20 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Citizens Demand Electric Buses from Punjab Government

کلر سیداں کے شہریوں کا پنجاب حکومت سے الیکٹرک بسوں کے اجرا کا مطالبہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔20,مارچ، 2025ء) —کلرسیداں و گردونواح کے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے پنجاب کے دیگر علاقوں کی طرح کلرسیداں کے لیئے بھی الیکٹرک بسیں چلانے کا پرزور مطالبہ کیا مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،جنرل سیکرٹری چوہدری زین العابدین عباس،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف محمود سابق ارکان بلدیہ کلرسیداں چوہدری ضیارب منہاس، شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق،ملک محمد زبیر،انجمن تاجران کے صدور حاجی طارق تاج،شیخ خورشید احمد،حاجی ریاست حسین،سابق وائس چیرمین یوسی کنوہا چوہدری شاہد گجر،سابق چیئرمین یوسی چوآخالصہ سید راحت علی شاہ،مسلم لیگ ن یوسی چواخالصہ کے صدر نمبردار چوہدری وقاص گجر،پاکستان فلمز سینسر بورڈ کے رکن محمد ظریف راجا،طاہر محمود بھٹی و دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے مختلف شہروں میں الیکٹرک بسوں کے اجرا کا احسن عمل شروع کیا ہے جس کے تحت اسلام اباد سے ٹیکسلا،واہ کینٹ،حسن ابدال اور فتح جنگ سے راولپنڈی الیکٹرک بسوں کا اجرا کیا گیا مگر کلرسیداں کو ایک بار پھر نظرانداز کر دیا گیا یہاں کے باسی برسوں سے شدید سفری مشکلات سے دوچار ہیں مقررہ کرایوں سے چار سے چھ گنا زائد وصولی کی جاتی ہے مگر سیکرٹری ار ٹی اے راولپنڈی کلرسیداں و راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے قوانین کا سرعام مذاق بنایا جا رھا ہے لہذہ کلرسیداں کے لوگوں کی سفری مشکلات کے خاتمہ کے لیئے پمز ہسپتال اسلام اباد اور صدر راولپنڈی سے چوآخالصہ براستہ کلرسیداں الیکٹرک بسوں کا اجرا کرکے لاکھوں افراد کی دعائیں لی جائیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 20, 2025) – The residents of Kallar Syedan and surrounding areas have urged Punjab Chief Minister Maryam Nawaz to introduce electric buses in their region, similar to other cities in the province.

Local leaders, including Haji Ikhlaq Hussain, Chaudhry Zain-ul-Abideen Abbas, Sheikh Hassan Saraiki, and others, have voiced their concerns about the lack of public transport facilities. They highlighted that electric bus services have already been launched in cities like Taxila, Wah Cantt, Hasan Abdal, and Fateh Jang, but Kallar Syedan has been overlooked once again.

Residents face severe travel difficulties, with transporters charging fares up to six times higher than the official rates. Despite this, the Rawalpindi district administration and transport authorities remain silent spectators.

Community leaders demand the launch of an electric bus service from PIMS Hospital Islamabad and Saddar Rawalpindi to Choa Khalsa via Kallar Syedan. They believe this step will provide significant relief to thousands of daily commuters.

گورنمنٹ ہائی سکول بیور میں میٹرک امتحانی عمل غیر تسلی بخش قرار

Matric Examination Process at Govt. High School Bior Found Unsatisfactory

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔20,مارچ، 2025ء) —تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے ذرائع کے مطابق میڑک کے سالانہ امتحانات کے مراکز کے دورے کے شام کے سیشن میں امتحانی سینٹر گورنمنٹ ہائی سکول بیور میں امتحانی عمل کو انتہائی ناقص اور غیر تسلی بخش پایا گیا امتحانی عملہ نظم و ضبط برقرار رکھنے میں ناکام تھا اور سارا عمل غیر پیشہ ورانہ طریقے سے انجام دیا جا رہا تھا رول نمبر 959198 سے فزکس کی کتاب کے 50 صفحات برآمد ہوئے، رول نمبر 951596 سے ایک بلوٹوتھ ڈیوائس ضبط کر لی گئی،کمرہ نمبر 2 میں امیدواروں کو سیٹنگ پلان کے مطابق بٹھایا ہی نہ گیا،نظم و ضبط کا فقدان تھا کوئی مناسب امتحانی پروٹوکول کی پیروی نہیں کی جارہی تھی۔جی ایچ ایس بیور میں امتحان کا مجموعی انعقاد انتہائی غیر تسلی بخش پایا گیا۔

Free Eye & Medical Camp Organized by Minhaj Welfare Foundation

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام فری آئی و میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔20,مارچ، 2025ء) —منہاج ویلفیئر فاونڈیشن تحصیل کلرسیداں کے زیر اہتمام ایک روزہ فری آئی و میڈیکل کیمپ محلہ غوثیہ کلرسیداں میں اختتام پذیر ہو گیا جس میں الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی زیر نگرانی 523 مریضوں کا معائنہ کیاگیا 246 مریضوں کو مفت عینکیں 84 کو سپیشل عینکیں 287 کو ادویات اور 75 مریضوں کو الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال راولپنڈی ریفر کردیا گیا میڈیکل او پی ڈی میں 103 مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور 66 کو جنرل میڈیسن دی گئیں اس موقع پر صدرتحریک منہاج القران تحصیل کلرسیداں حافظ آصف محمود،اکرام قادری،مفتی اکبر اویسی،ملک مناظر، ناصر مجید،عابد حسین زیدی، ماسٹر عبدالغفار اور دیگر نے شرکت کی۔

Mother of DDHO Dr. Farhat Ibrahim Passes Away, Funeral Held in Kahuta

ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر فرحت ابراہیم کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ کہوٹہ میں ادا

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔20,مارچ، 2025ء) —ڈی ڈی ایچ او کلرسیداں ڈاکٹر فرحت ابراھیم کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ کہوٹہ میں ادا کی گئی جس میں مختلف سرکاری محکموں کے افسران سیاسی سماجی کارکنوں تاجروں اور معززین علاقہ نے شرکت کی

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔20,مارچ، 2025ء) —چوآخالصہ کے کرنل خورشید اکبر اور سابق نائب ناظم چوآخالصہ راجہ داود اکبر سے ان کے بھائی راجہ ظہیر اکبر کی وفات پر تعزیت کرنے کا سلسلہ جاری یے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ اسامہ سرور،راجہ ندیم احمد، چوہدری شفقت محمود،قاضی زاہد نعیم،شیخ ظفر جاوید،احسان الحق قریشی،راجہ طلال خلیل،حاجی اخلاق حسین، شیخ ندیم احمد، عابد زاہدی،شیخ حسن سرائیکی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے وفد نے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود، سلطان محمود کی قیادت میں کرنل خورشید اکبر اور راجہ داود اکبر سے ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے کیئے فاتحہ خوانی کی وفد میں حاجی ظفر،سابق چیئرمین یوسی چوآ خالصہ سید راحت علی شاہ، سابق رکن ضلع کونسل راجہ ربنواز، راجہ عمیر ایڈووکیٹ،راجہ سمیر ایڈووکیٹ و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button