11 January 2025DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Federal Minister Emphasizes Justice as a Divine Duty, Presents Rs. 2 Million Grant to Kallar Syedan Bar Association

وفاقی وزیر کا انصاف کو مقدس فریضہ قرار، کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کو 20 لاکھ روپے کا چیک پیش

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 11جنوری 2025ء)— وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وکلا ہمارے دست و بازو ہیں،اسلام میں عدل کو خدائے بزرگ و برتر کی صفت سمجھا جاتا ہے اور ترویج انصاف ایک مذہبی فریضہ ہے،یہ ایک ناقابل تسخیر قلعہ کی مانند ہے جسے کبھی بھی نہ تو شورش برپا کر کے تباہ و برباد کیا جا سکتا ہے نہ ہی دشمنوں کی طاقت اس کو مسمار کر سکتی ہے۔جمہوریت کا تسلسل ہی ملکی ترقی کا ضامن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری چوہدری اسد قیوم ایڈووکیٹ کو بار ایسوسی ایشن کی ویلفئیر کیلئے 20 لاکھ روپے مالیت کا چیک ان کے حوالے کرنے کی ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے وکلا پر زور دیا کہ وہ ملکی مفاد اور ملک کے مستقبل کو ہمیشہ مدنظر رکھیں،ذاتی مفادات اور سیاستی وابستگی سے بالا تر ہو کر اپنے اندر اتحاد پیدا کر کے آئین کی بالا دستی،قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور لوگوں کو فوری انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔یاد رہے کہ 2010 کے بعد یہ پہلی گرانٹ ہے جو حکومت کی طرف سے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کی ویلفیئر کیلئے کلرسیداں بار کو جاری کی گئی ہے۔ دریں اثنائ صدر ہائی کورٹ بار راولپنڈی بنچ ملک جواد خالد اور جنرل سیکرٹری شبیر احمد مرزا نے کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے صدر یاسر بشیر راجہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری اسد قیوم ایڈووکیٹ کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا چیک ان کے حوالے کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, January 11, 2025) – Federal Minister for Law Azam Nazir Tarar emphasized the pivotal role of lawyers in upholding justice, calling them essential allies in the pursuit of fairness. He highlighted that justice, considered a divine attribute in Islam, is not only a societal responsibility but also a religious obligation. The minister described the justice system as an impregnable fortress that cannot be destroyed by upheaval or external forces.

Speaking at an event held to present a welfare grant of Rs. 2 million to the Kallar Syedan Bar Association, Minister Tarar stressed the importance of democratic continuity for the country’s development. The event was attended by the Bar Association’s President, Yasir Bashir Raja Advocate, and General Secretary, Chaudhry Asad Qayyum Advocate.

The minister urged lawyers to prioritize national interest over personal or political affiliations and to work together to ensure constitutional supremacy, rule of law, and swift delivery of justice. He called upon them to actively contribute to providing immediate justice to the people.

Notably, this is the first government-issued grant to the Kallar Syedan Bar Association for welfare purposes since 2010. Additionally, Rawalpindi High Court Bar President Malik Jawad Khalid and General Secretary Shabbir Ahmad Mirza also presented a separate cheque of Rs. 150,000 to the Bar Association leadership during the event.

کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے

Elections for the Kallar Syedan Bar Association will be held today

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 11جنوری 2025ء)—کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے انتخابات آج ہوں گے،صدارتی امیدوار مبشر سلیم ایڈووکیٹ اورجنرل سیکرٹری کے امیدوار محمد قمر علی سلطان راجہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے جس کے بعد تمام نشستوں پر اب ون ٹو ون مقابلہ ہوگا۔چئیرمین الیکشن بورڈ ملک ساجد یاسین ایڈووکیٹ کے مطابق صدارتی نشست کیلیے عامر حسین بھٹی اور سید وقاص حیدر،نائب صدارت کیلیے محمد منشاء عباسی اور راجہ محمد اسرار،جنرل سیکرٹری کیلیئے محمد ابرہیم بیگ اور سمیر حسین راجہ جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کیلیے عاطف حبیب وارثی اور نعمان عابد کے درمیان مقابلہ ہو گیا۔کلرسیداں بار ایسوسی ایشن کے 84 ووٹرز آج اپنے من پسند امیدواروں کا چناؤ کریں گے۔ پولنگ صبح 9 بجیسے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔

عالم دین کا عقیقہ کی اہمیت اور بدعات کے خاتمے پر زور، دین سے وابستگی کی تلقین

Islamic Scholar Highlights Significance of Aqeeqah in Eliminating Pre-Islamic Rituals, Urges Adherence to Faith

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 11جنوری 2025ء)—معروف عالم دین مولنا محمد عامر عباسی نے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم نے عقیقہ کے ذریعے وطیرہ و دیگر جہالت کی رسمومات کا خاتمہ کیا اسلام سے پہلے بھی لوگ وطیرہ جیسی بدعات میں مبتلا تھے مگر نبی صلعم نے عقیقہ کے ذریعے مختلف بدعات کا خاتمہ کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف تاجر حاجی ریاست حسین کے پوتے عبدالمھیمن کی تقریب عقیقہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی اخلاق حسین،چوہدری زین العابدین عباس،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،سیٹھ عبدالروف،حاجی محمد اسحاق،عابد حسین زاہدی،شیخ حسن سرائیکی،حاجی طارق تاج،خالد چیمہ،خان ارشاد خان،مرزا مظفر اقبال بیگ،دانش بٹ،محمد فیاض سندھو،چوہدری نعیم بنارس،شیخ خورشید احمد،مسعود احمد بھٹی،صغیر بھولا،عابداللہ سیٹھی و دیگر بھی موجود تھے۔مولانا محمد عامر عباسی نے کہا کہ عقیقہ فرض ہے نہ واجب بلکہ یہ صرف سنت ہے اس کی ادائیگی وہی لوگ کریں جو اس کی استطاعت رکھتے ہیں قرض لے کر عقیقہ کرنے کی قطعی ضرورت نہیں، عقیقہ کے لیئے دو بکرے کافی ہیں مگر اگر کوئی ایک بکرے میں اسانی سمجھتا ہے تو ایک بکرا بھی کافی ہے،انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ دین سے جڑے رہیں دین میں ہی فلاح اور نجات ہے۔

پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کیچئیرمین ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد کا دورہ کلرسیداں

Dr. Muhammad Atiq Farhad, Chairman of the Pothohar Union of Journalists, visited Kallar Syedan

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 11جنوری 2025ء)—پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کیچئیرمین ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد کا دورہ کلرسیداں،صحافیوں کی جانب سے پرتپاک خیر مقدم،حافظ کامران حشر نے استقبالیہ بھی دیا۔ڈاکٹر عتیق فرہاد کا کلرسیداں امد پر اکرام الحق قریشی،پرویز اقبال وکی،شیخ قمر اسلام،عبدالعزیز پاشا،چوہدری ارشد محمود و دیگر نے استقبال کیا۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری انفارمیشن راجہ نوید حسین،سینیر نائب صدر عبدالعزیز پاشا،ظفر اقبال، بلال کیانی،ندیم الفت بلو اور راولپنڈی کے ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری اخلاق احمد،سیکرٹری انفارمیشن ضلع اسلام آباد محمد خرم شہزاد اور مدثر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button