18 January 2025DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Mator: PML-N District General Secretary Shaukat Iqbal Janjua Resigns After 39 Years of Service

کہوٹہ مٹورکے رہائشی ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت اقبال جنجوعہ نے39سال کے بعد اپنے عہد ے سے استعفی دے دیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2025)
کہوٹہ مٹورکے رہائشی ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت اقبال جنجوعہ نے39سال کے بعد اپنے عہد ے سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے مسلم لیگ ن پنجاب کے صدررا ناثناء اللہ اور جنرل سیکرٹری سردار اویس لغاری کے نام ایک تحریری خط میں کہا ہے وہ 1986سے1993تک تحصیل کہوٹہ جس میں کلر سیداں بھی شامل تھا اس کے سیکرٹری اطلاعات رہے 1993سے 2025تک وہ مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تن دہن سے اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیتا رہا اس سارے عرصے میں بیشمار مشکلات کا سامنا رھا قید و بندسے لے کرہر قسم کی آزمائش میں استقامت نظریاتی وابستگی ثابت قدمی اور وابستگی کی بنیاد پر اپنی جماعت کے بنا ساتھ کھڑا رھا مگر اب بوجہ جنرل سیکرٹری کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں میں قیادت کے ضلع مرکزی صوبائی ساتھ ساتھ ضلع راولپنڈی کی لیگی قیادت اور کارکنوں کا کا بطور خاص مشکور ہوں جنہوں نے ہر مرحلہ پر میرا ساتھ دیا اللہ تعالی ہم سب کا حامی و ناصر ہو یا در ہے کہ شوکت اقبال جنجوعہ ریکار ڈ 31 برس سے بطور جنرل سیکرٹری مسلم ذمہ داریاں لیگ ن ضلع راولپنڈی اپنی سر انجام دے رہے تھے اس سے قبل یہ چھ بطور احسن یہ چھ برس تک مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے سیکرٹری اطلاعات بھی رہے انہوں نے عین اس وقت مسلم لیگ ن کی ضلعی جنرل سیکرٹری شپ سے استعفی دے دیا جب جب و وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومتیں موجود تھیں۔

Mator (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua – January 18, 2025) – Shaukat Iqbal Janjua, a resident of Kahuta Mator and the long-serving District General Secretary of the Pakistan Muslim League-Nawaz (PML-N), has resigned from his position after an illustrious 39-year career.

In a formal letter addressed to PML-N Punjab President Rana Sanaullah and General Secretary Sardar Owais Leghari, Shaukat Iqbal Janjua detailed his decades-long service to the party. From 1986 to 1993, he served as the Secretary of Information for Kahuta Tehsil, which also included Kallar Syedan. From 1993 to 2025, he performed his duties as the General Secretary of PML-N’s Rawalpindi District, dedicating himself wholeheartedly to the role.

During his tenure, Janjua faced numerous challenges, including imprisonment and other hardships. Despite these trials, he demonstrated unwavering commitment and ideological loyalty to the party. However, he announced his decision to step down from the position, expressing gratitude to the leadership and party workers at district, provincial, and central levels for their support throughout his journey.

Shaukat Iqbal Janjua emphasized his appreciation for the Rawalpindi District leadership and workers, acknowledging their trust and cooperation. He prayed for collective success and concluded his tenure on a note of goodwill.

It is noteworthy that Janjua held the record for serving as District General Secretary for an unparalleled 31 years, in addition to his 6 years as Tehsil Kahuta’s Secretary of Information. His resignation comes at a time when PML-N holds power at both federal and provincial levels, marking the end of an era in the party’s history.

معروف سماجی شخصیت مسعود آف یوکے نے 50لاکھ مالیت کی جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان کے حوالے کر دی

Well-known social figure Masood of UK handed over a modern ambulance worth 5 million to the President of Potohar Welfare Trust, Haji Malik Munir Awan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2025)
معروف سماجی شخصیت مسعود آف یوکے نے 50لاکھ مالیت کی جدید سہولیات سے آراستہ ایمبولینس پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ کے صدر حاجی ملک منیر اعوان کے حوالے کر دی، پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ میں پانچویں جدید ترین سہولیات سے بھرپور ایمبولینس کی افتتاحی تقریب سیاسی سماجی مذہبی شخصیات وکلاء صحافیوں کی شرکت صحت تعلیم اور دکھی انسانیت کی خدمت کرنے 14 سالوں سے صحت و تعلیم کے شعبوں میں گراں قدر انسان دوست خدمات کے اعتراف میں زبردست خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات بزرگ صحافی حاجی اصغر حسین کیانی، مولانا قاری عثمان عثمانی، شیراز احمد قریشی ایڈووکیٹ و دیگر نے دوران خطاب ملک منیر اعوان اور پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر صدر پوٹھوہارویلفیئرٹرسٹ حاجی ملک منیر اعوان نے اس موقع پر کہا کہ 2010 میں صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن کی سرپرستی میں انسانیت غریب نادار لوگوں کی خدمت کا سفر جاری کیا الحمداللہ پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ نے پاکستان اور بیرون ممالک مقیم دوستوں کے تعاون سے غریب نادار لوگوں کو صحت تعلیم کی سہولیات معذور افراد کو انکی چھت نڑھ پنجاڑ مین واٹر سپلائی سکیم دی انشااللہ بہت جلد میگا پراجیکٹ لائیں گے انھوں نے اس موقع پر اپنے ڈونرز اور عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا۔

منتخب عوامی نمائندوں کو آخری بار کہا جارہا ہے کہ کہوٹہ تا راولپنڈی روڈ پر فوری طو ر پر کام شروع کروائیں

Elected public representatives are being asked for the last time to immediately start work on the Kahuta-Rawalpindi road

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18جنوری2025)
کہوٹہ پنڈی روڈ پر فل فو ر کام شروع نہ کروایا گیا تو پھر دمادم مست قلندر ہو گا، کہوٹہ کے شہری اپنے حقوق لینے کیلئے باہر نکلیں گے اور اپنے ایم این اے اور ایم پی اے کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے گدھا گاڑی ٹرانسپو رٹ چلائیں گے،، ان خیالات کا اظہار سابق صد ر مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ و نو جوان سیاسی و سماجی شخصیت ملک حسام محمو د المعروف سونا بھائی نے گزشتہ رو ز اپنے دفتر میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندوں کو آخری بار کہا جارہا ہے کہ کہوٹہ تا راولپنڈی روڈ پر فوری طو ر پر کام شروع کروائیں اور صاف ستھری سڑک کو اوکھاڑ کر عوام کیلئے بنائے گئے اس عذاب کو فوری طو ر پر ختم کروائیں نہیں تو لو گ سڑکوں پر نکلیں گے اور پر امن احتجاج کرنے پر مجبو ر ہو نگے، اور آئندہ الیکشن میں انکو عبرتناک شکست سے دو چار کروائیں گے، کہوٹہ کی تاریخ گواہ ہے کہ جس شخص نے اس مٹی سے وفا نہیں کی اس شخص کے ساتھ اس مٹی کے لوگو ں نے بھی وفا نہیں کی، اب دو ر بدل چکا ہے عوام کو صر ف لالی پاپ دیکر خاموش نہیں کروایا جاسکتا اگر اس مرتبہ منتخب عوامی نمائندوں نے کام نہ کروائے تو آئندہ وہ ووٹ مانگنے نہ آئیں۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button