17 April 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan 11 More Afghans Arrested, Total Reaches 23; 158 Depart Voluntarily for Afghanistan

کلر سیداں: مزید 11 افغان باشندے گرفتار، تعداد 23 ہو گئی؛ 158 افراد رضاکارانہ طور پر افغانستان روانہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 17, اپریل، 2025) —کلر سیداں پولیس نے مزید 11 افغانیوں کو گرفتار کر کے ہولڈنگ سنٹر حاجی کیمپ منتقل کر دیا ہے جس کے بعد کلرسیداں سے گرفتار ہونے والے افغانیوں کی تعداد 23 ہو گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والے افغانیوں میں 6 خواتین کے علاوہ مرسلین خان، ریاض خان،ارسلان،محمد آیان،آمین خان اور شیر محمد بھی شامل ہیں۔جبکہ 158 افغانی رضاکارانہ طور پر افغانستان روانہ ہو گئے۔ منگل کے روز چوآ خالصہ سے 104 افغانیوں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ بدھ کی شام چوآ خالصہ سے رضاکارانہ طور پر پانچ فیملیوں پر مشتمل 54 افرادپرائیویٹ گاڑیوں میں کلر سیداں سے افغانستان روانہ ہو گئے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com – Ikram-ul-Haq Qureshi – April 17, 2025) — Kallar Syedan Police have arrested 11 more Afghan nationals, transferring them to the Holding Center at Haji Camp. With these new arrests, the total number of Afghans detained in Kallar Syedan has risen to 23.

According to police sources, the detainees include six women, as well as individuals identified as Mursaleen Khan, Riaz Khan, Arsalan, Muhammad Ayaan, Ameen Khan, and Sher Muhammad.

Meanwhile, 158 Afghan nationals have voluntarily returned to Afghanistan. On Tuesday, 104 Afghans, including women and children, left from Choha Khalsa, while on Wednesday evening, five families comprising 54 individuals also departed for Afghanistan via private vehicles from Kallar Syedan.

کلر سیداں: گاڑی چوری کی کوشش ناکام، تین ملزمان گرفتار

Car Theft Attempt Foiled in Kallar Syedan, Three Suspects Arrested

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 17, اپریل، 2025) — کلرسیداں پولیس نے گاڑی چوری کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ راشد حسین سکنہ چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کروایا کہ میں ایک عدد ٹیوٹا ہائی ایس کا مالک ہوں اور گزشتہ روز میں اپنی گاڑی پٹرول پمپ پر کھڑی کر کے گھر چلا گیا۔ دن 10 بجے کے قریب میرا بھائی تیمور شفٹ اٹھانے کی غرض سے کوسٹر لے کر جا رہا تھا کہ اس نے دیکھا کہ میری گاڑی کو کچھ نامعلوم افراد اپنی گاڑی کیساتھ باندھ کر لے جارہے ہیں جس پر میں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع کر دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مسروقہ گاڑی قبضے میں لے کر جمیل احمد سکنہ کلرسیداں،خادم حسین اور فہد عباس ساکنان مری کو گرفتار کر لیا۔

Measles Outbreak Reported in Takal Village, PPP Activist Urges Immediate Action

موضع ٹکال میں خسرہ کی وبا پھیل گئی، پیپلز پارٹی کارکن کا فوری اقدامات کا مطالبہ

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 17, اپریل، 2025) —پاکستان پیپلز پارٹی یوسی چوآخالصہ کے سرگرم کارکن مسعود مندری نے شکایت کی ہے کہ موضع ٹکال میں کئی ہفتوں سے خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے مختلف ابادیوں میں ںچے اس مرض کا شکار ہیں مگر ادارے اس صورتحال سے بے خبر ہیں اور مرض کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے محکمہ صحت سے خسرے کے خلاف فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے

PML-N Kallar City Vice President Abdul Waheed Janjua Laid to Rest in Phalina Village

مسلم لیگ ن کلر سٹی کے نائب صدر عبدالوحید جنجوعہ کو گاؤں پھلینہ میں سپرد خاک کر دیا گیا

کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی – 17, اپریل، 2025) —مسلم لیگ ن کلرسٹی کے نائب صدر عبدالوحید جنجوعہ کو گاؤں پھلینہ میں سپرد خاک کردیا گیا نماز جنازہ دربار عالیہ کلیام شریف کے سجادہ نشین سائیں محمد شعبان فرید نے پڑھائی جس میں سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی، مولانا احسان اللہ چکیالوی،محمد زبیر کیانی،قمر ایاز،راجہ ندیم احمد،حافظ سہیل اشرف ملک، چوہدری فیصل حفیظ، چوہدری ضیارب منہاس، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود، حاجی اخلاق حسین، چوہدری زین العابدین عباس، عابد زاہدی،جنید بھٹی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،محمد آصف منہاس،راجہ عاصم،ملک زبیر احمد،راجہ پرویز اختر منہاس، مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری کاشف محمود، نمبردار اسد عزیز،راجہ محمد فیاض،بیرسٹر صغیر احمد،چوہدری شارق محمود،نمبردار فرحت عباس،چوہدری کامران عزیز ایڈووکیٹ،شاہد جمیل عباسی، صوبیدار غلام ربانی،شیخ ندیم احمد، چوہدری رشید وینس، شعیب بھٹی،سردار صلاح الدین احمد،سردار محمد آصف،قاضی ظفرجاوید، حاجی محمد اسحاق، احسان الحق قریشی، عبدالصبور بھٹی،راجہ اعجاز مصطفی،مرزا ساجد حسین،ماسٹر عبدالمجید،چوہدری جواد مجید، سید مداح حسین شاہ،قاضی عبدالمجید، چوہدری شاہد گجر،تنویر اختر شیرازی،چوہدری تصور حسین،حاجی ریاست حسین،منظور کیانی، انسپکٹر قمر جاوید،حاجی ریاست حسین یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،چوہدری اسدالرحمان ایڈووکیٹ،شاہد صراف،چوہدری طارق تاج،زین اخلاق و دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button