19 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Clean Punjab Program Fails to Reach Rajam, Says PML-N Leader

کلر سیداں: ستھرا پنجاب پروگرام رجام تک نہ پہنچ سکا، مسلم لیگی رہنما کا شکوہ

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔19,مارچ، 2025ء) –ستھرا پنجاب کے ثمرات ابھی تک یوسی چوآخالصہ کی بڑی آبادی رجام تک نہ پہنچ چکے مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ ذوالفقار ساجد نے کہا کہ صوبہ بھر میں ستھرا پنجاب کی بڑی شہرت سن رہے ہیں مگر اس کے ثمرات آج تک رجام نہیں پہنچ سکے جہاں گلیاں اور راستے گندگی سے اٹی ہیں کوئی انہیں تلف کرنے کبھی نہیں آیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 19, 2025) – Despite the widespread acclaim of the “Clean Punjab” initiative across the province, its benefits have yet to reach the large population of Union Council Choa Khalsa’s Rajam area.

Pakistan Muslim League-N (PML-N) leader Raja Zulfiqar Sajid has expressed disappointment, stating that while the program is being praised throughout Punjab, Rajam remains neglected. He highlighted the dire state of streets and pathways, which remain filled with garbage due to the absence of proper waste disposal efforts.

Sajid has urged the Deputy Commissioner of Rawalpindi to take immediate action to address the issue and ensure that the people of Rajam also benefit from the Clean Punjab initiative.

کلر سیداں: کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے، راجہ محمد صدیق

Kallar Syedan: Kashmir is Pakistan’s Lifeline; Without Its Freedom, Pakistan is Incomplete – Raja Muhammad Saddique

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔19,مارچ، 2025ء) –آزاد جموں و کشمیر کیوزیر برائے صنعت و تجارت راجہ محمد صدیق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔پاکستان اور کشمیر جغرافیائی اور خونی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں کوئی انہیں ایک دوسرے سے جدا نہیں کرسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں سابق کونسلر محمد عرفان بھٹی کے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ گزشتہ 75سالوں سے زیر التواء ہے جس کے لیے مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر کے لوگوں نے طویل جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور قربانیوں کی لازوال داستان رقم کر رہے ہیں جس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی، انہوں نے کہا کہ بھارت کے زیر قبضہ ریاست جموں وکشمیر میں کشمیریوں کے خلاف بھارت نے ظلم وجبر کے وہ تمام ہتھیار اور حربے استعمال کیے جوکشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد نہ کرسکے۔کشمیر کے مقدمہ کو دنیا کے سامنے بہتری سے پیش کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کی جو بھی جمہوری حکومت آئی انہوں نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا اور ان کے اس مقدمہ سے کبھی پیچھے نہیں ہٹی۔کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد تکمیل پاکستان کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحصیل کلر سیداں اور گوجرخان میں جموں چھ کے بسنے والے باشعور مہاجرین نے ہمیشہ میرے حق میں فیصلہ دیا اور کامیابی دلائی اور میں نے بھی کبھی ان کو مایوس نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسل چنگا بنگیال کے علاقے دریالہ سیگن میں 14 سے زائد گلیات کی تعمیر کیلئے 30 لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کی ہے اور علاقوں کی تعمیر و ترقی میں مزید گرانٹس جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر سابق کونسلر محمد عرفان بھٹی نے گلیات کی تعمیر کیلئے گرانٹ جاری کرنے پر راجہ محمد صدیق کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan: Fraud Case Filed Against Hanif for Bouncing Rs. 400,000 Cheque

کلر سیداں: چار لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہونے پر حنیف کے خلاف مقدمہ درج

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔19,مارچ، 2025ء) – محمد احسان سکنہ بمعہ گنگال نے مقدمہ درج کروایا کہ مسمی حنیف سکنہ غزن آباد نے گاڑی کے لین دین کے سلسلے میں رقم کے عوض روبرو گواہان ایک عدد چیک مالیتی چار لاکھ روپے بنک میں جمع کروایا جو اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے چیک ڈس آنر ہو گیا۔ حماد حنیف نے بوگس چیک دے کر فراڈ کر کے زیادتی کا مرتکب ہوا۔

Kallar Syedan: Haji Muhammad Ishaq Returns from Umrah, PML-N Leaders Extend Congratulations

لر سیداں: حاجی محمد اسحاق عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس پہنچ گئے، مسلم لیگی رہنماؤں کی مبارکباد

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔19,مارچ، 2025ء) –بلدیہ کلرسیداں کے رکن حاجی محمد اسحاق عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے مسلم لیگ ن کلرسیداں کے صدر حاجی اخلاق حسین،سینئر نائب صدر صوبیدار غلام ربانی،ارکان بلدیہ عابد زاہدی،جنید بھٹی،ملک محمد زبیر،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلرسٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،مسلم لیگ ن لیبر ونگ کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری چوہدری کاشف محمود نے ان کی رھائشگاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button