کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔09,مارچ، 2025ء)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد خواتین کی کلیدی حیثیت اور معاشرے میں خواتین کے کردار کو تسلیم کرنا ہے ہر عورت کو چیلنجوں کا سامنا کرنے کےلئے عزم اور سخت محنت کی ضرورت ہے۔ہر کامیاب معاشرے کے پیچھے ایک مضبوط عورت کا ہاتھ ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – March 9, 2025) – A vibrant event was organized at THQ Hospital Kallar Syedan to celebrate International Women’s Day. Speaking at the event, MS Dr. Abida Parveen highlighted the significance of the day, emphasizing the vital role of women in society.
She stated that the purpose of celebrating this day is to acknowledge the key position of women and their contributions. She encouraged women to face challenges with determination and hard work, adding that behind every successful society, there is a strong and resilient woman.
کلر سیداں: جعلی پیر نے دم درود کے بہانے خواتین سے لاکھوں روپے اور زیورات ہتھیا لیے، مقدمہ درج
Kallar Syedan: Fake Faith Healer Scams Women Out of Cash and Jewelry, Case Registered
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔09,مارچ، 2025ء)—پیر نے دم درود کے ذریعے علاج معالجے کا جھانسہ دے کر سادہ لوح خواتین سے سے لاکھوں روپے کی نقدی اور طلائی زیورات ہتھیا لیئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ مسماۃ طاہرہ بی بی نے مقدمہ درج کروایا کہ میرا خاوند مسعود احمد کچھ عرصے سے ذہنی طور پر بیمار ہے ،بہت علاج معالجہ کروایا مگر افاقہ نہ ہو سکا۔مجھے پتہ چلا کہ قیصر شاہ سکنہ بائیں دم درود کرتا ہے جس کی وجہ سے میں 6/7 سال قبل اپنی حقیقی بھانجی مسمات فاقیہ سلطانہ زوجہ زاہد محمود ،قیصر شاہ کے پاس گئیں تو قیصر شاہ نے کہا کہ ہم پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہے تم اپنے خاوند کا ہم سے بذریعہ تعویز علاج کرواؤ تمہارا خاوند صحت یاب ہو جائے گا۔البتہ ہم یہاں پر دربار تعمیر کر رہے ہیں کچھ رقم ہمارے پاس امانتا رکھنی ہوگی جو بعد میں واپس کر دیں گے،میں خاوند کی صحت کی وجہ سے بہت پریشان تھی جس کی وجہ سے میں نے مبلغ رقم دو لاکھ روپے قیصر شاہ کے پاس بطور امانتا رکھوا دی مگر اس کے باوجود میرے خاوند کی صحت دن بدن مزید بگڑنا شروع ہو گئی ۔میں نے قیصر شاہ سے دوبارہ رابطہ کیا جس پر اس نے بتایا کہ مزید پڑھائی کرنی ہے جو سونے کے زیورات پر ہو گی،لہذا آپ دونوں اپنے اپنے زیور لے آئیں جس پر میں اپنا زیور دو عدد کانٹے،ہار سیٹ،ایک عددانگوٹھی اور میری بھانجی کی چار عدد انگوٹھیاں،دو عدد بالیاں،دو عدد کانٹے اور ایک عدد ہار سیٹ لے کر قیصر شاہ کی رہائش گاہ واقع بائیں دھمالی پہنچ گئیں تو قیصر شاہ کے پاس دو نامعلوم اشخاص بیٹھے ہوئے تھےمیں نے قیصر شاہ سے کہا کہ میرا خاوند ٹھیک ہونے کی بجائے مزید بیمار ہو رہا ہے آپ مجھے میری رقم واپس کر دیں جس پر قیصر شاہ اور اس کے وہاں موجود دو ساتھیوں نے ڈرا دھمکا کر ہم سے زبردستی زیورات چھین لیئے اور دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو تم دونوں کو جان سے مار دیں گے جس کی وجہ سے ہم دونوں ڈر کی وجہ سے کافی عرصہ خاموش رہیں۔
Motorcycle Stolen Outside Bank, Mobile Snatched in Market, Drug Dealer Arrested in Kallar Syedan
ینک کے باہر موٹر سائیکل چوری، بازار میں موبائل چھین لیا گیا، کلر سیداں میں منشیات فروش گرفتار
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔09,مارچ، 2025ء)— اسرار حسین سکنہ لونی ہنجراں نے مقدمہ درج کروایا کہ چوآ روڈ پر واقع نجی بنک کے باہر اپنا موٹر سائیکل کھڑا کر کے اندر چلا گیا اور جب 15 منٹ بعد واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھا۔ادھر مدثر رفیق سکنہ محلہ شیخاں نے مقدمہ درج کروایا کہ وہ چوکپنڈوری بازار میں خریداری کر رہا تھا کہ کسی نامعلوم ملزم نے میری جیب سے قیمتی موبائل فون نکال لیا۔ دریں اثنا پولیس نے ناکہ بندی کے دوران منشیات فروش عبدالروف سکنہ حیال ٹاؤن چوکپنڈوری کے قبضے سے 570 گرام چرس برآمد کر لی۔
Financial Aid Distribution Under Ramzan Nighaban Package Continues in Kallar Syedan
کلر سیداں میں رمضان نگہبان پیکج کے تحت مستحقین میں مالی امداد کی تقسیم جاری
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔09,مارچ، 2025ء)—وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے رمضان نگہبان پیکج کے تحت کلر سیداں کے مستحقین کو پے آرڈرز کی صورت میں مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ مال کے ذرائع نے بتایا کہ تحصیل کلر سیداں کی ایم سی اور یوسیز میں 2025 پے آرڈرز وصول کرنے کے بعد انہیں مستحقین میں تقسیم کر دیا گیا ہے جبکہ گزشتہ روز 4200 مزید بے آرڈرز وصول ہونے کے بعد انہیں متعلقہ سیکرٹریز یوسیز کے حوالے کر دیا گیا ہے تا کہ مستحقین کو بروقت مالی امداد کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ادھر معمر مرد و خواتین نے شکایت کی ہے کہ ان کے انگوٹھے میچ نہ ہونے کی وجہ سے رقم کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ نادرا دفتر میں اپنی بائیو میٹرک آپ ڈیٹ کروانے کے باوجود بھی ان کے انگوٹھے میچ نہیں ہو رہے ہیں۔
Kallar Syedan: Dr. Umair Aslam Rana Hosts Iftar Dinner, Free Cancer Checkups Conducted
کلر سیداں: ڈاکٹر عمیر اسلم رانا کی جانب سے افطار ڈنر، کینسر مریضوں کے لیے مفت طبی معائنہ
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔09,مارچ، 2025ء)— معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر عمیر اسلم رانا کی جانب سے صفیہ فیملی ہسپتال میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں بیرسٹر احمد صغیر راجہ،پریس کلب کے صدر شیخ قمر اسلام،اکرام الحق قریشی،ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،ڈاکٹر ربنواز،ڈاکٹر عبدالقیوم،ڈاکٹر زید،ڈاکٹر اسامہ،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر لیاقت علی باجوہ،قیصر رشید خلجی،خرم،ڈاکٹر صبیحہ شاہزیب،ڈاکٹر عمبرین پرویز،ڈاکٹر صائمہ شبیر سمیت مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور سٹاف نے شرکت کی۔بعد افطاری کینسر سپیشلسٹ نوری ہسپتال اسلام آباد ڈاکٹر صائمہ شبیر نے 20 سے زائد کینسر کے مریضوں کا فری چیک اپ کیا۔
Sain Muhammad Sadiq Qureshi of Kallar Syedan Passes Away, Senior Political and Social Figures Attend Funeral Prayer
کلر سیداں کے سائیں محمد صادق قریشی انتقال کر گئے، نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی۔09,مارچ، 2025ء)—کلرسیداں کے سائیں محمد صادق قریشی انتقال کر گئے نمازجنازہ میں مسلم لیگ ن فرانس کے سینئر نائب صدر شیخ وسیم اکرم،محمد اعجاز بٹ،سجاد حسین شاہ کاظمی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،عاطف اعجاز بٹ،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،چوہدری شاہد گجر،چوہدری زین العابدین عباس،راجہ عبدالحمید،شیخ محمد فیاض،راجہ ازرم حمید سیالوی،شیخ خورشید احمد،تنویر اختر شیرازی،جاوید اقبال،ملک عنصر محمود،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،حاجی طارق تاج،احسان الحق قریشی،شیخ سلیمان شمسی،سیٹھ عبدالرؤف بٹ و دیگر نے شرکت کی۔