24 March 2024DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kallar Syedan; Encroachment Removal Turns Violent in Dhuangalli; Construction Worker Severely Injured

کلر سیداں؛ دھانگلی میں تجاوزات ہٹانے پر تشدد، تعمیراتی کمپنی کا اہلکار شدید زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔24,مارچ، 2025ء) — پنجاب ہائی وے کی سڑک سے تجاوزات ہٹانے پر حملہ کرکے تعمیراتی کمپنی کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا عدنان گلزار سکنہ شکرگڑھ نے مقدمہ درج کروایا کہ میں اس وقت بطور سائٹ انچارج کلردھانگلی روڈ فیز ٹو پر ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہوں اور جہاں تجاوزات قائم ہیں ان کو ختم کروا کر گورنمنٹ کے حکم کے مطابق روڈ کی چوڑائی 66 فٹ ہے اسے تجاوزات سے خالی کروا رھا تھا جب میں دہانگلی پہنچا تو وہاں رمضان نامی آدمی نے روڈ پر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں جو ختم کروانے لگا تو ملزم نے گالیاں دینی شروع کر دیں اور اس موقع پر محمد رحیم، بلال اور رمضان جو ڈنڈوں سے مسلح تھے نے مجھ پر محلہ کر دیا جس سے میرے سر اور جسم کے مختلف حصوں پر چوٹیں آہیں اس دوران ذاکر خان خٹک اور نوید جو کہ نیس پاک کے ملازم ہیں نے میری جان بخشی کروائی کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 24, 2025) – A construction company worker was severely injured after being attacked while removing encroachments from a Punjab Highway road.

According to the FIR registered by Adnan Gulzar, a resident of Shakargarh and the site in-charge of the Kallar-Dhuangalli Road Phase II project, he was carrying out official duties by clearing encroachments as per the government’s directive to maintain a 66-foot-wide road.

Upon reaching Dhuangalli, he encountered a man named Ramzan, who had established encroachments on the road. When Gulzar attempted to remove them, Ramzan allegedly started abusing him. Soon after, Ramzan, along with Muhammad Rahim and Bilal, who were armed with sticks, attacked him, inflicting injuries on his head and body.

During the assault, two NESPAK employees, Zakir Khan Khattak and Naveed, intervened and managed to save Gulzar’s life. Kallar Syedan police have registered a case and initiated an investigation into the incident.

کلر سیداں: چوآ خالصہ سے 18 سالہ لڑکی مبینہ اغوا، نقدی اور زیورات بھی غائب

Kallar Syedan: 18-Year-Old Girl Allegedly Abducted from Choa Khalsa, Cash and Jewelry Missing

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔24,مارچ، 2025ء) —چوآ خالصہ کے شہری نے مقدمہ درج کروایا کہ میں نے سحری کے لیئے گھر والوں کو اٹھایا تو تو معلوم ہوا کہ میری بیٹی عمر 18 سال گھر میں موجود نہ ہے مزید پڑتال کرنے پر پتہ چلا کہ گھر سے 80 ہزار روپے کی رقم ایک عدد فون فون سم اور سونے کی بالیاں اور انگوٹھی بھی ساتھ لے گئی ہے۔ مجھے شک ہے کہ کامران اصغر سکنہ بھڈانہ نے میری بیٹی کو اغواء کر لیا ہے کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے۔

Kallar Syedan: Election Record Sealed in Petition Against Newly Elected Bar Secretary, Hearing Set for March 26

کلر سیداں: نومنتخب جنرل سیکرٹری کے خلاف درخواست، الیکشن ریکارڈ سربمہر، سماعت 26 مارچ کو مقرر

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔24,مارچ، 2025ء) — کلر سیداں بار ایسوسی کے سابق امیدوار برائے جنرل سیکرٹری محمد ابراہیم بیگ ایڈووکیٹ نے نومنتخب جنرل سیکرٹری کیخلاف دائر کی گئی رٹ پٹیشن پر چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل فاروق ڈوگر کی ہدایت پر چیئرمین الیکشن بورڈ کلر سیداں بار ایسوسی ایشن ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ نے الیکشن ریکارڈ کو ایک سر بمہر لفافہ میں چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی کے پاس جمع کروادیا ہے اور کیس کی دوبارہ سماعت 26 مارچ کو مقرر کر دی ہے۔

Kallar Syedan: Tree Plantation Campaign Launched at Government Elementary School Jochha Mamdot

کلر سیداں: گورنمنٹ ایلمنٹری سکول جوچھہ ممدوٹ میں شجر کاری مہم کا آغاز

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔24,مارچ، 2025ء) —شجر کاری مہم کے سلسلے میں تحصیل سطع پر شجر کاری مہم کا آغاز گورنمنٹ ایلمنٹری سکول جوچھہ ممدوٹ سے کیا گیا اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر سکندر فیاض صاحب رہنمائی میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر داود اختر کیانی نے پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا کلین اینڈ گرین پنجاب کے حوالے سے سکول میں 50 پودوں کی مدد سے شجر کاری میں حصہ ڈالا گیا طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر پودے لگائے اور اس بات کا عزم کیا کہ وہ ان پودوں کی حفاظت بھی کریں گے کیونکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔

Kallar Syedan: PML-N Labor Wing Secretary Hosts Iftar Dinner in Honor of Press Club

کلر سیداں: مسلم لیگ ن لیبر ونگ کے جنرل سیکرٹری کا پریس کلب کے اعزاز میں افطار ڈنر

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔24,مارچ، 2025ء) —مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف محمود نے پریس کلب کلرسیداں کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا جس میں پریس کلب کے صدر شیخ قمراسلام،جنرل سیکرٹری پرویز اقبال وکی،اکرام الحق قریشی،دل نواز فیصل خان،چوہدری جاوید مجید،حافظ کامران حشر،ندیم الفت بلو،ساجد بٹ،فیصل خان،حسن بھٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

Kallar Syedan: Father of Businessman Qazi Rizwan Passes Away, Funeral Held in Miniandah


کلر سیداں: سرصوبہ شاہ کے کاروباری قاضی رضوان کے والد قاضی عبدالواحد انتقال کر گئے، نماز جنازہ منیاندہ میں ادا کی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔24,مارچ، 2025ء) —سرصوبہ شاہ کے کاروباری قاضی رضوان کے والد محترم قاضی عبدالواحد انتقال کر گئے نمازجنازہ منیاندہ میں ادا کی گئی جس میں ضلع کونسل کر سابق رکن راجہ ربنواز،حاجی محمد سعید،ماسٹر محمد ازاد،رمضان منہاس،مرزا محمود حسین،ماسٹر اللہ دتہ،طارق منہاس،چوہدری مختار حسین،قاضی زاہد نعیم،قاضی افضالحیات،احسان الحق قریشی،سفیر بھٹی،قاضی واصف،عامر بھٹی،عبدالرشید، اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button