27 February 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Punjab Health Minister Visits Kahuta Hospital, Orders Immediate Improvements

کہوٹہ: پنجاب کے وزیر صحت کا دورہ ہسپتال، فوری اصلاحات کے احکامات

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،27فروری2025)
ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی درخواست پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیرکا کہوٹہ دورہ ٹی ایچ کیو کہوٹہ،انتظامیہ کی ڈوریں لگ گئیں، بیڈ خالی وزیر صحت کی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کی سرزنش جو کمی ہے پوری کی جائے گی کوئی بڑی اور سیریس بیماری کے علاوہ کوئی تحصیل کہوٹہ اور آزاد کشمیر کا مریض راولپنڈی نہ ریفر کیا جائے، اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیراحمد،کمشنر راولپنڈی، سیکرٹری CNWاور دیگر افسران اور ن لیگی رہنماء بھی موجود تھے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزمسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون راجہ صغیر احمد کی در خواست پر صوبائی وزیر صحت کہوٹہ خواجہ عمران نذیر کاٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کا دورہ اس موقع پرمسلم لیگ ن کے ایم پی اے راجہ صغیراحمد،کمشنر راولپنڈی، سیکرٹریCNW،سی او ہیلتھ راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ کے صدر رفاقت جنجوعہ، ن لیگ یو تھ ونگ کے زوہیب وحید ستی اور دیگر افراد بھی موقع پر موجود تھے، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں بیڈ خالی وزیر صحت کی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ کی سرزنش جو کمی ہے پوری کی جائے گی کوئی بڑی اور سیریس بیماری کے علاوہ کوئی تحصیل کہوٹہ اور آزاد کشمیر کا مریض راولپنڈی نہ ریفر کیا جائیمدر چائلڈ سنٹر کا جائزہ اور اطمنان کا اظہار جبکہ نجی کمپنی ملازمین کی سابقہ تنخواہیں فلفور دینے کی ہدایات وزیر صحت پنجاب کا کہنا تھا کہ عملہ کی کمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گاوزیر اعلی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں جون تک ہسپتال اپ گریڈ ہو گا ہر گلی محلے اور یونین کونسلز تک ادوویات اور علاج کی سہولیات فراہم ہونگی ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹرز، سٹاف کی کمی 24/7 کرنے اور دیگر سہولیات مہیا کرنے متعلق جلد عملی اقدامات ہونگے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی کمی، مریضوں کو من پسند پرائیویٹ ہسپتال، لیبارٹریز اور میڈیکل سٹوروں میں ریفر کیے جانے متعلق کوئی بات نہ کی گئی یاد رہے وزیر صحت کے دورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ ہسپتال میں او پی ڈی کم اور بیڈ خالی ہونے پر ہسپتال انتظامیہ کی سرزنش بھی کی گئی۔

Kahuta (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – February 27, 2025) – On the request of MPA Raja Sagheer Ahmed, Punjab Health Minister Khawaja Imran Nazir visited THQ Hospital Kahuta, prompting hospital administration to take urgent measures. During the visit, the minister reprimanded the Medical Superintendent over empty hospital beds and directed that all deficiencies be addressed immediately. He strictly instructed that, except for critical cases, no patients from Kahuta Tehsil or Azad Kashmir should be referred to Rawalpindi hospitals.

The visit was attended by MPA Raja Sagheer Ahmed, Commissioner Rawalpindi, Secretary CNW, CO Health Rawalpindi, Assistant Commissioner Kahuta, and several PML-N leaders, including Youth Wing President Rafiqat Janjua and Zohaib Waheed Satti.

Minister Khawaja Imran Nazir inspected the Mother and Child Center, expressed satisfaction with its facilities, and ordered immediate disbursement of pending salaries to private company employees. He assured that staff shortages and the provision of medical facilities would be addressed, with the hospital’s upgrade expected by June under Chief Minister Punjab’s directives. He also emphasized that medicines and healthcare services would be made available at the neighbourhood and union council levels.

While promising the recruitment of more doctors and staff to ensure 24/7 services, no discussion was held regarding patients being referred to private hospitals, laboratories, or pharmacies. The minister’s visit created a stir in the hospital administration, with officials scrambling to manage the situation. The hospital’s low OPD turnout and vacant beds led to a stern warning to the management, urging immediate corrective actions.

 ارم سکول کہوٹہ کی طالبات کی ایشین کامبیکس تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی، پاکستان کا نام روشن

Iram School Kahuta Students Shine at Asian Combax Taekwondo Championship 2025, Making Pakistan Proud

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم،کبیر احمد جنجوعہ،27فروری2025)
ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی طالبات نے پاکستا ن کی نمائندگی کرتے ہوئے ایشین کا مبیکس تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 2025 میں پاکستا ن اور کہوٹہ کا نام روشن کر دیا۔ شاندار کارکردگی اور عمدہ پر فارمنس کا مظاہرہ۔ صدر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل وسیم جنجوعہ اور مسز ارم سکندر پرنسپل ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی زیر قیادت کہوٹہ کی طالبات کھلاڑیوں کی انٹر نیشنل مقابلوں میں شاندار کارکردگی۔ ایشیئن کا مبیکس تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 2025 میں تحصیل کہوٹہ کے تعلیمی ادارے ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی دو طالبات کا بڑا اعزاز۔ فسٹ ایئر کی طالبہ انیزہ عمران اور میٹرک کی طالبہ ایمان راشد نے مختلف کیٹگریز میں حصہ لیتے ہوئے ”برونز میڈل حا صل کیئے۔ چیمپئین شپ میں بیس سے زائد ممالک کے سینکڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ یورپ، افریقہ اور ایشیاء کے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کی۔ اس موقع پر اہلیان کہوٹہ اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ اور پرنسپل مسز ارم سکندر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل کہوٹہ سے انٹر نیشنل مقابلوں میں کہوٹہ کی طالبات کی شرکت اور برونز میڈل حاصل کر نا پاکستا ن اور کہوٹہ کے لیئے باعث فخر ہے۔ کہوٹہ سے ٹیلنٹ کو سامنے لاکر کرنل وسیم جنجوعہ اور مسز ارم سکندر نے بڑا کارنامہ سر انجام دیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سرپرست اعلی انجمن تاجران کہوٹہ وسابق کونسلر رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، سابق نائب ناظم راجہ حامد اعجاز، سردار مسعود احمد جنرل سیکرٹری دیہی سوشل ویلفیئر کونسل کہوٹہ اور دیگر نے میڈل حاصل کرنے والی طالبات اور کرنل وسیم جنجوعہ، مسز ارم سکندر کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ ارم سکول اینڈ کالج کی طالبات کی ایشئین چیمپیئن شپ میں انٹر نیشنل مقابلوں میں نمائندگی پر اہلیان کہوٹہ مشکور ہیں۔ تعلیمی میدان کے ساتھ ساتھ ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ نے بین الاقوامی مقابلوں میں برونز میڈل حاصل کرکے ثابت کیا کہ کہوٹہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہ ہے۔ مواقع میسر ہوں تو کہوٹہ کے طلبا و طالبات کسی سے کم نہیں۔ارم سکول اینڈ کالج کہوٹہ کی انتظامیہ اور سربراہ ادارہ مسز ارم سکندر کی خدمات ناقابل فراموش او رلائق تحسین ہیں۔ اس چمپیئن شپ کی افتتاحی و اختتامی تقریبات میں کوریا، فلسطین اور دیگر ممالک کے سفیروں، مندوبین،عسکری و سول افسران سمیت کھیلوں سے وابسطہ مختلف ممالک کی شخصیات و عہدیداران نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button