Kahuta: Continuous Congratulations for Muhammad Saleem Khattak on Promotion to SP
ڈی ایس پی محمد سلیم خٹک کو ایس پی بننے پر مبارکباد
Kabir Ahmed Janjua12 hours ago
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2025) ڈی ایس پی محمد سلیم خٹک کو ایس پی بننے پر مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری،سابق کونسلر جنوبی شکریال راولپنڈی حاجی عبدالروف، سینئر صحافی ملک عامر محمود، محمد گلفراز، الحاج محمد سعید قریشی،اور دیگر نے ایڈیشنل کمشنر انکم ٹیکس اسلام آباد فہیم خٹک کے بڑے بھائی محمد سلیم خٹک کو ایس پی بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد سلیم خٹک انتہائی دیانتدار اور فرض شناس پولیس افسر ہیں وہ بطور ڈی ایس پی جس علاقے میں بھی رہے وہاں پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں جاری رکھی اہل علاقہ نے بھی محمد سلیم خٹک کی ترقی پر خوشی کا اظہار کیاہے۔
Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – March 15, 2025) – The congratulatory messages continue for DSP Muhammad Saleem Khattak on his promotion to SP. Former councilor of South Shakrial, Rawalpindi, Haji Abdul Rauf, senior journalist Malik Amir Mehmood, Muhammad Gulfraz, Alhaj Muhammad Saeed Qureshi, and others extended their best wishes to him.
Muhammad Saleem Khattak, the elder brother of Additional Commissioner of Income Tax Islamabad, Faheem Khattak, has been recognized as an honest and dedicated police officer. Throughout his tenure as DSP, he took firm action against criminals in every region he served.
The local community has also expressed joy over his well-deserved promotion, acknowledging his efforts in maintaining law and order.
پی ٹی آئی رہنما کرنل (ر) شبیر اعوان کی شہید حوالدار ثاقب لطیف کی نماز جنازہ میں شرکت، دہشت گردی کی مذمت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2025) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابق MPA کرنل محمد شبیر اعوان نے جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کلرسیداں کی وارڈ ڈریال کے رہائشی حوالدار ثاقب لطیف (شہید) کی نمازے جنازہ میں شرکت، قبر پر چادر چڑھائی اور دعا مانگی،میڈیا کے لیے جاری اپنے بیان میں کہا کہ ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں ہماری افواج پاکستان کی ہمت اور حوصلے کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشت گردوں کی ناکامی کا ثبوت ہے اور پوری قوم اپنی بہادر مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے تا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب، قوم یا نظریہ نہیں ہوتا، وہ صرف اور صرف ملک میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن پاکستانی قوم نے ہمیشہ قربانیاں دے کر ان کے عزائم کو خاک میں ملایا ہیپاکستان کی مسلح افواج، پولیس اور دیگر سیکورٹی ادارے دن رات محنت کر رہے ہیں اور اپنے خون سے ملک کے امن کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔
Raja Mudassir Razaq Janjua Urges Charity and Kindness During Ramadan
راجہ مدثر رزاق جنجوعہ کا رمضان المبارک میں غریبوں کی مدد اور خوشیاں بانٹنے پر زور
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2025) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ مدثر رزاق جنجوعہ چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاعبادت کا مقصد خدا کی خوشنودی ہے اور خدا کے نزدیک پسندیدہ ترین عمل مخلوق خدا کی مدد ہے، رمضان المبارک کے سحر و افطار میں غریب افراداور پریشان خاندانوں کیلئے حسب استطاعت خوشیاں بانٹیں۔ ان خیالات کا اظہار راجہ مدثر رزاق جنجوعہ چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر راجہ عبدالرزاق(مرحوم) ویلفیئر فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کی یہ رحمتوں بھری گھڑیاں اللہ رب اللعالمین کا بہت بڑا احسان ہیں۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا سیزن ہے ماہ مقدس میں ماہ اپنے گناہوں کی معافی مانگ کر اللہ کو راضی کرنے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حقوق العباد کا تقاضا ہے کہ اپنے پڑوسیوں، غریبوں یتیموں، مسکینوں کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کی ہر طرحسے مدد کی جائے جبکہ دکانداروں کو بھی چاہیے کہ وہ نا جائز منافع خوری سے باز رہیں اور اشیائے خوردو نوش کی قیمتیں مناسب حد تک رکھیں۔