27 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Overseas Pakistani national involved in accident on their way to Choa Khalsa from Islamabad airport

اوورسیز پاکستانی اسلام آباد ایئرپورٹ سے چوا خالصہ جاتے ہوئے حادثے کا شکار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔27,مارچ، 2025ء) – کیری ڈبہ اور ویگن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جبکہ ویگن کا ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا۔محمد عمران سکنہ موہڑہ نگڑیال,چوہا خالصہ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے ایک عدد کیری ڈبہ رکھا ہوا ہے جو بکنگ پر چلاتا ہوں۔گزشتہ روز صبح میں ظفر اقبال اورنسیم اخترکے ہمراہ مسماۃ رضوانہ غضنفر،نعمانہ غضنفر اورمحمد حسین جو کہ بیرون ملک سے آئے تھے کو اسلام آباد آئر پورٹ سے لے کر واپس گھر آ رہا تھا کہ صبح 4 بجے کے قریب جب ہم منگال بائی پاس کلر سیداں پہنچے تو اچانک سے ایک گاڑی نمبری اے ٹی کے بی 1836ویگن جس کو نامعلوم ڈرائیور چلا رہا تھا نے انتہائی تیز رفتاری،غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی گاڑی کو لنک روڈ سے مین روڈ پر لے آیا اور ہماری گاڑی کیساتھ ٹکر مار دی جس سے میں اور میری گاڑی میں بیٹھے دیگر سوار زخمی ہو گئے اور کیری ڈبہ کا فرنٹ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اور ڈرائیور گاڑی سے اتر کر فرار ہو گیا۔زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچادیا گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 27, 2025) – A traffic accident involving a Carry Dabba and a passenger van left five people injured, including two women, while the van driver fled the scene.

According to Muhammad Imran, a resident of Mohra Nagryal, Choa Khalsa, he operates a Carry Dabba for bookings. On the morning of the incident, he was returning from Islamabad Airport with passengers Zaffar Iqbal, Naseem Akhtar, Rizwana Ghazanfar, Naumana Ghazanfar, and Muhammad Hussain, who had recently arrived from abroad.

At approximately 4:00 AM, as they reached Mangal Bypass, Kallar Syedan, a speeding van (ATK-B 1836) coming from a link road recklessly entered the main road and collided with their vehicle. The impact caused severe damage to the Carry Dabba, and all passengers sustained injuries.

The unidentified van driver abandoned the vehicle and fled the scene. The injured were transported to THQ Hospital, Kallar Syedan, by Rescue 1122. Police have registered a case, and an investigation is underway.

پٹواریوں کا احتجاج جاری، صدر انجمن پٹواریان راولپنڈی کا کمشنر سے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کے خلاف اقدامات کا مطالبہ

Patwaris’ Protest Continues, Rawalpindi Patwari Association President Urges Commissioner to Take Action Against AC Revenue

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔27,مارچ، 2025ء) –انجمن پٹواریان ضلع راولپنڈی کے صدر محمد شبیر بھٹی نے کہا ہے کہ ہمارے ارادے پختہ حوصلے بلند ہیں ہم کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لائیں گے کمشنر راولپنڈی اپنے ماتحت اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا قبلہ درست کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹواریوں کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پٹواری ملازم ضرور ہیں مگر یہ کسی کے ذاتی نہیں حکومت پنجاب کے ملازم ہیں ہم اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہیں اور اپنے فرائض کی انجام دہی میں کسی غفلت اور لاپرواہی کے مرتکب نہیں ہیں ہمارا کام لوگوں کو ریلیف دینا ہے انہوں نے کہا کہ پٹواریوں کی ہڑتال ضلع راولپنڈی میں جاری ہے اس میں بتدریج ڈویژن اور صوبہ بھر تک اضافہ ہو سکتا ہے لہذہ ذمہ داران ہوش کے ناخن لیں انا و تکبر کو ترک کرکے اپنے ماتحت اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا قبلہ درست کریں بصورت دیگر پرامن احتجاج ہمارا ائینی حق ہے

Haq Khateeb Ali Badshah Hosts Iftar Dinner in Honor of Kallar Syedan Press Club Officials

آستانہ عالیہ کلرسیداں کے سربراہ حق خطیب علی بادشاہ نے پریس کلب کلرسیداں کے عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔27,مارچ، 2025ء) –آستانہ عالیہ کلرسیداں کے سربراہ حق خطیب علی بادشاہ نے کہا ہے کہ انہیں جان مال شہرت سے ذیادہ ختم نبوت کی حرمت عزیز ہے جس کے لیئے میں اپنی اپنے بچوں اور کنبے کی قربانی تو دے سکتا ہے مشن سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا میری زندگی کا مقصد تاجدار ختم نبوت کے پرچم کو تاحیات سربلند رکھنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب کلرسیداں کے عہدیداروں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا مجھے ذاتی شہرت نہیں چاہیئے میں نے خود کو مخلوق خدا کے لیئے آسانیاں پیدا کرنے کے لیئے وقف کررکھا ہے میں نے کبھی خود کو پیر نہیں کہا نہ ہی شفا کا دعوی کیا شفا من جانب اللہ ہے انہوں نے کہا کہ مجھے ختم نبوت کا مشن ترک کرنے کی ترغیبات دی گئیں دوسو کروڑ روپے کی پیشکش کی گئ بات نہ بنی تو پھر دھمکیاں دی گئیں مگر اللہ نے مجھے ثابت قدم رکھا انہوں نے کہا کہ میں نے کینیڈا کی ڈیڑھ سو سالہ میں تاریخی کی سب سے بڑی تاجدار ختم نبوت منعقد کرکے نئی تاریخ رقم کی ہے ہم نے دعوے نہیں کیئے بلکہ اللہ کی خوشنودگی کے حصول کے لیئے ہر ممکن کوشش کی یے میں اپنے اس مشن سے کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا میری نسل بھی تاجدار ختم نبوت کے لیئے جدوجہد جاری رکھے گی انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی انکھ اور کان ہیں آئینہ دکھانا ان کی ذمہ داری ہے مگر انہیں ذاتیات پر مبنی خبر نگاری سے گریز کرنا چاہیئے ہم سب کو مسلمانوں کے اتحاد اور بھائی چارے کے لیئے کام کرنا چاہیئے ایک دوسرے کے دکھ درد کو سمجھ کر ان کی تکالیف کا ازالہ کرنا چاہیئے اس موقع پر صادق اباد رحیم یار خان کے ایک شخص نے کہا کہ وہ فالج کے مرض میں مبتلا تھے میں یہاں سے شفایاب ہوا ہوں کسی نے مجھ سے کوئی رقم نہیں لی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button