22 April 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Lack of Radiologist and Digital X-Ray Plant at Kahuta THQ Hospital Forces Patients to Travel Miles for Basic Diagnosis

تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ اور ریڈیالوجسٹ کی پوسٹ عرصہ سے خالی۔

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر، 22اپریل2025)— تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتا ل کہوٹہ میں ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ اور ریڈیالوجسٹ کی پوسٹ عرصہ سے خالی۔ مریض ایکسرے رپورٹ کے حصول کے لیئے کہوٹہ سے ہزاروں روپے کرائے کے خرچ کر کے کوٹلی ستیاں جانے پر مجبور جبکہ کئی کئی ہفتے ایکسرے رپورٹس جاری نہ ہونے سے سینکڑوں مریض ذلیل و خوار ہونے لگے۔ گزشتہ ماہ صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے دورہ کہوٹہ کی کال کے موقع پر شہریوں کے مطالبے پر ہسپتال میں جدید ایکسرے پلانٹ اور ریڈیالوجسٹ کے حو الے سے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب اور اعلیٰ حکام سے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کہوٹہ میں فور ی طور پر ریڈیالوجسٹ تعینات کرنے اور جدید ڈیجیٹل ایکسرے پلانٹ کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – April 22, 2025)
The Tehsil Headquarters Hospital in Kahuta has been facing a severe healthcare service gap due to the long-standing absence of a radiologist and a functional digital X-ray plant. Patients in need of X-ray diagnostics are being forced to travel all the way to Kotli Sattian, incurring high travel costs, often spending thousands of rupees.

The delay in X-ray report issuance, sometimes stretching over several weeks, has added to the distress of hundreds of patients, leaving them frustrated and helpless.

Last month, Punjab’s Provincial Health Minister, Khawaja Imran Nazir, during a visit to Kahuta, had assured the public that these issues would be addressed promptly following citizen demands for improved diagnostic facilities. However, no concrete steps have yet been taken.

Citizens are now urging the Chief Minister of Punjab and other high-ranking officials to immediately appoint a radiologist at the Kahuta THQ Hospital and ensure the installation of a modern digital X-ray plant to ease the suffering of patients in the region.

کہوٹہ میں بیسک ہیلتھ یونٹس کی نجکاری اور پیرامیڈیکل سٹاف پر تشدد کے خلاف لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج، پولیو مہم کا بائیکاٹ

Lady Health Workers Protest Privatization of BHUs and Violence Against Paramedical Staff; Polio Campaign Boycotted in Kahuta

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر، 22اپریل2025)— بیسک ہیلتھ یونٹس کی نجکاری کرنے اور لاہور میں پیرا میڈیکل سٹاف پر تشدد کرنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں لیڈیز ہیلتھ ورکرز کااحتجاج۔پولیو مہم کا بائیکاٹ۔ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایشہ ظفر، ڈی ڈی ایچ او
کہوٹہ ڈاکٹر عمر نے ہڑتالی ورکرز کو پولیو مہم شروع کرنے پر زور دیا۔ مگرہڑتالی ورکرز خواتین نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار کر دیا۔ اور مزاکرات ناکام ہونے کے بعد دن بھر ہڑتال جاری رکھی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ ایوشہ ظفر نے میڈیا اور اخباری نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہڑتال کے باجود پولیو مہم بند نہیں ہونے دیں گے۔ انتظامیہ کو فوری طور پر محکمہ ہیلتھ، محکمہ تعلیم اور محکمہ ریونیو سے سٹاف طلب کر کے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ ایوشہ ظفر نے پولیو مہم کے انتظامات فوری ترتیب دیئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات کے مطابق بیسک ہیلتھ یونٹ کو
نجکاری کرنے اور لاہور میں پیرا میڈیکل سٹاف پر تشدد کرنے پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کہوٹہ کا ردعمل لیڈی ہیلتھ ورکرز نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر کے زبردست احتجاج کیا۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کہنا ہے کہ کسی بھی صورت میں ہسپتالوں کی نجکاری برداشت نہیں۔دوسری جانب ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، IRMNC & NP ڈاکٹر اختر نوید ملک کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی نوکری سے نہیں نکالا جا رہا۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ میں احتجاج کرتے ہوئے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کل لاہور میں ہونے والے پیرامیڈیکل سٹاف پر تشدد کی پرزور مزمت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Annual Prize Distribution Ceremony Held at Government Girls High School Hothla

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوتھلہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی پُروقار تقریب کا انعقاد

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم , عمران ضمیر، 22اپریل2025)— گورنمنٹ گرلزہائی سکول ہوتھلہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد۔ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہوتھلہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں طلباء، اساتذہ، والدین اور سیاسی و
سماجی شخصیات سمیت معزز مہمانوں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام پاک اور نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہیڈمسٹریس صالحہ جنجوعہ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور سکول کی سالانہ کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ مہمانِ خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمدعارف قریشی،ماہر تعلیم ناظم قمر، سیدضمیرحسین شاہ،رہنما پنجاب ٹیچریونین راجہ تیمور اخترجنجوعہ، سابق نائب ناظم یوسی ہوتھلہ راشد کیانی، جاویداختر بھٹی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کی محنت اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں تعلیمی، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کو انعامات اور میڈلز دئیے گئے۔ تقریب میں طلباء نے مختلف رنگا رنگ پروگرام بھی پیش کئے جن میں ٹیبلو، ملی نغمے، تقریریں اور ڈرامے شامل تھے۔ جنہیں حاضرین نے بہت سراہا۔آخر میں پرنسپل صاحب نے تمام مہمانوں، اساتذہ، والدین اور طلباء کا شکریہ ادا کیا۔

Raja Tasaduq Janjua of Sultan Khail Ties the Knot; Walima Ceremony Held at Zakir Wedding Hall, Mamiyam Rajgaan


نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل رشتہ ازدواج میں منسلک، ولیمہ کی تقریب ذاکر شادی ہال ممیام راجگان میں منعقد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 22اپریل2025)
معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ تصور حسین جنجوعہ کا صاحبزادہ اور راجہ عابد حسین جنجوعہ کا بھتیجا نوجوان سیاسی شخصیت راجہ تصدق جنجوعہ آف سلطان خیل رشتہ ازواج میں منسلک ہو گیا، دعوت ولیمہ کی تقریب ذاکر شادی ہال ممیام راجگان میں ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف کے اخلاق ستی (فرزندMNA میجر رلطاسب ستی).پی ٹی آئی کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب و چیئرمین واسا ہارون کمال ہاشمی کلر سیداں،میجر(ر) فیاض سکوٹ،صدر پی ٹی آئی کلر سیداں کے دانیال کیانی،چیئرمین جنجوعہ ینگ فنڈویشن راجہ محمد ذاکر جنجوعہ بگلہ راجگان، حاجی شاہد بگلہ راجگان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جاوید سکوٹ، حاجی مظہر آف سکوٹ،راجہ منظر سکوٹ،راجہ امداد سکوٹ بٹھی،چوہدری زاہد رشید ممیال،راجہ ثاقب افتخار، راجہ طیفور بگلہ راجگان، راجہ توقیر شہزاد ممیام راجگان، بنک منیجر راجہ عدیل جنجوعہ، راجہ آصف پدری چوہدری توقیر،چوہدری توصیف، حاجی محمد آزاد سمبل، راجہ عامر آزاد سمبل، حافظ خالد جنجوعہ، راجہ وحید جنجوعہ باغ آزاد کشمیر، راجہ طارق جنجوعہ باغ آزاد کشمیر، راجہ عامر حسین جنجوعہ، راجہ شاپال جنجوعہ، راجہ نوید جنجوعہ، راجہ کلیم ربانی جنجوعہ، راجہ عقیل ربانی جنجوعہ، راجہ شمریز جنجوعہ، راجہ منصور،شاہد جنجوعہ، راجہ سف الرحمن جنجوعہ، راجہ فضل الرحیم جنجوعہ، راجہ رمضان جنجوعہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ راجہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Chief Officer Municipal Committee Kahuta Visits Aara, Farooq Colony, and Adwala

چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ کا آڑہ، فاروق کالونی اور ادوالہ کا دورہ،

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 22اپریل2025)
بزرگ صحافی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی کی خصوصی دعوت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ مخدوم احمد بلال کا محلہ آڑہ فاروق کالونی ادوالہ و دیگر علاقوں کا دورہ، علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا،نالوں کی بندش، صفائی کے معملات،ٹوٹی پھوٹی گلیوں سمیت دیگر تمام مسائل سے آگاہ کیا،چیف آفیسرنے تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تفصیل کے مطابق روز بزرگ صحافی جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ حاجی اصغر حسین کیانی نے محلہ آڑہ فاروق کالونی ادوالہ کی دعوام کے مسائل دیکھتے ہوئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کہوٹہ مخدوم احمد بلال کو دورے کی دعوت دی جس پر انہوں نے گذشتہ رو زان علاقوں کا دورہ کیا اصغر حسین کیانی نے واٹر سپلائی کی لائن کو فوری کھولنے، نالوں کی مرمتی و صفائی کروانے صفائی کے انتظامات نہ ہونے متعلق بریفنگ دی سی او مخدم احمد بلال کا نالوں کی مرمت و صفائی کے مسائل کو فوری حل کی یقین دہانی جبکہ واٹر سپلائی متعلق فلفور لائن کھولنے اور عوام علاقہ کو پانی کی فراہمی متعلق عملے کو ہدایات جاری اس موقع پر انجنئیر حبیب ستی، انفورسمنٹ آفیسر راجہ عامر و دیگر عملہ بھی موجودتھے۔

Abubakar Tariq, Son of Renowned Social Figure Tariq Mehmood, Ties the Knot; Grand Walima Ceremony Held in Barcelona


معروف سماجی شخصیت طارق محمود کے صاحبزادے ابوبکر طارق کا رشتہ ازدواج میں منسلک، ولیمہ کی تقریب بارسلونا سپین میں منعقد

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 22اپریل2025)
معروف سماجی شخصیت طارق محمود کا صاحبزادہ ابوبکر طارق رشتہ ازواج میں منسلک،دعوت ولیمہ میں بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،طارق محمود اور ان کے صاحبزادے ابوبکر طارق کو مبارکباد پیش کی،طارق محمود کے صاحبزادے(دولہا) ابوبکر طارق کی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب قرطبہ ریسٹورینٹ بار سلونا سپین میں منعقد ہوئی دعوت ولیمہ کی پروقار تقریب حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات ممتاز بزنس مین سپین بار سلونا راجہ سعید احمد، راجہ علی اصغر،چوہدری گلفام، چوہدری رضوان بھلاکھر سمیت بڑھی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پرمیزبانوں نے تمام معزز مہمانوں کی پر تباک استقبال کیا اور ان کی پر تکلف خدمت کی تمام مہمانوں نے طارق محمود اور ان کے صاحبزادے ابوبکر طارق کو مبارکباد پیش کی۔

Rain and Hailstorm Make Weather Pleasant in Dera Mushtaq Shah City; Farmers Concerned About Wheat Harvest

ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار، کسانوں کو گندم کی فصل کی فکر

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 22اپریل2025)
ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی میں بارش اور ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مشتاق شاہ سٹی اور گردو نواح میں بارش کے ساتھ ہلکی ژالہ باری بھی ہوئی بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم زمینداروں کو فصل کی فکر لاحق گندم کی تیار فصل کٹائی اور برداشت کے مراحل میں ہے یادر ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز ہواؤں کے بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری گیا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button