11 March 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Illegal Afghan Residents in Kallar Syedan Given Deportation Deadline of March 31

کلر سیداں میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کو ملک بدری کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔11,مارچ، 2025ء)—کلر سیداں میں مقیم غیر قانونی افغانیوں کو ملک بدری کیلئے 31 مارچ کی ڈیڈ لائن دے دی گئی۔ اسسٹنٹ سب انسپکٹر اظہر حسین نے بتایا کہ کلر سیداں میں مقیم 12 غیر ملکی افغانیوں کو راولپنڈی میں قائم افغان پناہ گزینوں کے کیمپ میں منتقل کیا گیا تھا جہاں سے مقامی افراد کی مداخلت پر انہیں اس شرط پر واپس بھیج دیا گیا کہ وہ 31 مارچ تک افغانستان روانگی کیلئے اپنے اپنے بیان حلفی تھانہ کلر سیداں میں جمع کروائیں گے، مقررہ تاریخ کے بعد مقیم غیر قانونی ہر ملکیوں اور افغان شہریوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ایسے افراد کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 11, 2025) – Authorities in Kallar Syedan have issued a March 31 deadline for the deportation of illegal Afghan residents.

Assistant Sub-Inspector Azhar Hussain stated that 12 Afghan nationals residing illegally in Kallar Syedan were initially transferred to a refugee camp in Rawalpindi. However, due to local intervention, they were temporarily allowed to return under the condition that they submit affidavits at Kallar Syedan Police Station, committing to leaving for Afghanistan by the given deadline.

Authorities have warned that after March 31, strict action will be taken against illegal foreign residents, including Afghan citizens, and they will be arrested and deported.

رمضان نگہبان پیکج: کلر سیداں میں مستحقین کو رقم کے حصول میں مشکلات، بنک اکاؤنٹ کی شرط عائد

Ramzan Nighaban Package: Beneficiaries in Kallar Syedan Struggle to Receive Payments as Banks Demand Accounts

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔11,مارچ، 2025ء)— وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت رقم کے حصول میں مستحقین خوار ہونے لگے کوئی بنک انہیں رقم کی ادائیگی کے لیئے تیار نہیں سبھی بنک اپنے ہاں اکاونٹ کھلوانے کی شرط پر ادائیگی کی پیشکش کر رہے ہیں۔ جبکہ ہزاروں مستحقین کے لیئے انتظامیہ نیکلرسیداں میں صرف ایک موبائل شاپ پر پوائنٹ قائم کیا ہے،جس کے انچارج انیس الرحمان قریشی نے بتایا کہ وہ روزانہ بمشکل سو سے ڈیڑیھ سو خواتین و حضرات کو ہی ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ دوکان کے باہر پانچ سو سے زائد خواتین و حضرات رقم کے حصول کے لیئے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں جس سے امن و امان کا مسئلہ بھی درپیش ہو سکتا ہے۔گوجر خان انتظامیہ نے دس سے زائد کولیکشن پوائنٹس قائم کر رکھے ہیں جہاں سے مستحقین اپنی بائیو میٹرک کے عمل سے گزرنے کے بعد رقوم حاصل کر کے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں مگر کلر سیداں میں صرف ایک پوائنٹ قائم ہے جس سے ہزاروں مستحقین کو ادائیگی ممکن ہی نہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے بنکوں کو ادائیگی کا پابند کرنے یا پھر مزید کولیکشن پوائنٹس کھوکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Retired ANF Inspector Raja Asif Mehmood Passes Away, Funeral Today in Skot

اینٹی نارکاٹکس فورس کے ریٹائرڈ انسپکٹر راجہ آصف محمود انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج 11 بجے ادا کی جائے گی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔11,مارچ، 2025ء)—اینٹی نارکاٹکس فورس کے ریٹائرڈ انسپکٹر راجہ آصف محمود انتقال کر گئے نماز جنازہ اج بروز منگل دن گیارہ بجے بنگلہ راجگان نذد سکوٹ میں ادا کی جائے گی۔

Former UC Smot Chairman Chaudhry Muhammad Yaqoob Passes Away in the UK, Funeral Held in Slough

سابق چیئرمین یوسی سموٹ چوہدری محمد یعقوب برطانیہ میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ سلاو اسلامک سنٹر میں ادا کی گئی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔11,مارچ، 2025ء)—ڈہوک بابا فیض بخش سموٹ کے چوہدری مسعود احمد کے والد محترم سابق چیئرمین یوسی سموٹ چوہدری محمد یعقوب برطانیہ میں انتقال کر گئے نمازجنازہ لندن کے مضافاتی قصبے سلاؤ کے اسلامک سنٹر میں ادا کردی گئی۔

تعزیت

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔11,مارچ، 2025ء)—جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے سابق رکن ضلع کونسل راجہ ربنواز خان کی رھائشگاہ منیاندہ جا کر ان کے فرزند شہباز راجہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کی انہوں نے موہڑہ لنگڑیال جا کر بابو نور الہی نوری سے بھی ان کی بھابھی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button