کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 10جنوری 2025ء)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے “صاف ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت تین ہزار نئے کوڑے دان تیار کروا لیئے گئے ہیں جبکہ 27 گاڑیوں کو ٹریکر لگانے کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے،پیر کے روزسویپنگ مشین بھی آر ڈبلیو ایم سی کلرسیداں کے حوالے کر دی جاۓ گی جس کے بعد کیمیکل کے ذریعے سڑکوں کی دھلائی کا کام بھی شروع ہو جاۓ گا.انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ کلرسیداں کی یونین کونسلوں نلہ مسلماناں اور بھلاکھر میں گزشتہ کئی برسوں سے پڑے گندگی کے ڈھیروں کوتلف کرنے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے دیگر تمام یوسیز میں گرینڈ اپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے اور جدید مشینری آنے کے بعد تمام یونین کونسلوں میں صفائی کا عمل تیز کر دیا جائے گا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi – January 10, 2025) — Assistant Commissioner Kallar Syedan, Ishtiaq Ullah Khan Niazi, announced significant progress under Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif’s “Clean Punjab” program. Speaking to the media, he revealed that 3,000 new garbage bins have been prepared, and tracker installation on 27 vehicles has been completed.
On Monday, a sweeping machine will be handed over to the RWMC Kallar Syedan, enabling chemical washing of roads to commence. He also shared that cleanup operations targeting long-standing garbage heaps in Nala Musalmanan and Bhala Khurd union councils are progressing swiftly.
A robust grand operation is underway across all union councils, and the arrival of advanced machinery will expedite the cleanliness drive.
امجد محمود کو اغواء کر کے اس سے رقم چھیننے اور بلیک میل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا
Three suspects arrested for kidnapping Amjad Mahmood, extorting money from him, and blackmailing him
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 10جنوری 2025ء)—روات پولیس نے کلرسیداں کے شہری امجد محمود کو اغواء کر کے اس سے رقم چھیننے اور بلیک میل کرنے والے 03 ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں ثاقب، قدیر اور عمر شامل ہیں۔مدعی مقدمہ امجد محمود نے مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزمان نے مجھے اغوا کرکے تشدد کرتے ہوئے رقم چھینی اور میری نازیبا ویڈیو بنا کر مجھے بلیک میل کیا،روات پولیس نے واقعہ کی اطلاع پر 02 یوم قبل مقدمہ درج کیا تھا ادہر ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ روات پولیس نے ہیومن انٹیلی جینس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 03 ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
News in brief…
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 10جنوری 2025ء)—جامعہ خلفائے راشدین چوکپنڈوڑی کی سالانہ تقریب 11 جنوری بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہو رہی ہے جس میں قرآن مجید حفظ کرنے والے 45خوش نصیب بچوں کی دستار بندی ھو گی جس میں مہتمم ادارہ مفتی زبیر احمد غفاری اور دیگر شرکت کریں گے۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 10جنوری 2025ء)—جسٹس لاچیمبرز کلرسیداں کے وکلا کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ،صائمہ حنیف چوہدری،ملک رضوان ظہیر،راجہ شکیل آصف،حافظ ملک محمد آصف شہزاد اور عرفان الحق ایڈووکیٹ نے شرکت کی اور مشاورت کے بعد کلربار ایوسی ایشن کے انتخابات میں راجہ یاسر بشیر گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا گیا۔
کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی۔ 10جنوری 2025ء)—برطانیہ میں مقیم نوجوان سماجی رہنما عاطف علی ادریسی نے برطانیہ کے دورے پر گئے کلرسیداں کے پیر سید حامد علی شاہ اور مسلم لیگ ن کے حکیم امجد نواز جنجوعہ کے اعزاز میں برمنگھم میں عشائیہ دیا جس میں معروف کاروباری شخصیت چوہدری شہزاد گوندل بھی موجود تھے۔