاہد صدیق،شعیب،زوہیب۔ذیشان بشیر،نعمان بشیر،طاہر باو، خان صدیق، خان رفیق خان،رافع،عاہد زوہیب،موحدمنیر،معدمنیر،ذوہان،روحان اور سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Former PP-7 MPA Candidate Engr. Raja Nazakat Hussain Performs Umrah
سابق امیدوار برائے پی پی 7 انجینئر راجہ نذاکت حسین نے عمرہ ادا کر لیا
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 27اپریل2025) سابق امیدوار برائے MPAحلقہ پی پی سیون انجینئر راجہ نذاکت حسین نے عمرئے کی ادائیگی کر لی،تمام امت مسلماں بلخصوص غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی،عمرئے کی ادائیگی پر راجہ نذاکت حسین کو سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت،سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون انجینئر راجہ نذاکت حسین نے عمرئے کی ادائیگی کر لی انجینئر راجہ نذاکت حسین نے اللہ پاک کے گھر میں تمام امت مسلماں بلخصوص فلسطین غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی،انجینئر راجہ نذاکت حسین کو عمرئے کی ادایگی پر ان کے دوستوں سیاسی،وسماجی شخصیات پی پی پی کے ڈاکٹر محمد خورشید، راجہ محمد شکیل کیانی،راجہ ناصر علی کیانی،راجہ عمران وحید پکھڑال راجپوت، راجہ نذاکت پپو آف موہڑہ لنگڑیال،ٹھیکیدار توصیف خالد ستی، ملک وقاص کہوٹہ کیبل آفس،چوہدری محمد اسلم،صحافی کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 27اپریل2025) دربار عالیہ سید فضل حسین شاہ بخاری ؒ کے گدی نشین ساہیں گلفام عباس سرکار اور دیگر شخصیات کا سماجی سیاسی و عوامی شخصیت راجہ محمد ثقلین(مرحوم)کی وفات پر فاتحہ خوانی، لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا، گذشتہ روز قبل دربار عالیہ سید فضل حسین شاہ بخاری ؒ کے گدی نشین ساہیں گلفام عباس سرکار، سابق آفیسر پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ محمد شبیر خان،آفیسر پاکستان ملٹری اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ چوہدری زاہد رشید آف ممیال،معروف سیاسی،سماجی،علمی ومذہبی شخصیت چوہدری آصف نورانی اور عدنان غوری نے ممیام راجگان میں جنجوعہ ہاوس جا کر حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی شخصیت راجہ ثقلین جنجوعہ (مرحوم) کی وفات پران کے بھائی شجاع جنجوعہ، بیٹوں راجہ اقراب جنجوعہ،راجہ محمد علی جنجوعہ،کزن راجہ بابو ظفر اقبال اور ان کے بھتیجے راجہ فرقان جنجوعہ (پنجاب پولیس) سے تعزیت کا اظہار اور مرحوم کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کی اور حلقے کی عوام اور علاقے کے لیے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کی۔