کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔21,مارچ، 2025ء) –کلرسیداں میں صفائی پر مامور ملازمین یونین کونسل سے ہوں یا بلدیہ سے ہوں آر ڈبلیو ایم سی کے ملازمین ہوں یا وردی بردار ستھرا پنجاب کے ملازمین یہ اپنی تنخواہوں کے ساتھ ساتھ بھیک مانگنا اپنا حق سمجھتے ہیں یہ پہلے ہر ادوار میں ہر جمعرات کو ہر دوکان پر جا کر نقدی وصول کرتے تھے جو کبھی دس روہے تھی اب یہ تیس روپے ہو چکی ہے تنخواہ دار وردری پہنے ملازمین جب تیس روپے کے لیئے دوکان پر جاتے ہیں تو یہ کوئی اچھا تاثر نہیں چھوڑتے اج کل یہ ملازمین ستھرا پنجاب میں ملازمت کرتے ہیں مگر پھر بھی ہزاروں کی ہر جمعرات لگانے سے باز نہیں آتے گویا بھیک مانگنا ایسا ہی ہے کہ چھٹتی نہیں یہ کافر، منہ سے لگی ہوئی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 21, 2025) – In Kallar Syedan, sanitation workers, whether from the Union Council, Municipal Committee, RWMC, or Punjab’s “Suthra Punjab” initiative, have reportedly made begging a routine practice alongside their salaries.
Previously, these workers used to collect cash from shops every Thursday, an amount that has now increased from ten rupees to thirty. Despite wearing official uniforms and being salaried employees, they continue to demand money from shopkeepers, creating a negative impression.
Even though many of these workers are now employed under the “Suthra Punjab” project, they allegedly persist in this practice, collecting thousands every week. The situation reflects a deep-rooted issue where begging has become a habit difficult to break.
کلر سیداں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فیلڈ ہسپتال کی یونین کونسل گف آمد، 450 مریضوں کا معائنہ
Kallar Syedan: CM Maryam Nawaz’s Field Hospital Arrives in UC Guff, 450 Patients Examined
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔21,مارچ، 2025ء) –وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کی پسماندہ ترین علاقوں میں مفت علاج معالجہ کی فراہمی کے سلسلے میں فیلڈ ہسپتال کی گاڑی کلر سیداں کی یونین کونسل گف پہنچ گئی جہاں میڈیکل افسران اور لیڈی ڈاکٹروں نے پیرا میڈیکل سٹاف کے ہمراہ ساڑھے چار سو کے قریب مریضوں کا چیک آپ کیا اور مختلف بیماریوں کے ٹیسٹ لے کر رپورٹس تیار کیں۔فیلڈ ہسپتال کی گاڑی آج چنام، گنگوٹھی، بکھڑال اور دیگر علاقوں میں بھی جائے گی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن کے فوکل پرسن راجہ نعمان ظہیر نے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا فیلڈ ہسپتال منصوبہ عوام کی دہلیز تک لے جانا احسن قدم ہے۔یاد رہے کہ فیلڈ ہسپتال لیبارٹری ،الٹراساؤنڈ، ایکسرے،فارمیسی،او پی ڈی اور حفاظتی ٹیکوں کی تمام ضروری سہولیات سے آراستہ ہے۔
Kallar Syedan: MPA Raja Sagheer Emphasizes Importance of Trees for Economy and Health During Plantation Drive
کلر سیداں: ایم پی اے راجہ صغیر احمد کا شجرکاری مہم کے دوران درختوں کی اہمیت پر زور
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔21,مارچ، 2025ء) –مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ درخت ملکی معیشت انسانی صحت اور بیماریوں سے نجات کا بڑا ذریعہ ہیں۔اس کرہ ارض پر رہنے کیلئے درخت نہایت ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس بھی موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی مثبت پالیسیوں پر پنجاب کی عوام اطمینان کا اظہار کر رہی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ سرکاری دفاتر ہی نہیں گھروں اور دیگر دستیاب اراضی پر بھی شجرکاری کرکے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیا جائے۔ہر شہری پر لازم ہے کہ وہ اپنے حصے کے درخت لگائے۔
News in brief..
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔21,مارچ، 2025ء) –وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔