Gujar Khan: Police Arrest Two Suspects Involved in Murder of Young Shahriyar from Narali Kaswal
پولیس نے نڑالی کسوال کے رہائشی نوجوان شہریار کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا
Raja Tariq Ayub15 hours ago
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ طارق ایوب۔06,مارچ، 2025ء) –نوجوان شہریار کے قاتل گرفتار، گوجرخان پولیس کی اہم کارروائی گوجرخان پولیس نے نڑالی کسوال کے رہائشی نوجوان شہریار کے قتل میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت حسن اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے، جنہوں نے ذاتی رنجش کی بنا پر منصوبہ بندی کے تحت شہریار کو قتل کیا تھا۔واقعے کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ڈی ایس پی گوجرخان رانا محمود الحسن کے مطابق گوجرخان پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ڈی ایس پی رانا محمود الحسن نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔شہریوں نے پولیس کی اس بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ جرائم کے خاتمے کے لیے ایسے اقدامات جاری رہیں گے۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, March 6, 2025) – Two suspects involved in the murder of young Shahriyar have been arrested by Gujar Khan police. The accused, identified as Hassan and Zeeshan, are believed to have killed Shahriyar due to a personal dispute, with the murder carried out following a premeditated plan.
The case was registered on the complaint of the victim’s father. According to DSP Gujar Khan, Rana Mahmood-ul-Hassan, the police were able to trace and apprehend the suspects with the help of human intelligence and modern technology. DSP Rana Mahmood-ul-Hassan stated that all available resources are being used to arrest individuals involved in serious crimes like murder, and the arrested suspects will be presented in court with solid evidence to ensure they face appropriate punishment.
Local residents have expressed satisfaction over the timely action by the police, hoping that such efforts will continue in the fight against crime.
گوجرخان: اسسٹنٹ کمشنر کا بیول بازار کا دورہ، تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت
گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، راجہ طارق ایوب۔06,مارچ، 2025ء) –اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کا بیول بازار کا دورہ، تجاوزات کے خاتمے کی ہدایتاسسٹنٹ کمشنر گوجرخان خضر گورائیہ نے پریس کلب بیول کی خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے بیول بازار کا دورہ کیا اور غیر قانونی تجاوزات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دکانداروں کو ہدایت دی کہ فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں، بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سے قبل اسسٹنٹ کمشنر نے یونین کونسل بیول میں حکومت پنجاب کے رمضان راشن پروگرام کے تحت 208 مستحق افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کیے تاکہ وہ رمضان المبارک کے دوران اپنی ضروریات زندگی پوری کر سکیں۔اس موقع پر خضر گورائیہ نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور مستحق افراد کی مدد کرنا اولین ترجیح ہے۔عوام اور تاجروں نے اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان کے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ تجاوزات کے خاتمے سے بازار میں آمد و رفت میں بہتری آئے گی اور خریداری کے لیے سہولت پیدا ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ انتظامیہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرتی رہے گی۔