کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –16 , اپریل، 2025) —مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے نائب عبدالوحید جنجوعہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے ان کے بھائی اشتیاق جنجوعہ کو بھی شدید چوٹیں آئیں۔حادثہ کلرسیداں شہر میں چوآروڈ پر اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے بھائی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر چوآ کی طرف جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی گاڑی نے انہیں پوری شدت سے ٹکر ماری جس سے موٹرسائیکل پر سوار دونوں بھائی شدید زخمی ہوئے انہیں راولپنڈی منتقل کیا جا رھا تھا کہ عبدالوحید جنجو عہ زخموں کی تاب نہ لا سکے اور دم توڑ گئے جب کہ ان کے بھائی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مرحوم عبدالوحید جنجوعہ کی نمازجنازہ بروز بدھ دن ساڑھے دس بجے میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے گاؤں پھلینہ میں ادا کی جائے گی مرحوم مسلم لیگ ن کے سرگرم رہنما تھے اور مسلم لیگ کی تمام تقرہبات میں نمایاں رہتے تھے یہ زمانہ طالب علمی میں گورنمنٹ کالج کلرسیداں میں انجمن طلبہ اسلام کلرسیداں کے صدر بھی رہے ان کی اچانک حادثاتی موت نے ہزاروں لیگی کارکنوں کو سوگوار کر دیا ہر آنکھ اشکبار تھی اور لوگ کثیر تعداد میں ان کی رھائشگاہ پھلینہ پہنچ گئے۔
Kallar Syedan, April 16, 2025 (Pothwar.com – Ikram ul Haq Qureshi) – Abdul Waheed Janjua, the City Vice President of Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N) in Kallar Syedan, tragically lost his life in a traffic accident on Choa Road in Kallar Syedan. His brother, Ishtiaq Janjua, also sustained serious injuries in the incident.
According to eyewitnesses, the accident occurred when the two brothers were traveling on a motorcycle towards Choa. A vehicle coming from the opposite direction struck them with great force, leaving both severely injured. They were being transported to Rawalpindi for medical treatment, but unfortunately, Abdul Waheed Janjua succumbed to his injuries en route. His brother remains hospitalized.
The funeral prayers for the deceased will be held on Wednesday at 10:30 AM in his native village Phalina, under the jurisdiction of the Kallar Syedan Municipal Committee.
Abdul Waheed Janjua was a prominent and active member of the PML-N, known for his enthusiastic participation in party events. During his student days, he served as the president of Anjuman Talaba-e-Islam at Government College Kallar Syedan. His sudden death has left thousands of party workers in mourning, with emotional scenes witnessed as scores of people gathered at his residence in Phalina to pay their respects.
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی کا جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں کا دورہ، بہتری کیلئے اقدامات کی یقین دہانی
District and Sessions Judge Rawalpindi Visits Kallar Syedan Judicial Complex, Assures Improvements
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –16 , اپریل، 2025) — ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی محمد اکرم نے جوڈیشل کمپلیکس کلر سیداں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کلر سیداں احمد ارشد محمودجسرا،سول ججز محترمہ سدرۃ النسائ اور محترمہ مہر النسائ سے ملاقاتیں کیں۔ صدر بار ایسوسی ایشن سید وقار حیدر ایڈووکیٹ، سیکرٹری راجہ سمیر حسن ایڈووکیٹ سمیت دیگر معزز وکلائ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کلر بار کیصدر سید وقاص حیدر اور سیکرٹری راجہ سمیر حسن نے وکلا اور سائلین کو درپیش مسائل سے اگاہ کرتے ہوئے ایک عدد ایڈیشنل سول جج کی تعیناتی سمیت نئی بلڈنگ کی تعمیر اور ججز صاحبان کی رہائشی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا وکلا نے جوڈیشل کمپلیکس کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے، سی او سی آفس کی منظوری کمپلیکس کی تزئین و آرائش،لیڈیز بار اوربار روم کے مسائل سے بھی اگاہ کیا تا کہ بنچ اور بار کے معاملات کو احسن طریقے سے چلایا جا سکے جس پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بار کے نمائندگان اور ججز صاحبان کو کلر سیداں میں جوڈیشل کمپلیکس کی بہتری کیلئے تمام ممکنہ اقدامات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔
Wedding Celebration of Nauman Ali, Son of Businessman Nasir Ali, Held in Dhok Mak, Kallar Syedan
ڈھوک مک کلر سیداں کے تاجر ناصر علی کے صاحبزادے نعمان علی کی دعوتِ ولیمہ، معزز شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –16 , اپریل، 2025) — ڈھوک مک کلرسیداں کے کاروباری ناصر علی کے صاحبزادے نعمان علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،صدر تحصیل کلرسیداں محمد اعجاز بٹ،نوید اختر مغل،بیرسٹر احمد صغیر،چوہدری ابرار حسین، عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی، حاجی محمد اسحاق،حاجی شوکت علی،حاجی ریاست حسین، چوہدری توقیر اسلم،یونس بھٹی، شیخ حسن سرائیکی،قمر ایاز،راجہ اظہر محمود،محسن نوید سیٹھی، محمد جمیل بھٹی،حاجی طارق تاج،حافظ سہیل اشرف ملک اور دیگر نے شرکت کی۔
Sajada Nasheen of Chakarali Sharif Expresses Grief Over the Passing of Renowned Spiritual Leader Pir Syed Ijaz Ali Shah Gilani
سجادہ نشین دربار عالیہ چکڑالی شریف کا پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
کلر سیداں (پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی –16 , اپریل، 2025) —دربار عالیہ چکڑالی شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ بدر منیر نے ملک کے معروف روحانی پیشوا اور سجادہ نشین دربارعالیہ حجرہ شاہ مقیم پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیر سید اعجاز علی شاہ گیلانی کا شمار دور حاضر کے ولیوں میں ہوتا ہے ان کی ساری زندگی تبلیغ اسلام میں بسر ہوئی ان کی وفات سے ملک جہاں ایک بڑے مذہبی پیشوا سے محروم ہو گیا بلکہ امہ بھی ایک روحانی شخصیت سے محروم ہو گیا انہوں نے حجرہ شاہ مقیم جا کر سجادہ نشین پیر سید اسد علی شاہ گیلانی سرکار سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی