کہوٹہ ( پوٹھوار ڈاٹ کام، 10 مارچ 2025) – آزاد پتن کے قریب ٹریفک حادثہ، سوزوکی پک اپ گہرائی میں موجود مکان پر جا گری، ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی آزاد پتن کے قریب ایک سنگین ٹریفک حادثہ پیش آیا جب ایک سوزوکی پک اپ بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے گہرائی میں جا گری اور ایک رہائشی مکان سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق گاڑی تیز رفتاری سے جا رہی تھی کہ اچانک ایک تیز موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور قابو کھو بیٹھا۔ نتیجتاً، پک اپ سڑک سے نیچے جا گری اور ایک مکان سے ٹکرا گئی، جس سے مکان کو شدید نقصان پہنچا جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور مقامی افراد موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔
یہ حادثہ پہاڑی اور خطرناک سڑکوں پر احتیاط سے گاڑی چلانے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔
Kahuta (Pothwar.com,, March 10, 2025) – A serious traffic accident occurred near Azad Pattan when a Suzuki pickup lost control and plunged off the road, crashing into a house located in a deep slope. The accident resulted in severe injuries to the driver and three other individuals who were in the vehicle at the time.
According to eyewitnesses, the vehicle was traveling at a high speed when the driver seemingly lost control while navigating a sharp turn. As a result, the pickup veered off the road and plummeted into a residential house built below the roadside. The impact caused significant damage to the house and left the vehicle severely wrecked.
Rescue teams and local residents rushed to the scene to provide immediate assistance. The injured were extracted from the wreckage and transported to a nearby hospital for urgent medical attention. Their condition remains critical, and doctors are providing intensive care.
This accident serves as a stark reminder of the importance of cautious driving, especially on mountainous and winding roads.
رمضان پیکج کی تقسیم،کہوٹہ، نارہ اور بھورہ حیال سمیت دیگر علاقوں میں سامان کی تقسیم
Ramadan Package Distribution: Goods Distributed in Kahuta, Nara, Bhora Hayal, and Other Areas
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ2025) معروف سماجی شخصیت عبدا لمجید مغل کی طرف سے سینکڑوں افراد میں لاکھوں روپے کے رمضان پیکج کی تقسیم،کہوٹہ، نارہ اور بھورہ حیال سمیت دیگر علاقوں میں سامان کی تقسیم،بیوائیوں، یتیموں، غریبوں کی طرف سے جولیاں اٹھا کر عبدالمجید مغل کو دعاہیں،دکھی انسانیت کی خدمت سے انسان کو سکون ملتا ہے اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ادا کر تا ہوں کہ جس نے مجھے اپنے مخلوق کی خدمت کر نے کی توفیق دی، تفصیل کے مطابق دکھی انسانیت کے لیے درد دل رکھنے والی عظیم شخصیت عبد المجید مغل صدر مسلم لیگ ن ٹریڈ ونگ متحدہ عرب امارات وسرپرست اعلی انجمن مغل ویلفیئر سوسائٹی آل پاکستان کی طرف سے گذشتہ کی سالوں کی طرع اس سال بھی تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلوں میں لاکھوں روپے مالیت کا رمضان پیکج تقسیم کیا گیا،عبد المجید مغل کی طرف سے دیے گے رمضان پیکج میں آٹے سمیت ضروریات زندگی کی تمام اشیاء شامل تھیں اس موقع پر اپنے بیان میں عبدا لمجید مغل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت سے انسان کو سکون ملتا ہے،انسانیت کی خدمت کیلئے ان کے شانہ بشانہ اور دن رات کوشاں ہوں میں نے مجید ویلفیئر سوسائٹی قائم کی ہوئی ہے جو عرصہ دراز سے غریب اور نادار لوگوں کی مدد کرتی آرہی ہے ہم نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں ماہانہ لاکھوں روپے کی امداد کی جبکہ رمضان پیکج کے ذریعے بھی لاکھوں کا سامان غریب نادار لوگوں کو دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال قبل ہم نے ملک میں آنے والے سیلاب کے موقع پر سیلاب زدگان کی امداد کی ہم لوگ راشن کا ٹرک لے کر متاثرہ علاقوں میں گے تھے انہوں نے یہ تمام سامان اللہ پاک کی رضاء اور اپنے والدین مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے کر تا رہتا ہوں انشاء اللہ مخلوق خدا کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔