19 January 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: General Secretary of PML-N Kahuta City Raja Saeed Advocate has resigned from his post.
جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) کہوٹہ سٹی راجہ سعید ایڈووکیٹ اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے۔
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،19جنوری 2025)— جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) کہوٹہ سٹی راجہ سعید ایڈووکیٹ اپنے عہدے سےمستعفی ہوگئے۔ پارٹی قیادت کو استعفی دے دیا۔ صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ لیبر ونگ راجہ تنویر بنارس، جنرل سیکرٹری لیبرونگ تحصیل کہوٹہ شیخ خالد بھی راجہ سعید ایڈووکیٹ کے بعد مستعفی ہو گئے۔ مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی کے جنرل سیکرٹری راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے صدر مسلم لیگ(ن) ضلع راولپنڈی عمر فاروق کو بذریعہ صدر مسلم لیگ (ن) کہوٹہ سٹی ڈاکٹر محمد عارف قریشی اپنا استعفی بھجوا دیا۔ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ گزشتہ 55 سال سے مسلم لیگ سے منسلک ہیں۔ وہ گزشتہ 17 سال سے بطور جنرل سیکرٹری اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ پرویز مشرف مارشل لاء کے کٹھن دور میں 2002 سے 2008 تک وہ بطور صدر مسلم لیگ (ن)کہوٹہ سٹی بھی اپنے فرائض منصبی سر انجام دیتے رہے۔و ہ 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں ایم سی کہوٹہ میں شیر کے نشان پر جیتے والے واحد امیدوار تھے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir – 19 January 2025) — Raja Saeed Advocate, General Secretary of PML-N Kahuta City, has resigned from his position, submitting his resignation to party leadership. Following his departure, Raja Tanveer Banaras, President of the PML-N Labour Wing Kahuta Tehsil, and Sheikh Khalid, General Secretary of the Labour Wing, have also stepped down.
Raja Saeed Advocate, a stalwart of the party for 55 years, served as General Secretary for 17 years and previously held the position of President of PML-N Kahuta City during the challenging era of Pervez Musharraf’s martial law (2002–2008). Notably, he was the only candidate to win on the PML-N’s “Lion” symbol in the 2015 municipal elections in Kahuta.
مستعفی ہونے والے مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کا دورہ کہوٹہ
Resigned former General Secretary of PML-N Rawalpindi District Shaukat Iqbal Janjua visits Kahuta
کہوٹہ:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،19جنوری 2025)— مستعفی ہونے والے مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے سابق جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کا دورہ کہوٹہ۔ راجہ تنویر بنارس، سر پر ست اعلی پریس کلب کہوٹہ سعیدافضل چوہان، صدرپریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، میڈیا گروپ عوام کی آواز کے.C.E.O توقیر شبیر، سردار مہان بھی ہمراہ تھے۔شوکت جنجوعہ نے سابق چیئرمین دکھالی راجہ شوکت کے بھائی کی وفات پر ان کے آبائی گاؤں سروٹ جا کر تعزیت کی۔ جبکہ بعد ازاں راجہ سعید احمد ایڈوکیٹ اور صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر اور سیاسی رہنما شفیق عباسی کے گھروں میں جا کر ان سے ملاقاتیں کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کہوٹہ پنڈی روڈ، کہوٹہ بائی پاس اور دیگر عوامی ایشوز پر عوامی ایکشن کمیٹی کہوٹہ کااجلاس آج 19 جنوری بروز اتوار دن تین بجے کہوٹہ شہر کے علاقہ دھپری ”گلشن ڈیرہ” پر ہوگا۔سرپرست اعلی حاجی ملک عبدالرؤف نے تمام ممبران سے شرکت کی استدعا کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی برٹن آن ٹرینٹ کے صدر معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی انگلینڈ سے وطن پہنچ آئے
Pakistan People’s Party Burton-on-Trent President Raja Mohammad Shakeel Kayani, has returned home from England
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19جنوری2025)
پاکستان پیپلز پارٹی برٹن آن ٹرینٹ کے صدر معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی انگلینڈ سے وطن پہنچ آئے، دوستوں عزیزوں نے استقبال کیا(کیانی ہاؤس) دوبیرن کلاں میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،غریب عوام کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے حکومت وقت سے اپیل ہے کہ وہ عوام کے جلدسے جلد حل کریں اور ان کو ریلیف دیں انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی علامت سیاسی قوت ہے جس کی جڑیں آج بھی عوام میں ہیں پیپلزپارٹی کے قائدین نے شہادتیں قبول کرلیں مگر ملکی خودمختاری اور عوامی حقوق کے تحفظ پرکوئی سمجھوتا نہیں کیاانہوں نے مزید کہ ہم اہلیان علاقہ ممبران اسمبلی سے بھرپور مطالبہ کرتے ہیں وہ پارٹی سے بالائے طاق ہو کر حلقے کی عوام کے مسائل حل کریں کیونکہ پسند نا پسند کی وجہ سے اکثر حقیقی حقدار رہ جاتے ہیں۔