15 January 2025DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Stone-Throwing Incident Damages Green Line Express Near Rohri

اسلام آباد سے کراچی جانے والی 6 ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس ٹرین پر روہڑی آمد پر پتھراؤ،ونڈو کا شیشہ ٹوٹ گیا

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 15جنوری 2025ء)—اسلام آباد سے کراچی جانے والی 6 ڈاؤن گرین لائن ایکسپریس ٹرین پر روہڑی آمد پر پتھراؤ،ونڈو کا شیشہ ٹوٹ گیا مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے حادثہ اتوار کو صبح دس بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب ملک کی تیزرفتار اور نان اسٹاپ ٹرین گرین لائن روہڑی ریلوے اسٹیشن میں داخل ہو رہی تھی کہ اطراف میں کھڑے لوگوں میں سے کسی نے پوری شدت سے ٹرین کی جانب پتھر پھینکا جو ریلوے انجن کے ساتھ والی بوگی نمبر ایک کی ونڈو میں جا لگا جس سے ونڈو میں سوراخ ہو گیا اور پتھر گاڑی کے اندر ناشتہ کرتے مسافروں اور بچوں کو جا لگا مگر وہ پتھر اور شیشے کی کرچیوں سے محفوظ رہے یاد رہے کہ چین نے گزشتہ برس ہی 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی کوچز پاکستان کے حوالے کی تھیں جن پر متعدد بار پٹڑی کے اطراف میں کھڑے لوگ پتھراؤ کرکے انہیں نقصان پہنچاتے ہیں مگر ریلوے حکام اور پولیس اس کے مرتکب ملزمان کو عدالت کے کٹہرے میں لانے کی بجائے تماشائی بنے رہتے ہیں۔

Rawat (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 15, 2025)—A stone-throwing incident near Rohri Railway Station damaged the Green Line Express (6 Down) on its journey from Islamabad to Karachi. The train’s window was shattered, but passengers miraculously remained unharmed.

The incident occurred around 10:00 AM on Sunday as the high-speed, non-stop Green Line Express was entering Rohri Station. A stone, thrown with great force from the surrounding area, struck the window of the first coach adjacent to the engine, creating a hole. Inside, passengers, including children, were having breakfast but escaped injury despite the shattered glass and impact.

It is worth noting that the high-speed coaches, introduced last year by China with a speed capacity of 160 km/h, have faced repeated vandalism in the form of stone-throwing by bystanders. Despite the recurring nature of such incidents, railway authorities and police have yet to take substantial action to bring the culprits to justice.

This latest incident has renewed calls for stricter measures to ensure the safety of passengers and prevent further damage to the country’s modern rail infrastructure.

مسافر ٹرینین پانچ سے دس گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں

Passenger trains are being delayed by five to ten hours

روات (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 15جنوری 2025ء)—اونچی دوکان پھیکا پکوان،پاکستان ریلوے کی بدعنوان افسر شاہی ریلوے کو عملا تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا دھند کے نام پر مسافر ٹرینین پانچ سے دس گھنٹوں تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں جس کی وجہ دھند کو قرار دیا جاتا ہے مگر دھند سے گاڑیاں اتنی ذیادہ لیٹ نہیں ہو رہی ہیں جتنی تاخیر سے یہ ریلوے کے حکام کی غفلت لاپرواہی اور نااہلی سے ہو رہی ہیں پرسوں عوام ایکسپریس دس گھنٹے لیٹ تھی گیارہ جنوری کو گرین لائن ٹرین اپنے مقررہ وقت پر مارگلہ اسلام اباد سے کراچی کے لیئے روانہ ہوئی یہ اپنے مقررہ وقت پر کراچی جانے کے لیئے لاہور پہنچی مگر یہاں اسے تقریبا پونے تین گھنٹوں تک روکے رکھا گیا اور یہی غیرضروری تاخیر اس کے کراچی پہنچنے میں پانچ گھنٹوں کی تاخیر کی وجہ بنی،گرین لائن کو لاہور روک کر کراچی سے انے والی 5 اپ گرین لائن کا انتظار کیا گیا وہ ٹرین تاخیر سے لاہور پہنچی تو اس کی دس بوگیوں کو صفائی ستھرائی کے لیئے واشنگ لائن منتقل کردیا گیا اور اسلام اباد سے انے والی ڈاؤن گرین لائن کو پٹڑی پر کھڑا کرکے اس کا انجن اتار لیا گیا بیت الخلا مقفل کر دیئے گئے اس دوران لاہور سے کراچی جانے والے سینکڑوں مسافر اپنی کوچز کے انتظار میں گھنٹوں کھلے اسمان تلے ہلکی بارش میں بھیگتے ریے جس کے باعث گرین لائن لاہور سے تقریبا پونے تین گھنٹوں کی تاخیر سے کراچی کے لیئے روانہ ہوئی اسلام اباد سے سوار ہونے والے مسافر پانی کو ترستے رہے جو رات ساڑھے گیارہ بجے انہیں مہیا کیا گیا شب نوبجے کا کھانا بھی رات ساڑھے گیارہ بجے کے بعد دیا گیا اس طرح گرین لاین سمیت تمام ٹرینین دھند سے کم اور انتظامی نااہلی سے بہت ذیادہ تاخیر کا سبب بن رہی ہیں

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button